گلگت بلتستان میں پولنگ ختم ہوئے 16 گھنٹے ہو گئے ، ابھی تک تمام 24 نشستوں کا مکمل نتیجہ نہیں آ سکا، یہاں کوئی ٹوٹل 4 لاکھ ووٹ گننا ہے، جو پنجاب کے ایک MPA حلقے کا ہوتا ہے، وہ نہیں گنا جا سکا
جی بی کے سابق وزیراعلی خالد خورشید کے آبائی حلقے کا نتیجہ 17 گھنٹے بعد بھی نہ آیا
خالد خورشید کی والدہ شاہدہ خورشید کے خلاف ن لیگ اور نظام کا گٹھ جوڑ
رات 9 بجے تک 65 فیصد پولنگ اسٹیشن کے نتائج آگئے اس کے بعد 13 گھنٹے گزر گئے کوئی اتہ پتہ نہیں
حلقے میں شرمناک دھاندلی کی اطلاعات
تحریک انصاف کی لیڈرشپ کو GB میں اپنے مینڈیٹ کو بچانے کی بھرپور کوشش کرنی چاہئیے۔
کے پی حکومت اور لیڈرشپ کو کردار ادا کرنا چاہئیے۔ جیتی ہو نئی نشستیں چپ چاپ بیٹھ کر کھو دینا عوام اور عمران خان کے ساتھ زیادتی ہوگی۔
عوام نے ووٹ دیا۔ اب لیڈرشپ کا کام ہے توانا آواز اٹھائے
راولاکوٹ کے ایک سینئیر پولیس آفیشل سے ابھی بات ہوئی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات پہلی جھڑپوں میں چار سکیورٹی اہلکاروں اور تین شہریوں کی جانیں گئیں جبکہ رات گئے کریک ڈاون میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور صرف 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس وقت شہر میں مکمل امن و امان ہے اور مظاہرین کہیں موجود نہیں ہیں۔
کشمیری نوجوان اپنے حقوق کی خاطر گولیاں کھا کر بھی مزاحمت کررہے ہیں اور جدوجہد کیلئے پرعزم ہیں
گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو بھی اپنے ووٹ کی حفاظت کیلئے بھرپور مزاحمت کرنی چاہیے، مسلسل جدوجہد ہی حقیقی آزادی دلوا سکتی ہے
إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
عثمان صابر، ساکن کھائی گلہ برمنگ، جو پیشے کے لحاظ سے گاڑیوں کے مکینک تھے، راولاکوٹ میں رینجنر کی فائرنگ سے شہید ہو گئے۔اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے 🤲🏻
#RightsMovementAJK
راولاکوٹ (پونچھ) میں امن و امان کی سنگین صورتحال، مظاہرین پر فائرنگ اور سی ایم ایچ (CMH) کے باہر پیش آنے والے افسوسناک واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہوں۔ ریاست کا کام اپنے شہریوں کی جان و مال کا تحفظ کرنا ہوتا ہے، نہ کہ اپنے ہی عوام پر رات کے اندھیرے میں طاقت کا وحشیانہ استعمال کرنا۔ اس کریک ڈاؤن کے نتیجے میں ہونے والی شہادتوں اور سینکڑوں افراد کے زخمی ہونے پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔
راولاکوٹ کی گلیوں سے اٹھنے والے جنازے اور ہسپتالوں میں تڑپتے ہوئے سینکڑوں زخمی کسی ایک پارٹی یا قبیلے کے نہیں، وہ ہمارے اپنے بچے ہیں، ہمارے بھائی ہیں۔ اپنے بچوں کو سستی روٹی، بجلی اور روزگار دینے کے بجائے انہیں گولیاں اور لاشیں تحفے میں دینا کہاں کا انصاف ہے؟ عوامی ایکشن کمیٹی کے معاشی و آئینی مطالبات کو بندوق کے بجائے خالصتاً مذاکرات کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے تھا۔
حکمران اور انتظامیہ یہ بات کیوں بھول جاتے ہیں کہ آزاد جموں و کشمیر ایک انتہائی نازک اور حساس سرحدی خطہ ہے۔ یہاں کی اندرونی بدامنی اور سڑکوں پر بہتا ہوا اپنوں کا خون براہِ راست ہمارے مکار دشمن کو فائدہ پہنچاتا ہے۔ ہمارا دشمن (بھارت) ہمیشہ ایسے ہی حالات کا فائدہ اٹھانے اور تحریکِ آزادیِ کشمیر کو نقصان پہنچانے کی تاک میں رہتا ہے۔ اپنی ہی عوام پر گولی چلا کر اور خطے میں انتشار پیدا کر کے دشمن کے ناپاک پروپیگنڈے کو خود موقع فراہم کیا جا رہا ہے، جو کہ قومی سلامتی کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔
میں انتظامیہ اور مقتدر حلقوں سے پرزور اپیل کرتا ہوں کہ حالات کو مزید بگاڑنے کے بجائے فوری طور پر حکمت، تدبر اور ہوشمندی کا مظاہرہ کیا جا
صرف 24 سیٹ ہیں اور ابھی تک نتائج کا اعلان نہیں کیا جا سکا - 2026 چل رہا ہے اور پوری دنیا ٹیکنالوجی اور AI سے گھںنٹوں کے کام منٹوں میں کر رہی ہے مگر ہم 1990 میں پھنسے ہوئے ہیں.
پتہ نہیں رزلٹ لکھنے والا زیادہ سست ہے یا لکھوانے والا پریشان ہے 🤦♂️
اگر کسی کو ہارے ہوئے اور شکست خوردہ لوگوں کے چہرے دیکھنے کی خواہش ہو تو وہ بلاول بھٹو اور اسحاق ڈار کے چہرے دیکھ لے
گلگت بلتستان میں بدترین شکست کھانے کے بعد ان سے تو سر بھی اوپر کی جانب نہیں اٹھایا جا رہا
مبارک پاکستان! لیڈ اس وقت بھی پی ٹی آئی کی ہے زیادہ نشستوں پر۔ جی بی والوں نے اور سوشل میڈیا والوں نے جو آج تاریخ رقم کی ہے، وہ ہمیشہ یاد رہے گی! عمران خان جیل سے ایک بار پھر پورے سسٹم کو ہرا رہا ہے!
پاکستان زندہ باد!
#جی_بی_کا_فیصلہ_عمران_خان#قید_میں_خان_ووٹ_میں_خان