پی ٹی آئی کے اندرونی اتفاق پر اسوقت غیر جمہوری فیصلہ سازوں کا حملہ ہے۔ بیانیہ پھیلایا جا رہا ہے کہ خیبر پختونخواہ اسمبلی کے 68 ارکان ایک گروپ کے طور پر عمران خان صاحب اور پارٹی کی پولیٹیکل کمیٹی کی اجازت کے بغیر صوبائی صدر اور آئندہ وزیر اعلی کے امیدوار کا اعلان کرنے والے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ اسی گروپ نے آخری دنوں میں وزیر اعلی سہیل آفریدی اور انکی ٹیم سے رابطہ منقطع کر کے سرکاری جبر، ایمرجنسی اور گورنر راج کی راہ ہموار کی۔ کسی سازشی بیانیے پر یقین نہ کیا جائے جب تک تحقیقات مکمل نہ کر لی جائیں۔ جنید اکبر صاحب خیبر پختونخواہ میں پارٹی کے بدستور صدر ہیں۔ انکا تقرر عمران خان صاحب نے خود کیا ہے۔ انکی غیر موجودگی میں صوبے کے جنرل سیکریٹری علی اصغر خان صاحب قائم مقام صدر ہیں۔ سہیل آفریدی قانون اور آئین کی رو سے آج بھی وزیر اعلی ہیں۔ وسوسہ پھیلانے والے سانپوں اور سنپولیوں کو شکست ہو گی۔ اللہ تعالی کی پناہ مانگتا ہوں انکے شر سے۔
وزرات اعلیٰ کے امیدواروں اور تمام لوگوں کو مشورہ ہے کہ عمران خان کی اجازت کے بغیر کسی بندے کو بھی وزیراعلی بننے کی کوشش نہیں کرنی چاہیئے۔
عمران خان کسی بھی xyz کو یا گنڈاپور کو۔ یا سہیل آفریدی کو یا جس کو بھی وزیراعلی نامزد کرے اسی کو وزیراعلی مانا جائے گا عوام اس کے علاوہ ہر چیز کو جرنیلی سازش سمجھے گی اور اس کی مخالفت کرے گی۔
میں ایسی مخالفت میں پہلی صف میں کھڑا ہوں گا۔ یہ استحقاق صرف عمران خان کا ہے۔ جب تک عمران خان سے ملاقات نہیں ہو جاتی اس معاملے پر فیصلہ نہیں کیا جا سکتا۔
پہلے گنڈاپور نے پھر سہیل نے جس طرح وقت ضائع کیا۔ وہ انتہائی افسوسناک اور خان سے سخت زیادتی ہوئی ہے۔ جب تک خان نے گنڈاپور کو نہیں اتارا ہم نے بد ترین حالات میں بھی اسے وزیراعلی مانا۔ کیونکہ خان کا فیصلہ تھا۔ سہیل آفریدی کے بارے بھی ورکر ، عوام یہی کرے گی۔
وزیراعلی صرف بنانے ہٹانے کا کام صرف خان کا ہے۔
پاکستانیو 1947 سے لے کر 2018 تک غداری کے سرٹیفیکٹ بانٹے جاتے تھے کبھی باچا خان کو غدار ٹھہرایا تو کبھی جس نے پاکستان بنایا قائداعظم محمد علی جناح ان کی بہن کو غداری کا سرٹیفکیٹ دیا گیا جو لیڈر پاکستان کی بات کرتا اس کو غداری کا سرٹیفکیٹ دے دیا جاتا آج جب یہ ایکسپوز ہوئے تو انہوں نے دہشتگردی کے سرٹیفیکیٹ بانٹنا شروع کردیے ۔
لیکن یہ بھی جانتے اور ہم بھی جانتے ہیں کہ اصل میں دہشتگرد کون یہ اور یہاں امن کون لانا چاہتا ہے۔
خیبرپختونخوا میں ہمارے معصوم لوگ ، پولیس کے جوان، ہمارے فوجی جوان شہید ہورہے ہیں ۔ اداروں کے تمام لوگ ہمارے وجود کا حصہ ہیں۔ اگر ہم بغاوت کررہے ہیں تو اس جعلی نظام سے آپ کی غلط پالیسیوں سے بغاوت کررہے ہیں۔
آپ کی جو غلط پالیسیاں ہیں جن سے آپ باہر جزیرے خریدتے اس سے آپ کی جیب تو بھرے گی لیکن پاکستان میں دہشتگری بڑھے گی۔ یہ میرا صوبہ ہے میرے لوگ ہیں آو ایک قوم بنتے ہیں پاکستان سے دہشتگری مل کر ختم کرتے ہیں لیکن پالیسی عمران خان کی چلے گی۔ وزیراعلی سہیل آفریدی
میرے پاکستانیوں، خصوصاً پنجاب کے لوگوں، اگر ہم نہ نکلے تو سہیل آفریدی کی ساری محنت اور یہ موقع ضائع ہو جائے گا۔
میں کل ملتان سے لاہور جاؤں گا اور وہاں سے اسلام آباد۔
میں اپنے بوڑھے جسم کے ساتھ جتنی وفا جمہوریت اور اس ملک کے ساتھ کر سکتا ہوں، میں کروں گا۔ اگر میرا بازو کمزور ہے تو مجھے یقین ہے کہ میرے نوجوان میرا بازو بنیں گے۔
یہ افضل جہاد ہے۔ پاکستان کی بقا کی جنگ ہے۔ اپنی آخری سانس تک لڑوں گا۔
تسلی رکھیں! یہ فوجی حکومت چند دنوں کی مہمان ہے۔
تسلی رکھیں! عمران خان جلد ہمارے بیچ ہوگا۔
یوم عمران پر مراد سعید کا پیغام :
یہ عمران خان ہے!
باہمّت اور دردِ دل رکھنے والا رہنما لوگ کہتے ہیں وہ سرپھرا، ضدّی اور اقتدار کا بھوکا ہے، لیکن اس کے اعمال ہر تنقید کو غلط ثابت کرتے ہیں۔ وہ اقتدار کی نہیں بلکہ غریبوں کے احساس کی بات کرتا ہے—بے گھروں کو چھت، بیماروں کو علاج، یتیموں کو ت��لیم اور بے روزگاروں کو عزت کی روٹی مہیا کرتا ہے۔ عالمی طاقتوں اور بادشاہوں کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہو کر وہ اپنے ملک کے مزدور کی بات کرتا ہے اور بند کمروں میں ضمیروں کی خرید و فروخت کو ٹھکرا کر اصولوں پر قائم رہتا ہے۔
اسلام اور حق کی آواز وہ دہائیوں سے متنبہ کرتا رہا کہ ہم دوسروں کی جنگ کا ایندھن نہ بنیں، اور وقت نے ثابت کیا کہ اس کا ایک ایک حرف سچ تھا۔ جب دنیا نے مسلمانوں پر دہشت گردی کا لیبل لگانے کی کوشش کی، تو اس نے عالمی فورمز پر کھڑے ہو کر "إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ" کا پیغام دیا اور اسلام کو امن کی پہچان کے طور پر پیش کیا۔ وہ نہ کسی دنیاوی طاقت کے سامنے جھکا اور نہ اپنی قوم کو جھکنے دیا، بلکہ پوری دن��ا سے اسلام کی تکریم اور حرمت کا لوہا منوا کر آیا۔
نا قابلِ شکست عزائم اس کی طاقت لفظوں کی جادوگری نہیں بلکہ دل سے نکلنے والا ایمان اور وفاداری ہے۔ وہ ایک فائ��ر ہے جو تب بھی لڑا جب اس کی ٹیم سب سے کمزور تھی، تب بھی لڑا جب اس نے اپنی ماں کی یاد میں کینسر ہسپتال بنانے کا عزم کیا، اور آج بھی ڈٹ کر مقابلہ کر رہا ہے۔ مخالفین نے اس کی حکومت گرائی، کردار کشی کی، اور اس کی پارٹی توڑنے کی ہر ممکن کوشش کی، لیکن وہ اسے ہرا نہ سکے؛ کیونکہ جس شخص کے دل میں الفتِ رسول اور لا الٰہ الا اللہ کا اعتقاد ہو، اسے کوئی رسوا نہیں کر سکتا۔
@MuradSaeedPTI
#اکتوبر5_یوم_عمران_خان
In private, Field Marshal Munir is said to be resolute about his plan to redraw the political map. Yet it is not clear yet that the de facto ruler will have his way https://t.co/7KIb40w4Uo
"میں نہ پی ٹی آئی کا سپورٹر ہوں نہ ہی پی ٹی آئی کا ورکر ہوں لیکن میں ایک جذبہ رکھتا ہوں کے پاکستان کے لیے کچھ کر سکوں ظلم کے خلاف آواز اٹھا سکوں حق کے لیے نکلوں اس لیے میں گھر چھوڑ کر یہاں موجود ہوں مجھے گھر والوں نے کہا کہ کیوں سکون خراب کرکے جارہے ہو پیچھے ہم پر پرچے ہونگے ریڈ ہونگے لیکن اس کے باوجود میں یہاں آیا ہوں"۔
لانگ مارچ میں موجود لاہور سے آئے ایک نوجوان کی گفتگو جو پارٹی ورکر نہ ہونے کے باوجود ظلم و جبر کے خلاف نکلا ہے
"ہم نے تمام قانونی راستے اپنائے ہماری عمران خان سے ملاقات نہیں کروائی گئی۔ ہائیکورٹ کے تین ججز اس کے بعد سپریم کورٹ کے ججز کا حکم آیا کہ ملاقات کروائی جائے عدالتی احکامات کو ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا گیا ، سپریم کورٹ کے تی�� ججز حکم دیتے ہیں کہ عمران خان کا علاج شفاء انٹرنیشنل ہسپتال میں کرایا جائے اس پر عمل درآمد نہیں ہوتا۔جب تمام راستے بند ہوجائیں جہاں سے انصاف کی امید ہو وہاں سے انصاف نہ ملے تو یہی آئین ہمیں پرامن احتجاج کی اجازت دیتا ہے"۔
وزیراعلی سہیل خان آفریدی
#سر_بکف_میدان_میں
یہ عمران خان کی صحت سے کھیل رہے ہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ انہیں شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کیا جائے اور ذاتی ڈاکٹر و ہمشیرہ کی نگرانی میں علاج ہو۔ سپریم کورٹ نے آرڈرز جاری کیے، مگر پاکستان پر قابض لوگ اور ان کے لائے جعلی حکمران خود کو آئین و قانون سے بالاتر سمجھ کر انہیں نہیں مانتے۔ جو ججز عوام کے ٹیکس سے مراعات لیتے اور فیصلے منوانے کے ذمہ دار ہیں، وہ بے بس ہیں۔ جو اپنے فیصلے نہ منوا سکیں، انہیں عدالتیں چھوڑ دینی چاہییں، کیونکہ وہ عوام کے خون پسینے کی کمائی سے تنخواہیں لیتے ہیں۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
Supporters of Imran Khan, Pakistan's former prime minister, have started a march towards the capital Islamabad to demand his release from prison.
https://t.co/bATXGqfxk6
"O Allah! You alone we worship, and You alone we ask for help."
No power can defeat you as long as you stand firm on your ideology.
Happy Birthday to Imran Khan—A Leader. A Legend. A Visionary.
"میں واضح بتانا چاہتا ہوں مزاکرات میں رات 2 بج کر 40 منٹ پر جب میں نے آخری بار کہا کہ کیا آپ ہماری یہ گزارش مانتے ہیں کہ خیبرپختونخوا کے حوالے سے جو لائحہ عمل 72گھنٹے میں طے ہونا ہے وہ متفقہ ہوگا ،مجھے کہا گیا کہ کوئی متفقہ نہیں ہوگا ۔ہم جانتے ہیں کہ جو ہم نے کرنا ہے وہ ہم کریں گے، میں نے گزارش کی جو پالیسی آپ لارہے اس سے دہشتگردی کم نہیں ہوگی میں نے کہا اس معاملے پر تمام جماعتوں کا متفقہ جرگہ ہوا ہے آپ وہ گزارشات سنیں لیکن انکار کیا گیا میڈیا پر جھوٹ پھیلایا جارہا ہے، سہیل آفریدی کو قصوروار ٹھہرانا غلط ہے سہیل آفریدی نے کہا تھا ایمرجینسی میں کیا اقدامات اٹھائے جائیں گے بتانے سے انکار کیا گیا" @salmanAraja