I express for once again trusting me with the responsibility to serve as District Coordinator PPP Digital District Naushahro Feroze my sincere gratitude to our respected leadership,
@BBhuttoZardari@Bhuttoiest
پاکستان کو آزاد ہوئے 79 سال ہوگئے ہیں، صرف 21 سال بعد ہم اپنی آزادی کی سنچری منائیں گے۔
مگر
آزادی صرف سرزمین حاصل کرنے کا نام نہیں تھا
یہ حقوق کا وعدہ تھا
پاکستان کے لوگوں سے ۔۔ اُن علاقوں اور ریاستوں سے
جنہوں نے پاکستان کے ساتھ جڑنے کا فیصلہ کیا
ہم نے اس وعدے کو اپنے آئین میں لکھا
��م اسے بار بار دہراتے بھی ہیں
مگر
ہمیشہ نبھاتے نہیں
2047تک ہماری نسل کا کام ہے اُس آئینی وعدے کو ہر گھر تک پہنچانا
تاکہ محنت کی کمائی سے گھر چل سکے
نوجوانوں کو عزت کا روزگار ملے
ہر ووٹ کا احترام ہو
اور ہر علاقے کو پاکستان کی ترقی میں اپنا حصہ ملے
آزادی ہر گھر تک
جشن آزادی مبارک
پاکستان کھپے
پاکستان پائندہ باد
پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے سیکریٹری جنرل نیر بخاری نے آزاد جموں و کشمیر کے تیسرے مرحلے کے انتخابات میں مسلم لیگ ن پر دھاندلی اور بے ضابطگیوں کے الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی پہلے دن سے دھاندلی کو بے نقاب کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اور سیکریٹری الیکشن کمیشن کو مسلسل شکایات سے آگاہ کیا جارہا ہے، مگر کارروائی کے بجائے تسلیاں دی جارہی ہیں، جبکہ انتخابی بے ضابطگی کی شکایت پر فوری کارروائی الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔
First Lady Bibi @AseefaBZ MNA and Sindh Chief Minister @MuradAliShahPPP today inaugurated Pakistan’s first dedicated autism residential centre and Pakistan’s first inclusive park at the Centre for Autism Rehabilitation & Training (C-ARTS) in Korangi, marking a major step towards strengthening support for persons with autism.
Read More: https://t.co/vxRw2PHkDg
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ اپنے مستقبل کا ہر فیصلہ خود کریں، تو اپنے حقِ حاکمیت، حقِ ملکیت اور حقِ روزگار کے لیے 10 اگست کو تیر کے نشان پر مہر لگائیں اور پاکستان پیپلز پارٹی کو کامیاب کریں۔
کیونکہ ہمارا ماننا ہے کہ کشمیر کا فیصلہ صرف کشمیر کے عوام ہی کر سکتے ہیں۔
فیصلہ ضمیر کا، ووٹ بینظیر کا
آصفہ بھٹو زرداری
خاتون اول و رکن قومی اسمبلی
@AseefaBZ
#تیر_پر_مہر_لگاؤ
#فیصلہ_ضمیر_کا_ووٹ_بینظیر_کا
#AJK_Elections
#HakEHakimiyat
#RCC
ایل اے 15 کے 26 پولنگ اسٹیشنوں پر قبضے کا خدشہ، پاکستان پیپلزپارٹی کا رینجرز تعینات کرنے کا مطالبہ
مظفرآباد: پاکستان پیپلزپارٹی نے حلقہ ایل اے 15 کے 26 پولنگ اسٹیشنوں پر جماعت اسلامی کے کارکنوں کی جانب سے قبضے کے خدشے پر چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں و کشمیر کو ہنگامی شکایت جمع کرادی۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے مطابق پولنگ اسٹیشن نمبر 31 سے 38، 70 سے 79، 180 سے 186 اور پولنگ اسٹیشن نمبر 197 پر قبضے کے لیے جماعت اسلامی کے کارکن جمع ہوگئے ہیں جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے پولنگ ایجنٹس کو ان پولنگ اسٹیشنوں سے نکال دیا گیا ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی نے شکایت میں کہا کہ پولیس بھی ا�� مقامات سے واپس چلی گئی ہے جس کے باعث تمام 26 پولنگ اسٹیشن اس وقت بغیر سیکیورٹی کے ہیں، ایسے وقت میں پولیس کا واپس جانا انتہائی تشویشناک ہے جب ان پولنگ اسٹیشنوں پر قبضے کے لیے لوگ جمع ہو رہے ہیں۔
پاکستان پیپلزپارٹی نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ معلوم کیا جائے کہ پولیس کو 26 پولنگ اسٹیشنوں سے کس کے حکم پر اور کس وقت واپس بلایا گیا اور فوری طور پر پولیس فورس کو دوبارہ ان پولنگ اسٹیشنوں پر تعینات کیا جائے۔
پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ چار مختلف علاقوں میں واقع 26 پولنگ اسٹیشنوں کو بیک وقت خطرہ لاحق ہے، اس صورت حال سے معمول کی انتخابی سیکیورٹی کے ذریعے نمٹنا ممکن نہیں، اس لیے ان تمام پولنگ اسٹیشنوں پر فوری طور پر رینجرز تعینات کی جائے اور پولنگ سے ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے تک رینجرز موجود رہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر الیکشن سیل کے انچارج عبدالشکور نے حلقہ ایل اے 15 کے امیدوار سردار ضیاء القمر کی جانب سے یہ شکایت چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں و کشمیر کو ارسال کی جبکہ اس کی نقول چیف سیکریٹری آزاد جموں و کشمیر، انسپکٹر جنرل پولیس آزاد جموں و کشمیر، ریٹرننگ آفیسر ایل اے 15، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر، ڈپٹی کمشنر اور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو بھی ارسال کی گئی ہیں
Pakistan Peoples Party leader and Sindh Home & Law Minister @ZiaLanjar strongly rejects the allegations levelled by @MiftahIsmail against President Asif Ali Zardari regarding recruitment in Sindh Police, describing them as contrary to facts and detrimental to national unity.
دھاندلی ہر الیکشن میں ہوتا ہے لیکن آپ مجھ سے ��تنی دھاندلی کرتے جتنے میں برداشت کرسکتا۔ میں آپ کیساتھ وفاق میں اتحادی ہوں لیکن یہاں الیکشن چوری کرنے کیلئے آپ نے میرے کارکنان کو شہید کروایا، یہ کیا بات ہوئی! بلاول بھٹو زرداری
@BBhuttoZardari
#PakistanPeoplesPartyPPP
#PublicNews
اسلام آباد، نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کا خیبرپختونخوا میں 10دہشتگردوں کو ٹھکانے لگانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین۔
پوری قوم کو سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی پیشہ ور��نہ صلاحیت اور قربانیوں پر فخر ہے ، شیری رحمان
دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پوری قوم اور سکیورٹی فورسز ایک پیج پر ہیں،شیری رحمان
پاکستان کے دشمن عناصر کو ہر محاذ پر شکست دی جائے گی، شیری رحمان
@sherryrehman
آزاد کشمیر کا ہر باوقار نوجوان جانتا ہے کہ حقِ حاکمیت، حقِ ملکیت اور حقِ روزگار صرف نعرے نہیں، بلکہ اس کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔ ان حقوق کو عملی شکل دینے کا عزم صرف پاکستان پیپلز پارٹی رکھتی ہے، جو ریاست کے عوام کے جذبات، امنگوں اور مسائل کو سمجھتے ہوئے ان کے دیرپا حل پر یقین رکھتی ہے۔
آصف�� بھٹو زرداری
خاتون اول و رکن قومی اسمبلی
@AseefaBZ
#AzadKashmir
#YouthRights
#PPP
#RCC
پاکستان خطے کے استحکام کو بہت اہمیت دیتا ہے اور اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ پائیدار امن صرف مذاکرات، خودمختاری کے باہمی احترام اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کے ذریعے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری
@AAliZardari#RegionalStability#DiplomacyAndPeace
#PeaceThroughDialogue
#RCC
مفتاح اسماعیل کے بیان پر رہنما پاکستان پیپلزپارٹی و وزیرِ داخلہ و قانون سندھ ضیاء الحسن لنجار کا ردِعمل
مفتاح اسماعیل کی جانب سے صدرِ مملکت آصف علی زرداری پر سندھ پولیس کی بھرتیوں سے متعلق عائد کیے گئے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہیں، ضیاء الحسن لنجار
صدر آصف علی زرداری پوری وفاقی اکائیوں کی نمائندہ شخصیت ہیں اور پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی حقیقی وفاقی جماعت ہے، وزیرِ داخلہ سندھ
پاکستان پیپلز پارٹی میں سندھ سمیت ملک کی تمام اکائیوں اور ہر زبان بولنے والے شہریوں کی نمائندگی موجود ہے، ضیاء الحسن لنجار
صدر آصف علی زرداری کو کسی ایک صوبے، زبان یا قومیت تک محدود کرنا حقائق کے منافی اور قومی یکجہتی کے خلاف ہے، وزیرِ داخلہ سندھ
سندھ بھر، بالخصوص کراچی میں تمام سرکاری بھرتیاں مقررہ قوانین، کوٹہ پالیسی اور میرٹ کے مطابق کی جاتی ہیں، ضیاء الحسن لنجار
سند�� پولیس ایک پیشہ ور، غیر جانبدار اور میرٹ پر قائم ادارہ ہے، جہاں تمام زبانیں بولنے والے افسران اور اہلکار خدمات انجام دے رہے ہیں، وزیرِ داخلہ سندھ
سندھ حکومت شہریوں کے درمیان زبان، نسل، علاقے یا برادری کی بنیاد پر کسی بھی قسم کے امتیاز پر یقین نہیں رکھتی، ضیاء الحسن لنجار
کراچی سندھ کا دارالحکومت، پاکستان کا معاشی مرکز اور تمام برادریوں کا م��ترکہ شہر ہے، وزیرِ داخلہ سندھ
مفتاح اسماعیل ایک ذمہ دار سیاسی رہنما ہونے کے ناطے بے بنیاد الزامات اور لسانی تقسیم کو ہوا دینے والے بیانات سے گریز کریں، ضیاء الحسن لنجار
سندھ کے عوام ماضی میں بھی نفرت، تعصب اور تقسیم کی سیاست کو مسترد کر چکے ہیں اور آئندہ بھی ایسی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، وزیرِ داخلہ سندھ
اگر مفتاح اسماعیل کے پاس کسی مخصوص بھرتی سے متعلق شواہد موجود ہیں تو وہ متعلقہ قانونی اور انتظامی فورم پر پیش کریں، عمومی الزام تراشی سیاسی ذمہ داری کے منافی ہے، ضیاء الحسن لنجار
پاکستان پیپلز پارٹی کی سیاست قومی یکجہتی، بین الصوبائی ہم آہنگی ا��ر تمام شہریوں کو بلاامتیاز مساوی مواقع فراہم کرنے پر یقین رکھتی ہے، وزیرِ داخلہ سندھ
مفتاح اسماعیل اپنے حقائق کے منافی اور غیر ذمہ دارانہ بیان کی وضاحت کریں اور اسے واپس لیں، ضیاء الحسن