شعرے پہ بالاچءَ جنغی پارتءِ نو شاعراں
سن تاریخ لکغی بی ، شار گو سونا ایں اکھراں
نے ہمےتاریخ شموشی نیں، کہ بالاچ سنگتاں
دو ہزار ہفتءَ شےکرغا کفتءَ نفتے ناگماں
گیست یک تاریخ روشو یازدمی ماہ ہماں
ما اشکثو بالاچ نواوا اِشتا اے دروغیں جہاں
Four months of uncertainty, silence, and painful waiting. We urge human rights organizations and all concerned voices to raise their voices for Asif Baloch’s safe recovery. His family deserves answers.
#ReleaseAsifBaloch
4 months have passed since my brother Asif Baloch went missing,We appeal to higher authorities to take immediate notice of his disappearance.If he is accused of any crime,he must be presented before a court of law Otherwise he should be released.
_Sara Baloch
#ReleaseAsifBaloch
120 days means Four months of hoping, praying,and holding on to the smallest possibility of hearing something about you.Time keeps passing,but our pain only grows deeper with every day that goes by.knowing when this endless wait will finally come to an end.💔😥
#ReleaseAsifBaloch
We must leave no room for enforced disappearances.When our fellow Baloch students are forcibly disappeared, remaining silent makes us complicit.Our silence only emboldens those responsible.We must raise our voices for one another.
#ReleaseSaqlainBaloch#EndEnforcedDisappearances
جب ظلم و ستم کے کوہِ گراں
روئی کی طرح اڑ جائیں گے
ہم محکوموں کے پاؤں تلے
جب دھرتی دھڑ دھڑ دھڑکے گی
اور اہل_حکم کے سر اوپر
جب بجلی کڑک کڑک کڑکے گی
#ReleaseSaqlainBaloch#EndEnforcedDisappearance
Zubair and Saqlain are both Univeristy fellow.
Both of them have been forcefully disappeared.
Never forget that, as students, we must also carry the burden of our fellow Baloch students.
Your voices matter.
#ReleaseZubairBaloch#ReleaseSaqlainBaloch#SaveBalochStudents
Zubair Baloch an MPhil scholar has been subjected to enforced disappearance for over seven months. His continued absence coupled with the authorities' failure to disclose his whereabouts raises grave concerns and demands immediate accountability.
#ReleaseZubairBaloch
*CALL FOR X (TWITTER) CAMPAIGN*
Baloch Students Council (BSC) Punjab launches a campaign on X (formerly Twitter) demanding the safe and immediate release of Saqlain Baloch, a student of Islamia university Bahawalpur and resident of peer adil District Dera Ghazi Khan.
Saqlain Baloch was forcibly disappeared on 29 October 2026 at 3:00 PM in Bahawalpur, and his whereabouts remain unknown.
We urge students, teachers, journalists, human rights defenders, civil society members, and all conscientious individuals to join the campaign and raise their voices for his safe and immediate release.
*Date andTiming:*
8 - Nov - 2026 | 6:00 PM - 12:00 AM
Hashtag’s to Use:
#ReleaseSaqlainBaloch
#EndEnforcedDisappearances
*BALOCH STUDENTS COUNCIL (Punjab)
ثقلین بلوچ کی جبری گمشدگی ریاستی قانون، شہری آزادیوں اور تعلیمی ماحول پر ایک سنگین سوال ہے۔
ترجمان، بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل پنجاب
بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل بہاولپور کے ��مبر اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے طالب علم ثقلین بلوچ کی جبری گمشدگی کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہے، بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل پنجاب۔
ثقلین بلوچ کی جبری گمشدگی کو ایک ہفتے سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے، لیکن تاحال ان کے بارے میں کوئی مستند معلومات فراہم نہیں کی گئیں ۔ ایک طالب علم کو اس کی تعلیمی اور سماجی زندگی سے زبردستی محروم کرنا اور اسے نامعلوم مقام پر منتقل کرکے اس کے خاندان کو مسلسل بے خبری اور اذیت میں مبتلا رکھنا کسی بھی مہذب معاشرے اور بنیادی انسانی حقوق، آئینی ضمانتوں اور قانون کی حکمرانی کے سراسر منافی ہے۔
بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل پنجاب، سمجھتی ہے کہ جبری گمشدگیاں محض چند افراد کی گمشدگی کا معاملہ نہیں بلکہ شہری آزادیوں، بنیادی انسانی حقوق اور آئینی ضمانتوں کی سنگین پامالی ہیں۔ کسی بھی ریاستی ادارے کو یہ اختیار حاصل نہیں کہ وہ قانون اور عدالتی نگرانی سے بالاتر ہو کر کسی شہری کی ��زادی سلب کرے۔ اگر کسی شخص کے خلاف کوئی الزام یا شواہد موجود ہیں تو اس کا فیصلہ عدالتوں میں ہونا چاہیے، نہ کہ اسے غیر معینہ مدت تک نامعلوم مقام پر رکھ کر اس کے خاندان کو کرب اور بے یقینی میں مبتلا کیا جائے۔
ثقلین بلوچ کی جبری گمشدگی ایک ایسے ماحول کی عکاسی کرتی ہے۔ جہاں بلوچ طلبہ اپنی تعلیم، مستقبل اور روزمرہ زندگی کے حوالے سے مسلسل عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں کا بنیادی مقصد علم، شعور اور فکری آزادی کو فروغ دینا ہے۔ لیکن جب ایک طالب علم خود کو محفوظ محسوس نہ کرے تو اس کا اثر صرف ایک فرد تک محدود نہیں رہتا۔ بلکہ پورے تعلیمی ماحول اور طلبہ برادری کو متاثر کرتا ہے۔ بلوچ طلبہ کو تعلیم حاصل کرنے، تنظیمی سرگرمیوں میں حصہ لینے اور اپنی رائے کے اظہار کا وہی حق حاصل ہے جو ملک کے دیگر شہریوں کو حاصل ہے۔
بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل پنجاب واضح کرتی ہے کہ بلوچستان اور بلوچ طلبہ کے خلاف جبری گمشدگیوں کا تسلسل ایک اجتماعی انسانی بحران کی صورت اختیار کر ��کا ہے۔ طلبہ، نوجوانوں، سیاسی و سماجی کارکنان اور عام شہریوں کی گمشدگیاں پورے معاشرے میں خوف اور خاموشی مسلط کرنے کا باعث بن رہی ہیں۔ کسی بھی معاشرے میں اختلافِ رائے، سیاسی شعور اور تنظیمی وابستگی کو جرم تصور نہیں کیا جا سکتا۔ شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ ریاست کی آئینی ذمہ داری ہے، جبکہ ان حقوق کی خلاف ورزی پر خاموشی اختیار کرنا اس مسئلے کو مزید سنگین بناتا ہے۔
بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل پنجاب متعلقہ حکام سے دوٹوک مطالبہ کرتی ہے کہ ثقلین بلوچ کو فوری طور پر بحفاظت منظرِ عام پر لایا جائے، ان کے اہلِ خانہ کو ان کی خیریت اور موجودہ حیثیت سے آگاہ کیا جائے، اور اگر ان کے خلاف کوئی قانونی الزام موجود ہے تو انہیں بلا تاخیر عدالت کے سامنے پیش کیا جائے۔ مزید یہ کہ جبری گمشدگیوں کے تمام واقعات کی شفاف تحقیقات کی جائیں، ذمہ داران کا تعین کیا جائے اور اس غیر قانونی عمل کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ جبری گمشدگی نہ کسی مسئلے کا قانونی حل ہے اور نہ مسئلے کا جواز ہے۔ ریاستی طاقت کی اصل بنیاد قانون کی بالادستی، آئینی ذمہ داریوں کی پاسداری اور شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ ہے۔ ثقلین بلوچ کی گمشدگی پر خاموشی اختیار کرنا نہ صرف ان کے خاندان کے دکھ اور کرب کو نظرانداز کرنا ہے بلکہ قانون اور انصاف کے بنیادی اصولوں سے بھی انحراف ہے۔
بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل پنجاب تمام طلبہ تنظیموں، وکلاء، انسانی حقوق کی تنظیموں، صحافیوں، اساتذہ اور سول سوسائٹی سے اپیل کرتی ہے کہ وہ ثقلین بلوچ کی بحفاظت بازیابی کے لیے اپنی آواز بلند کریں۔ یہ محض ایک طالب علم کی بازیابی کا معاملہ نہیں بلکہ شہری آزادی، انسانی وقار اور قانون کی بالادستی کا سوال ہے۔
بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل پنجاب
#ReleaseSaqlainBaloch