مرے اندر کوئی گہرا خلا ہے
تمھیں لیکن پتہ کیسے چلا ہے
نگل لیتی ہے انسانوں کو زندہ
سنو ! ترک تعلق اک بلا ہے
ستارے رات بھر کیوں جاگتے ہیں
انھیں کیا نفسیاتی مسئلہ ہے
تم ہمیں ساتھ میں رکھا کرو ، عادت کی طرح
ورنہ ہم اٹھ کے چلے جائیں گے ، برکت ک�� طرح
میں نے خود اس کو گناہوں کی طرح چھوڑ دیا
وہ مجھے چھوڑنے والا تھا ، عبادت کی طرح