ہم اِن بلوچ سرداروں اور نوابوں کے خلاف جدوجہد کریں گے،ان کے خلاف پہاڑوں پر نہیں جائیں گے بلکہ دہشتگردوں اور لٹیروں کو پہاڑوں کی جانب دھکیلیں گے،جمہوری مزاحمت کریں گے،اپنی بچیوں کو خودکش بننے سے روکیں گے،بلوچستان میں سرداری نظام کے خلاف بغاوت ہوگئی۔
بلوچستان میں سرداروں اور نوابوں کے خلاف تحریک زور پکڑ رہی ہے۔
یہ سردار اور نواب ہماری بچیاں اغواء کرتے ہیں،اسماء جتک کو اغواء کرتے ہیں،اُس کے منگیتر کو مار دیتے ہیں،یہ سردار ہماری بچیوں کو خودکش بنارہے ہیں،مولانا ہدایت الرحمان کا عوامی اجتماع سے خطاب
بی ایل اے نے کوئٹہ سے تفتان جانے والی مقامی مسافروں کی ایک بس پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت چار مسافر زخمی ہوگئے
مسافروں کے مطابق بی ایل اے کے کارندوں نے ڈکیتی کی غرض سے ناکہ لگارکھا تھا۔ڈرائیور کے گاڑی نہ روکنے پر فائرنگ کردی
دوسری جانب ��ی ایل اے کے کارندوں نے دالبندین میں بھی بلوچ ٹرانسپورٹر کے ٹرک سے اشیاء لوٹ کر ٹرک کو آگ لگادی
کردگاپ میں سیکیورٹی فورسز نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 8 دہشت گرد ہلاک کردیے ہیں،جبکہ ایک دہشتگرد زندہ گرفتار ہوچکا ہے،متعدد خفیہ ٹھکانے تباہ کردیے گئے ہیں۔
بلوچستان کے ضلع مستونگ کی تحصیل کردگاپ میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی،آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کردیے گئے۔ کارروائی میں آر پی جی، ایم 16 رائفل، سب مشین گن اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
بلوچستان کے سرداروں کا اصل ظالم چہرہ بے نقاب ہورہا ہے
انسانیت سوز پیشرفت ہوئی ہے،ذرائع کے مطابق سردار عبدالرحمان کھیتران کے گھر سے قبر کشائی کے دوران ایک لاش برآمد ہوچکی ہے۔
کل جو دو لاشیں برآمد ہوئی تھیں وہ کھیتران کے آبائی علاقے سے ہوئی تھیں،ذرائع کے مطابق آج والی لاش کے ڈی این اے ٹیسٹ کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔
کالعدم بی ایل ایف میں قیادت کی جنگ شدت اختیار کرنے کی اطلاعات، پانچ کمانڈرز آپسی لڑائی میں ہلاک
بلوچستان انسائیٹ کی کالعدم تنظیم کے اندرونی اختلافات سے متعلق خبر کے بعد بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق یاسین فیصل، زمور جونیئر اور منہاج مختیار سمیت بی ایل ایف کے پانچ کمانڈرز آپسی لڑائی کے دوران فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔
تنظیم میں سربراہی کی کشمکش اور اختلافات کے تناظر میں اس واقعے کو واحد قمبر کے بعد بی ایل ایف کے لیے بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔
سردار عبدالرحمان کیتھران بیرون ملک گرفتار ہورہے تھے،کیوں کہ ان پر بلوچ عوام کے استحصال کا سنگین الزام ہے،خبر ہے کہ قبر کشائی کے دوران دو ایسی لاشیں بھی مل گئی ہیں جن کے مبینہ قتل کا الزام سردار کھیتران پر ہے،آج ہی سردار کھیتران کو لاہور ائیرپورٹ سے بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا ہے
جو تن��یم بلوچستان کی علیحدگی کا نعرہ لگاتی رہی،تقسیم کی کوشش کرتی رہی وہ خود آج ٹوٹ پھوٹ اور تقسیم کا شکار ہے۔
بی ایل اے کی قیادت بدلتے ہی کالعدم تنظیم میں خونی کھیل کا آغاز ہوگیا ہے،بلوچستان انسائیٹ کے افغانستان میں ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر رحمان گُل گروپ نے بشیر زیب دھڑے کی خاتون کمانڈر شہناز بلوچ کو ہلاک کردیا ہے۔
جو بلوچ نوجوانوں کو خواب بیچ رہے تھے وہ خود کرسی،طاقت،اختیار اور پیسے کی لالچ میں ایک دوسرے کی جان کے پیاسے بن چکے ہیں
رحمان گُل کے بی ایل اے کا سربراہ بنتے ہی بلوچ قوم کی نسل کشی کا عمل شروع کردیا گیا؟
پنجگور میں بی ایل اے کے کارندوں نے معصوم رابعہ بلوچ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا،رابعہ حاملہ تھیں،رحم میں موجود بچے کی بھی موت ہوگئی،بلوچ عمائدین نے بی ایل اے کے اِس عمل کو بلوچ قوم کی نسل کشی قرار دیا ہے۔
بلوچستان انسائیٹ کی تحقیقاتی ٹیم نے اہم سراغ لگایا ہے،ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ بی ایل اے کے آپریشن ہیروف 2.0 کی ناکامی کے بعد بشیر زیب اور بھارت میں اختلاف پیدا ہوگیا تھا،بشیر زیب بھارتی ہدایات کو نظر انداز کرنا شروع ہوگیا تھا۔
��و کٹھ پتلی ہدایت نہ لے اُس کا متبادل تلاش کرلیا جاتا ہے،یہیں سے رحمان گُل عرف مرید کی کہانی شروع ہوئی،رحمان گل مسافر ٹرین جعفر ایکسپریس ہائی جیکنگ کا ماسٹر مائنڈ اور خود کش ونگ کا سربراہ رہ چکا تھا۔
بھارت نے رحمان گُل کو گرین سگنل دیا اور اِس نے خاموشی سے مقامی کمانڈروں کو اپنے ساتھ ملانا شروع کر دیا اور پھر آغاز ہوا بشیر زیب کے تختہ پلٹنے اور رحمان گُل کے سربراہ بننے کا،تفصیلات اِس ویڈیو میں 👇
رحمان گل جیسے کردار انسان نہیں ہیں، درندے ہیں،جو فوج کا نمک کھاکر اُن کے نہیں ہوئے،وہ ہماری بلوچ قوم کے خیرخواہ کیسے ہوسکتے ہیں؟
صوبائی وزیر داخلہ نے رحمان گُل سے متعلق گفتگو میں کہا ہے کہ قرآن پر ملک سے وفاداری کا حلف لیکر،اللہ سے عہد لیکر مُکر گیا،بلوچ قوم سے کیسے وفا کرے گا؟
یہ کوئٹہ کی ایک دکھیاری ماں ہیں،ان کے لہجے،آواز میں سوز محسوس کریں،یہ اپنے بیٹے سے متعلق گفتگو کررہی ہیں اور بتارہی ہیں کہ وہ کئی ماہ سے لاپتہ ہے اور اُس کو کسی اور نے لاپتہ نہیں کیا بلکہ بی ایل اے نے لاپتہ کیا ہے
بی ایل اے ورغلا کر پہاڑوں پر لے گئی ہے تاکہ بلوچ شناخت پر ضرب لگائی جاسکے
سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے خفیہ ٹھکانوں کو ختم کرنے کا سلسلہ جاری ہے،لورالائی میں کوارڈکاپٹر کارروائی کی گئی ہے،ٹھکانوں سے باہر نکال کر 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا۔
کیا رحمان گُل نے اخترمینگل کے ذریعے نواب نوروز خان کے گھر پر حملہ کرایا؟
باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیم بی ایل اے سے بشیر زیب کی مبینہ بیدخلی کے بعد تنظیم کے اندرونی ڈھانچے اور حکمت عملی میں ایک معنی خیز تبدیلی دیکھی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق نئے تنظیمی سربراہ رحمان گل مینگل نے کمان سنبھالتے ہی سیکیورٹی فورسز کے بجائے معتبر بلوچ قبائل اور تاریخی شخصیات کو نشانہ بنانے کی پالیسی اختیار کی ہے، جس کی پہلی کڑی خلق نواب نوروز خان پر حملہ قرار دی جا رہی ہے۔
چند روز قبل نواب آف قلات کے صاحبزادے کے اغوا اور بعد ازاں رہائی، اور اب نواب نوروز خان کے گھر پر دھاوے سے یہ واضح ہوتا ہے کہ تنظیم اب براہِ راست روایتی بلوچ قبائل کے ساتھ محاذ آرائی میں دلچسپی لے رہی ہے۔
مقامی سطح پر یہ الزام شدت سے لگایا جا رہا ہے کہ یہ کارروائی خضدار سے تعلق رکھنے والے ایک طاقت��ر سردار کی خواہش پر کی گئی، جبکہ اس ضمن میں سردار اختر مینگل کا نام بھی لیا جا رہا ہے۔
بلوچستان اب مکمل طور پر بدل چکا ہے،اب اسمبلی میں سرداروں نوابوں اور بی ایل اے کے مفادات کے تحفظ پر بات نہیں ہوتی بلکہ اُن کا اصل چہرہ بے نقاب ہوتا ہے۔
مولانا ہدایت الرحمان نے حقائق بیان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ نوابوں،سرداروں کے لوگ اور بی ایل اے کے کارندے چوریاں کرتے ہیں،ڈاکے ڈالتے ہیں،بلوچ عوام سے لُوٹ مار کرتے ہیں۔
اسی لئے تو سرداری نظام کے خلاف قرارداد کو اِن سرداروں نے ناکام بنانے میں پوری طاقت لگائی۔
یہ بلوچ عوام کے نمائندہ ہیں یا پھر مداری؟
سوشل میڈیا پر سردار عبدالرحمان کھیتران کی سانپ سے کھیلنے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد تنقید کا سلسلہ جاری۔
یہ ویڈیو سردار کھیتران کے فیس بک پیج پر اپ لوڈ کی گئی،جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں۔
بی ایل اے میں اس وقت بغاوتی تحریک شدت سے پھوٹ پڑی ہے،بلوچ قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش کرنے والے خود تقس��م کا شکار ہیں،جس قوم پرست نواب نوروز خان کو اپنا سرخیل قرار دیتے تھے انہی کے گھر پر بی ایل اے نے حملہ کردیا ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ بشیر زیب کو ہٹائے جانے کے بعد بی ایل اے کے مسلح جتھے ایک دوسرے پر حملہ آور ہیں
مقامی عمائدین نے بی ایل اے کو بلوچ شناخت کا دشمن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بی ایل اے کے کارندوں نے کل گنداواہ میں نواب نوروز خان کے گھر پر حملہ کیا ہے۔بلوچ روایات کو تار تار کیا ہے،بی ایل اے کے کارندوں نے نواب نوروز کے خاندان کی عورتوں کو بھی زدوکوب کیا۔
اخترمینگل کی جانب سے بلوچ شناخت کے دشمنوں بشیر زیب اور رحمان گل سے رابطوں کے انکشاف کے بعد بلوچ عوام کی جانب سے کارروائی کا مطالبہ زور پکڑرہا ہے۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ کئی بلوچ عمائدین نے مطالبہ کیا ہے کہ اخترمینگل نے پس پردہ اپنے بھائی جاوید مینگل والا راستہ اختیار کرکے ہمارے ساتھ غداری کی ہے۔
اس لئے اخترمینگل کے خلاف کارروائی ضرور ہونی چاہیے،گزشتہ دنوں یہ دعویٰ سامنے آیا تھا کہ اخترمینگل پہلے بشیر زیب کیساتھ رابطے میں تھا ��ب بی ایل اے کی نئی قیادت رحمان گل کیساتھ رابطے میں ہے۔
🚨بلوچستان انسائیٹ کے افغانستان میں ذرائع نے ایک اور تہلکہ خیز خبر دی ہے۔
اخترمینگل جو مبینہ طور پر بشیر زیب کیساتھ ملکر کام کررہا تھا۔اخترمینگل کی جانب سے بشیر زیب کا پیسہ بھی غیر ملکی اکاؤنٹس میں پارک کیا جاتا تھا۔
اس کے علاوہ اخترمینگل کے بلوچستان میں کاروبار کو بھی تحفظ فراہم کرنے کے عوض بشیر زیب بھتہ حاصل کرتا تھا۔
بشیر زیب کو ہٹائے جانے کے بعد اخترمینگل کو اپنے مالی فوائد اور کاروبار کو دھچکا لگا ہے،جس کے باعث اخترمینگل نے رحمان گُل عرف استاد مرید جس نے بشیر زیب کا تختہ پلٹا ہے مبینہ طور پر اُس سے رابطہ کیا ہے اور وہی پیشک�� کی ہے جو کام وہ بشیر زیب کیساتھ کیا کرتا تھا۔
بلوچستان انسائیٹ کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اختر مینگل نے یہ پیشکش افغانستان میں موجود اپنے ایک کارندے کے ذریعے رحمان گُل تک بھجوائی ہے۔تاہم ابھی تک رحمان گل نے اِس پیشکش پر جواب نہیں دیا۔
کیوں کہ بشیر زیب کو جن محرکات کی بدولت ہٹایا گیا ہے اُن میں اخترمینگل اور بشیر زیب کا گٹھ جوڑ بھی شامل تھا،کیوں کہ کالعدم تنظیم کے ہاتھ ایسے ثبوت لگے تھے جن سے ثابت ہوا کہ بشیر زیب بھارت سے ملنے والے فنڈز میں خرُد بُرد اخترمینگل کے ذریعے کرتا تھا۔
🔴ایک اور بغاوت ہوگئی،ایک اور کا تختہ اُلٹنے کی تیار؟
بلوچستان میں بی ایل اے اور بی ایل ایف کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کی یہ واضع نشانی ہے کہ پہلے بی ایل اے میں پھوٹ پڑی،بیشر زیب کو ہٹانا پڑا،اب خبریں آرہی ہیں کہ بی ایل ایف میں اللہ نذر بلوچ کے خلاف بھی بغاوت ہوگئی ہے۔
بلوچستان انسائیٹ کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اللہ نذر بلوچ کو بی ایل ایف کی قیادت سے ہٹایا جارہاہے،ممکنہ طور پر اخترندیم جو اس وقت بی ایل ایف کا سیکنڈ اِن کمان اور ترجمان ہے اُس کو سربراہ بنایا جارہا ہے۔
اللہ نذر پر بھی وہی چارج شیٹ لگائی گئی ہے جو بشیر زیب پر لگی تھی،ایک تو افغانستان میں ٹھکانوں کی تباہی،فنڈز کی خُرد بُرد اور بلوچستان میں کارروائیوں میں واضع ناکامی۔
یہ پنجگور کا غلام نبی ہے جو پریس کانفرنس میں بتارہا ہے کہ اُس کی بہن صورت بی ایل اے میں چلی گئی اور خود کش بن گئی۔
غلام نبی کی بہن کو ایک لڑکی بی وائی سی کے جلسے میں ملی جو پہلے ہی بی ایل اے کا حصہ تھی،وہ لڑکی صورت کی سہیلی بن گئی۔
وہ آہستہ آہستہ ذہن سازی کرتی رہی اور بالاآخر صورت کو بی ایل اے میں لے جانے میں کامیاب ہوگئی۔آج غلام نبی اپنی بہن سے لاتعلقی کا اظہار کررہا ہے ��ور بی ایل اے کا اصل چہرہ بلوچ عوام کے سامنے رکھ رہا ہے