زابل / زابل میں مسلح افراد اور ایرانی سکیورٹی فورسز کے درمیان صبح چار بجے سے شروع ہونے والی جھڑپ ابھی تک جاری، امدہ اطلاعات کے مطابق اس جھڑپ میں دونوں جانب کئی افراد زخمی و ہلاک ہوئے ہیں
زاهدان / ایرانی سکیورٹی فورسز اور خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں کا زاہدان میں ایک گھر پ�� چھاپہ، چھاپے کے دوران ایرانی خفیہ ایجنسی نے ۳ بلوچوں کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا، گرفتار ایک بلوچ کا نام “ناصر براھوی” جبکہ دو دیگر لاپتہ بلوچوں کی شناخت ابھی تک معلوم نہیںے
سیستان بلوچستان کے مختلف علاقوں بجلی کے لوڈشیڈنگ شدت اختئار کرگیا، سیستان و بلوچستان کے مرکزی و تجارتی شہر زاهدان، چابھار، ایرانشهر، خاش، دلگان، کنارک، میرجاوه سمیت دیگر علاقوں میں لوڈشیڈنگ شدت اختیار کرچکا ہے، عوام گرمی سے نڈھال
ایرانی سکیورٹی فورسز نے ریمدان دشتیاری کے دیہات میں پینے کا پانی منقطع کر کے پاکستانی زائرین کے لیے اپنے قریبی چیک ��وائنٹ پر ذخیرہ کرنا شروع کردیا،
حال وش کے مطابق اس وقت دشتیاری کے آس پاس کے دیہات میں آباد لوگ پینی کے پانی سے محروم ہیں،
سیستان و بلوچستان کے ساحلی شہر چابھار میں پینے کے لئے صاف پانی کے بحران سے لوگ شدید غم و غصہ کا اظہار کررہے ہیں،
علاقہ مکینوں کا کہنا ہیں کہ فی ٹینکر پانی کا قیمت اس وقت ۸۰۰ ہزار سے لیکر ۱ ملیون تومن تک ہے،