بنوں: سٹی پولیس کا غیر قانونی اسلحے اور اسلحے کی نمائش کے خلاف کریک ڈاؤن۔
ایس ایچ او حاجی ارشد خان کی قیادت میں مختلف کارروائیوں کے دوران متعدد ملزمان گرفتار، ایک کلاشنکوف، 13 پستول اور ایمونیشن برآمد۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج۔
بنوں: ایس پی سٹی محمد سعید خان کی زیرِ صدارت اہم سیکیورٹی اجلاس، تھانوں، پولیس چوکیوں اور حساس مقامات کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے، سنتریوں کو چوکس رہنے اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مسلسل نگرانی کی ہدایات۔ سیکیورٹی میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، عوام کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔
ڈی ایس پی سب ڈویژن وزیر حفیظ الرحمٰن سے علاقائی عمائدین کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال، عوامی مسائل اور پولیس و عوام کے باہمی روابط پر تبادلۂ خیال۔
عمائدین نے پولیس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے پائیدار امن، جرائم کی روک تھام اور عوام کے تحفظ کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
بنوں: ایس پی رورل شکیل احمد خان نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں سے ملاقات کرکے ان کے مسائل و شکایات سنیں اور متعلقہ افسران کو فوری ازالے کے احکامات جاری کیے۔
عوامی خدمت، شفاف پولیسنگ اور انصاف کی بلاامتیاز فراہمی بنوں پولیس کی اولین ترجیحات ہیں۔
بنوں: سٹی پولیس کی کارروائی، چوری، ڈکیتی اور رہزنی کے مقدمات میں نامزد ملزم زخمی حالت میں گرفتار، پستول برآمد۔
ملزم نیاز خان نے فائرنگ کی، جوابی کارروائی کے بعد اسے زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
بنوں: تھانہ صدر پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، فائرنگ کے تبادلے کے بعد 15 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ مجرمِ اشتہاری قاضی فہد زخمی حالت میں گرفتار، 55 گرام آئس اور پستول برآمد۔
ملزم کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔ بنوں پولیس جرائم کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہے۔
بنوں: ایس پی سٹی محمد سعید خان کا تھانہ صدر کا دورہ، سیکیورٹی انتظامات اور حوالات کا معائنہ، زیرِ حراست ملزمان کے مسائل دریافت کیے۔ اہلکاروں کو سیکیورٹی مؤثر بنانے، زیرِ حراست افراد سے قانون کے مطابق سلوک اور شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایات دیں۔
بنوں: ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور کی زیرِ صدارت آفس اسٹاف کا اہم اجلاس۔
ڈی پی او نے دفتری امور کی بروقت انجام دہی، سرکاری ریکارڈ کی درستگی اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کی ہدایت کی۔ پولیس اہلکاروں اور شہدائے پولیس کے اہلِ خانہ کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی خصوصی تاکید
ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور سے سورانی قوم اور دیگر علاقائی مشران کی ملاقات، بنوں تعیناتی پر خیرمقدم۔
مشران نے قیامِ امن اور جرائم کے خاتمے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ڈی پی او نے عوام کے تحفظ، قیامِ امن اور پولیس و عوام کے درمیان باہمی اعتماد کے فروغ کو اپنی اولین ترجیح قرار
بنوں: تھانہ ہوید پولیس کی کارروائی، شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے 4 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد
ایس ایچ او جاوید رسول خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 4 پستول برآمد کر لیے۔
بنوں: تھانہ سٹی پولیس کی اسلحے کی نمائش کے خلاف کارروائیاں، متعدد ملزمان گرفتار
ایس ایچ او حاجی ارشد خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ گشت اور ناکہ بندیوں کے دوران متعدد ملزمان کو گرفتار کرکے 14 پستول، ایک کالاکوف اور میگزینز برآمد کر لیے۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔
بنوں: امن و امان کے قیام اور جرائم کی روک تھام کے لیے ضلع بھر میں رات کے اوقات میں خصوصی ناکہ بندیوں اور سنیپ چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ مختلف مقامات پر مشکوک افراد اور گاڑیوں کی چیکنگ کی جا رہی ہے۔
بنوں پولیس شہریوں کے تحفظ اور قانون کی بالادستی کے لیے پُرعزم ہے۔
بنوں: ڈومیل پولیس کی قمار بازی کے خلاف کارروائی، 4 ملزمان گرفتار۔
ایس ایچ او اللہ نواز خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے 7 ہزار روپے داؤ کی رقم، 4 بٹیر اور ایک پستول برآمد۔ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع۔
بنوں: ڈی آئی جی عبدالغفور آفریدی اور ڈی پی او شفیع اللہ خان گنڈاپور کا مختلف تھانوں اور چوکیوں کا دورہ۔ سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، اہلکاروں کو شاباش دی اور سیکیورٹی مزید مؤثر بنانے، جرائم کی روک تھام اور عوام سے حسنِ سلوک کی ہدایات جاری کیں۔
بنوں: ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور کی شہید ہیڈ کانسٹیبل رقیب خان کے گھر آمد، اہلِ خانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی۔
ڈی پی او نے شہید کے اہلِ خانہ کو ہر م��کن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ شہدائے پولیس کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
بنوں: تھانہ غوریوالہ پولیس کی کامیاب کارروائی، اقدامِ قتل، چوری، رہزنی اور ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب مجرمِ اشتہاری زوہیب خان عرف بیب سمیت 3 ملزمان گرفتار، 3 پستول برآمد۔
بنوں پولیس قیامِ امن، جرائم کی روک تھام اور شہریوں کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہے۔
بنوں: تھانہ سٹی پولیس کی کامیاب کارروائی، ایس ایچ او حاجی ارشد خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ قتل و اقدامِ قتل کے مقدمے میں مطلوب تین ملزمان گرفتار کر لیے۔ ملزمان کے قبضے سے دو کلاشنکوف اور دو پستول برآمد، مزید تفتیش جاری۔
بنوں: ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور کا تھانہ وزیر کا دورہ
ڈی پی او بنوں نے تھانے کی سکیورٹی اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اہلکاروں کو چوکس رہنے، مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے اور حفاظتی اقدامات مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی۔ سکیورٹی میں غفلت ناقابلِ برداشت قرار دی۔
بنوں: تھانہ ڈومیل پولیس کی کاشو پل اور بنوں لنک روڈ پر تیز رفتاری، کار ڈرفٹنگ اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں۔
ایس ایچ او اللہ نواز خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ متعدد افراد کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی۔
ڈی پی او بنوں شفیع اللہ گنڈاپور نے خلیفہ گل نواز ہسپتال میں دہشت گردوں سے مقابلے میں زخمی پولیس جوانوں کی عیادت کی، نقد امداد دی اور بہترین علاج کی ہدایت کی۔ جوانوں کی بہادری کو خراجِ تحسین پیش کیا۔