@SdqJaan orgnal vadio ha bahi hum kashniri fake vadio Ai say nahi banty ya to kuch ni hamra agy hum nay panjab police ko be bakra hova ha ya jow Dangaar hukomat ha pakistan kie as ko bloyin or bajo agy wala waar gay hain sab
پاکستان تحریک انصاف کا آزاد جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے چارٹر آف ڈیمانڈز کی حمایت اور آزاد خطے میں طاقت کے استعمال کی شدید مذمت:
پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے عوامی جذبات اور ان کی نمائندہ تنظیم جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے چارٹر آف ڈیم��نڈز کی مکمل حمایت اور تائید کرتی ہے۔ یہ مطالبات عوام کے بنیادی حقوق، معاشی انصاف اور شفاف حکمرانی کی وہ عکاسی ہیں جنہیں نظرانداز کر کے وفاقی حکومت نے عوام کو سڑکوں پر آنے پر مجبور کیا ہے۔
آزاد کشمیر ایک حساس خطہ ہے جہاں اپریل 2023 میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو ختم کر کے ہائیبرڈ حکومت مسلط کی گئی اور سب سے بڑی سیاسی جماعت کو نظام سے باہر کرنے کی کوشش کی گئی۔ آج وہاں پر عوام کے جائز اور پرامن احتجاج کو دبانے کے لیے ریاستی طاقت کا بے جا استعمال نہ صرف عوامی احساسات کو مجروح کر رہا ہے بلکہ یہ عمل آئینی و جمہوری تقاضوں کے بھی بالکل برعکس ہے۔ وفاق اور پنجاب سے بھیجی گئی کانسٹیبلری اور پولیس کے ذریعے نہتے مظاہرین پر تشدد، فائرنگ اور گرفتاریوں کے نتیجے میں شہریوں کا زخمی اور شہید ہونا نہایت افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔ ایسے اقدامات آزاد کشمیر کے اندر مزید بیچینی اور اضطراب پیدا کریں گے جو مسئلہ کشمیر کے لئے بھی نقصان دہ ثابت ہوں گے۔
پاکستان تحریک انصاف واضح کرتی ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام کے یہ مطالبات صرف انکی سرزمین تک محدود نہیں ہیں بلکہ آج پورے پاکستان کے عوام بھی انہی مسائل اور محرومیوں کا شکار ہیں۔ مہنگائی، بے روزگاری، کرپشن، وسائل کی غیرمنصفانہ تقسیم اور انصاف کی پامالی جیسے مسائل اس وقت ہر پاکستانی کے زخم ہیں، اور آزاد کشمیر کے عوام کی آواز دراصل پورے پاکستان کی آواز ہے۔
پاکستان تحریک انصاف ان مظلوم شہریوں اور ان کے لواحقین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور انکی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔ فیصلہ ساز اور حکومت آزاد کشمیر طاقت کے استعمال کے بجائے فوری طور پر مذاکرات کا راستہ اختیار کریں۔ عوامی آواز کو دبانے سے مسائل حل نہیں ہوں گے بلکہ یہ کشیدگی مزید بڑھے گی۔
عوام ہی ریاست کی اصل طاقت ہیں، اور ان کی رائے اور مطالبات کو نظرانداز کرنے کے بجائے انہیں ترجیح دینا ہی حقیقی جمہوریت کی روح ہے۔ پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ان کے چارٹر آف ڈیمانڈز کی تکمیل کے لئے بھرپور سیاسی و اخلاقی جدوجہد جاری رکھے گی۔
منجانب
مرکزی شعبہ اطلاعات
پاکستان تحریک انصاف
��ی جی صاحب، آزاد کشمیر کے حالات اسی جھوٹ، ضد اور ہٹ دھرمی کی بدولت ہیں۔ آزاد کشمیر کے انتخابات 2021ء میں عوام نے عمران خان کو واضح مینڈیٹ دیا، جسے پولیٹیکل انجینئرنگ کے ذریعے بدلا گیا۔ آج آزاد کشمیر میں جعلی سیاسی سسٹم عوام کے ووٹ سے جڑا ہوا نہیں بلکہ بوٹ کے تسموں سے لٹکا ہوا ہے
ڈی جی آئی ایس پی آر عوام کو گمراہ مت کریں آزادکشمیر میں سیاسی سسٹم نہیں ہے بلکہ رجیم چینج آپریشن کر کے تحریک انصاف کی عوامی حکومت کو ختم کر کےمکس اچار عسکری لوٹہ مسلط کیا ہوا ہے ۔
#RightsMovementAJK#AJKUnderFascism
جمہور کی آواز کو سُنیں ۔۔ اس سے قبل کہ بہت دیر ہو جائے۔
کشمیر کو بلوچستان نہ بنائیں خدا را ۔
ایک ایسا وزیراعظم جس کی کوئی جماعت نہی۔ جس کی کوئی اخلاقیات نہیں ہیں ، اپنے اقتدار کو طُول دینے کیلئے نہتی عوام پر گولیاں چلوا رہا ہے ۔
بنیادی حقوق کی عدم دستیابی اور انور سرکار کے خلاف عوام کا سمندر کوٹلی کی سڑکوں پر۔
اس وقت آزادکشمیر میں مکمل لاک ڈاؤن اور کشمیری سراپا احتجاج ہیں۔
#RightsMovementAJK#AJKUnderFascism
میرے پیارے کشمیریو !
سردار قیوم کا بیٹا سابق وزیراعظم عتیق احمد اخان عوامی ایکشن کمیٹی کے اتنا خلاف کیوں ہے !!
عتیق احمد خان کی ماہانہ انکم بحیثیت سابق اسمبلی م��بر و سابق وزیراعظم 23 لاکھ روپے
، پانچ سرکاری گاڑیاں ،
چار سرکاری گارڈز
، چار سرکاری سلنڈر گیس ،،
چار سرکاری نوکرز،
بجلی پانی فون مفت
کے ساتھ ساتھ 60 لاکھ روپے سالانہ میڈیکل اخراجات لے رہا ہے
یہ اور اسکی اولاد سیاست کے علاوہ کوئی کام نہیں کرتے ان کا ذریعہ معاش اپنے لوگوں کا خون چوسنا ہے اور جب اس کی مراعات ختم ہو رہی ہیں تو کبھی کہتا ہے انڈیا آزاد کشمیر پر حملہ کرنے لگا ھے۔
کبھی کہتا ہے کہ ایکشن کمیٹی پاکستان کے اور فوج کے خلاف ھے،
عوامی ایکشن کمیٹی کوئی تنظیم نہیں بلکہ عام عوام ہے جن کا ایجنڈا ان چوروں کی مراعات کا خاتمہ ہے،اب ان کو چور ڈاکو زانی قاتل حرام خور غدار تنخواہ دار قبضہ مافیا نا لکھے تو کیا لکھے!!
اس س��یت ۵۲ کا ٹولہ عام عوام کے بنیادی حقوق کے لٹیرے ہیں یہ ہمارے بچوں کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھین کر اپنی اپنی عیاشیوں میں لگے ہیں۔
اب جبکہ ان کی گردن اور گریبانوں میں عام آدمی کا ہاتھ آیا ہے تو یہ مراعات مافیہ ٹولہ طلملا اٹھا ہے۔
#RightsMovementAJK
آزاد جموں و کشمیر میں انٹرنیٹ بلیک آؤٹ کے ذریعے ہماری آواز دبائی جا رہی ہے، مگر یہ کبھی قید نہیں ہو سکتی۔ میں اوورسیز کشمیریوں سے اپیل کرتا ہوں کہ
اس وقت اپنی قوم کے ساتھ کھڑے ہوں۔ جہاں بھی ہیں، اپنے پلیٹ فارمز پر بات کریں، میڈیا کو متوجہ کریں،
#RightsMovementAJK
نام نہاد عوامی محافظوں نے تمام مواصلاتی نظام کو منقطع کر کے عوام کو پھر سے اندھیروں میں رکھنے کی تدبیر اپنا لی ہے یاد رہے کہ کشمیر�� عوام نے ان اندھیروں کو خیرباد کہنے کی قسم کھائی ہے۔
#RightsMovementAJK
@AnsarAbdali پ��لے آپ کہاں تھے آپ نے مایوس کیا دل رنجیدہ ہے ایک واقت تھا لوگ بولتے تھے انصر ابدالی آگے نہیں آنا چاہیے یہ ظلم کرے گا لوگو کے اوپر اس ٹائم میں آپ کی سپورٹ کر رہا تھا آپ اچھے انسان ہیں میرے فیورٹ لہذا یہ فیصلہ جلد کریں دیر نہ ہو جائے آپ کے پاس بھی کچھ بھی نہیں بچھے گا