جب میسر تھے محبت کے سہارے، کچھ دن
ہاں! بڑی عیش میں گزرے تھے ہمارے کچھ دن
سچ کہا! عشق میں نقصان تو دونوں کا ہوا
میری اک عمر گئی اور تمہارے کچھ دن
#اردو_زبان
چلو وہ عشق نہیں چاہنے کی عادت ہے
پھر کیا کریں ہمیں اک دوسرے کی عادت ہے
تو اپنی شیشہ گری کا ہنر نہ کر ضائع
میں آئینہ ہوں مجھے ٹوٹنے کی عادت ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔💔