اب مفتی تقی عثمانی صاحب پریشان ہیں کہ علامۃ الدھر حضرت رعایت اللہ فاروقی صاحب مدظلہ العالی ان سے ناراض ہیں، کوئی اللہ کا بندہ تقی عثمانی صاحب کو دلاسہ ہی دے دے، تاکہ ان کی پریشانی میں کمی واقع ہو۔ اس ٹور میں علامۃ الدھر مدظلہ العالی سے ملاقات کی سعادت ملنی تھی لیکن بیوی کی محبت آڑے آگئی، اس لئے ہم نے مجبوراً علامۃ الدھر کی دہلیز کے بجائے دو دریا کے سجاد ریسٹورنٹ پر کڑاہی پھوڑنے کیلئے سفر کیا۔ اگلی بار ان شاءاللہ علامۃ الدھر سے ملاقات کی سعادت حاصل کریں گے اور مفتی تقی عثمانی صاحب کی جانب سے معافی بھی مانگیں گے۔
احقر العباد کمیل احمد معاویہ
150 روپے لیٹر پیٹرول پر مہنگائی مارچ کرنے والے علمائے کرام 254 روپے لیٹر ہونےپر مہنگائی کا دفاع کر رہے ہیں۔ وجہ بس اتنی سی ہے تب ان کے پاس وزارتیں نہیں تھیں اب وزارتیں ہیں۔ معلوم یہ ہوا کہ انہیں بھی عوام کی مجبوریوں سے کوئی لینا دینا نہیں صرف وزارت اور مفت مراعات کا حصول مقصد ہے۔
حکومتی ترجمان رہنمائی کریں کہ خفیہ معاہدے کے بعد ہم میڈیا والے اب ٹی ایل پی کو کیا پکاریں۔ کالعدم مذہبی تنظیم، انڈیا سے فنڈز لینے والی غدار تنظیم، محب وطن اور عاشقان رسول کی مذہبی تنطیم، قانونی سیاسی تنظیم یا کچھ اور ؟۔