اپوزیشن کے باقاعدہ قیام کی جانب پہلا قدم🚶♂️
پارلیمان سے اپوزیشن کی یکجہتی کا عملا آغاز ہوگا۔ آج کے اہم ترین اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں فیصلہ
قائد جمعیت نے فیصلے کا اعلان کردیا ۔۔۔۔!!!
قوم و وطن کا ھر شہید ھمارے سر کا تاج ھے چاھے وہ سویلین ھو یا وردی پوش فوجی یا پولیس ولا، صحافی ھو یا عالم یا عام سویلنن، جس کو وطن کی حفاظت و محبت کی پاداش میں شہید کیا گیا۔
تو شہدا کے خون کی ��ڑ میں شہداء کے وارثوں کے خلاف بیانیے نہیں بنا کرتے اور جب آڑ بھی فیک اور جھوٹی ھو ۔
#شہداء_کو_ڈھال_نہ_بناؤ
#لشکر_نہیں_خود_لڑو
#مولانا_کی_للکار
#پروپیگنڈہ_چھوڑو_امن_دو
#مولانا_قدم_بڑھاؤ
اپنے ملک کا تو یہ حال ہے، ہندوستان کے ساتھ پوری سرحد بند، افغانستان کے ساتھ پوری سرحد بند، مغربی سرحدیں بھی بند، مشرقی سرحدیں بھی بند۔ ایران ایسے حالات میں ہے کہ وہ نہ اچھے کا ہے، نہ برے کا۔ چین اپنا اعتماد اٹھا چکا ہے تم لوگوں سے۔ وہ ایک چھوٹا سا کوریڈور ہے جو، اگر تجارت کے لیے کھلتا ہے، تو آپ نے ان کو دھوکے دیے ہیں، ہم نے ان کو دھوکے دیے ہیں، ہم نے ان کی سرمایہ کاری کا راستہ روکا ہے۔ اس وقت پاکستان محصور ہے، حکمرانوں کی پالیسیوں کے ہاتھوں محصور ہے، اور حکمران اس لیے مجبور ہیں کہ وہ بھی تو محصور ہیں۔
ہم حکمرانوں کی مجبوری کو جانتے ہیں، لیکن یہ کوئی بھی نوزائیدہ نہیں ہیں۔ یہ جتنے اس وقت فیصلہ کن لوگ ہیں، فیصلہ کن قوتیں ہیں، وہ عاقل و بالغ ہیں، سمجھدار ہیں، لیکن ان کے اندر آزادی و حریت کی رمق نہیں ہے۔ وہ غلامانہ ذہنیت کے حامل ہیں، اور وہ کسی طاقتور ملک کے لیے پراکسی کی جنگ لڑ رہے ہیں، اپنی جنگ نہیں لڑ رہے۔
اگر تم افغانستان پر اعتراضات کرتے ہو، افغانستان سے مجھے بھی شکایت ہے، لیکن کچھ ��عاملات ہوتے ہیں جو طاقت سے حل نہیں ہوا کرتے، وہ سفارتی عمل سے حل ہوا کرتے ہیں، ڈپلومیسی سے حل ہوا کرتے ہیں۔ میں الیکشن سے پہلے گیا، جمعیۃ علماء کا ایک مؤقر وفد لے کر، ایک ہفتے میں تمام معاملات حل کر کے آ گیا۔ یہاں میں نے رپورٹ کی، میری دادِ تحسین کی گئی کہ آپ نے زبردست کامیابی حاصل کی، لیکن پھر الیکشن میں اسی جماعت کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ ہے ان کی رواداریوں کا صلہ۔ ہم ملک کے لیے کیا کرنا چاہتے ہیں؟ ہم ملک کو کس طرح مشکلات سے نکالنا چاہتے ہیں؟
شاید آپ نوجوانوں کو یاد نہ ہو، دو ہزار تین میں، جب مشرف کی حکومت میں ہندوستان اور پاکستان کے تعلقات اس حد تک کشیدہ ہو گئے کہ ہم��رے زمینی رابطے ختم، فضائی رابطے ختم، ہماری فضاء ان کی پروازوں کے لیے، اور ان کی فضاء ہماری پروازوں کے لیے بند ہو گئی۔ وہاں کا ہمارا ہائی کمیشن، یہاں ان کا ہائی کمیشن، ایک اسٹینوگرافر چلا رہا تھا، مکمل خالی ہو گئے تھے۔
اس وقت جمعیۃ علماء کا چار ارکان پر مشتمل وفد گیا، میں ساتھ تھا۔ ہم نے وہاں دس ��ن گزارے، تمام پارٹیوں سے ہم نے بات کی، اور دس دن کے بعد واپس ہوئے۔ چار پانچ مہینوں کے بعد تعلقات بحال ہو گئے۔ یہ جمعیۃ علماء کی کارکردگی تھی۔
جب امریکہ نے تمہارے اوپر پابندی لگائی کہ ہم فوجی امداد پاکستان کو نہیں دیں گے، تو میں خارجہ امور کا چیئرمین تھا۔
میں نے نیویارک میں نہیں بلکہ واشنگٹن میں امریکی وزارتِ خارجہ کے ساتھ بات کی۔ پاکستان کی خاتون سفیر اس وقت موجود تھیں، ہماری میٹنگ میں میرا ترجمہ وہی کیا کرتی تھیں۔
ایک میٹنگ کے اندر اندر ہم نے ان کو وہ قانون واپس لینے پر آمادہ کر لیا۔
امریکی میرے پاس آئے اور انہوں نے کہا: ہم پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہت�� ہیں، معدنی ذخائر میں۔ ہم نے کہا: سرمایہ کاری سے بے نیاز تو خود امریکہ بھی نہیں ہے، سرمایہ کاری سے بے نیاز تو روس بھی نہیں ہے، چین بھی نہیں ہے۔
ملٹی نیشنل کمپنیاں پوری دنیا میں کام کرتی ہیں، پیسہ لگاتی ہیں۔ اگر پاکستان میں کوئی سرمایہ کاری کرے گا تو ہم کیوں روکیں گے؟ لیکن سرمایہ کاری کے لیے بین الاقوامی قوانین اور ضوابط کے مطابق پاکستان اور آپ کے درمیان کھلا معاہدہ ہونا چاہیے، عوام سے خفیہ مت رکھو۔ پھر جس علاقے میں معدنی ذخائر پیدا ہوتے ہیں، وہاں کی مقامی آبادی کے حقوق کا تحفظ کرنا آپ کی بھی ذمہ داری ہوگی، پاکستان کی بھی ذمہ داری ہوگی، اور یہ اصول ہے۔
بظاہر تو وہ مان گئے، لیکن آج قبائلی پہاڑوں میں اگر کوئی جنگ ہے تو وہ اسی بنیاد پر ہو رہی ہے کہ پاکستان کے معدنی ذخائر کو بیچا جا رہا ہے، اور مقامی آبادی کو بے اختیار کر کے اس سے اس کا اختیار چھینا جا رہا ہے، اور وہ سمجھتے ہیں کہ ہم خود ہی یہ کاروبار کر سکتے ہیں۔ نہیں، یہ پاکستان کے بچوں کی ملکیت ہے۔
یہ ان علاقوں کے بچوں کی ملکیت ہے۔ بلوچستان کے عوام اور ان کے بچے وہاں کے وسائل کے مالک ہیں۔ خیبر پختونخوا کے عوام اور ان کے بچے وہاں کے وسائل کے مالک ہیں۔ پنجاب کے عوام اور ان کے بچے پنجاب کے وسائل کے مالک ہیں۔ سندھ کے عوام اور ان کے بچے سندھ کے وسائل کے مالک ہیں۔
کسی کا کوئی مائی کا لال ان کے حقوق پر ڈاکا نہیں ڈال سکتا، اور اگر ڈالا جائے گا تو پھر یہی بے چینیاں آئیں گی جو آج سندھ میں ہیں، وہی بے چینیاں جو آج بلوچستان میں ہیں، وہی بے چینیاں جو آج خیبر پختونخوا میں ہیں، اور یہی بے چینیاں کل پنجاب میں اتر سکتی ہیں۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کا قصور پنجاب میں جلسے سے خطاب
وطن عزیز کیلئے سب سے زیادہ قربانیاں میری جماعت نے دی ہیں ۔ ہمارے ٹیکس پر پلنے والے ریٹائرمنٹ تک ہی اس ملک کے وفادار ہوتے ہیں ، ریٹائرمنٹ کے بعد ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملتے ، پورا ملک آگ میں جل رہا ہے ، ملک ہاتھ سے نکلا جارہا ہے ۔
قائد سن��ھ علامہ راشد محمود سومرو کا قصور میں تاریخ ساز کانفرنس سے خطاب
#عوامی_حقوق_کانفرنس_قصور
ڈی جی خان؛قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کی کھوسہ ہاؤس ڈیرہ غازی خان آمد
سردار ذوالفقار کھوسہ کی وفات پر انکے صاحبزادگان سردار حسام الدین کھوسہ،سردار سیف الدین کھوسہ سے اظہار تعزیت
حافظ نصیر احمد احرار، عزیز بلوچ ودیگر ہمراہ تھے، مقامی میڈیا سے مختصر گفتگو
صرح العلامة راشد محمود سومرو
(أمين عام لجمعية علماء الإسلام بباكستان لإقليم السند) متحدثا مع الإعلام:
"إن أول مَن طالب بتشكيل كتلة إسلامية جديدة هو قائدنا مولانا فضل الرحمن، وذلك منذ ما يزيد على ثمانية أشهر، في كل مؤتمراته الصحفية وتجمعاته الجماهيرية. واليوم تتبنّى دول العالم الإسلامي هذه الرؤية وتُجسّدها على أرض الواقع، إذ تتصاعد الحديث عن تأسيس كتلة إسلامية جديدة أو تعزيز الكتلة الإسلامية القائمة وتمتين أواصرها.
وإننا نُحذّر بكل وضوح: إن لم تتشكّل هذه الكتلة الإسلامية أو لم تتعزّز، وإن لم تتقارب الدول الإسلامية وتتوحّد صفوفها، فإن إسرائيل ستمضي في سياستها المدروسة القائمة على عزل الدول الإسلامية وابتلاعها واحدةً تلو الأخرى. وقد تكون الدور القادم على باكستان والمملكة العربية السعودية.
غير أن إسرائيل لم تستطع أن تُفلت من تبعات حربها مع إيران، فكيف بها إن أقدمت على ما هو أشنع؟ فإن جرؤت إسرائيل على أي عمل عدواني، وامتدّت أقدامها النجسة نحو باكستان أو نحو المملكة العربية السعودية، فإن شعب باكستان وكوادر جمعية علماء الإسلام سينزلون إلى الميدان بإذن الله، وسيُلقّنونهم درسًا لن تنساه أجيالهم السبعة. ولن يُسمح لأحد أن يتطاول على سيادة باكستان أو وحدتها أو حدودها أو أراضيها.
وبالمثل تمامًا، فإن الحرمين الشريفين جزءٌ من روحنا وركنٌ من أركان إيماننا، فإن امتدّت خطوةٌ أو اشتعلت نارٌ أو طرفت عينٌ نحو الحرمين، فإن شعب باكستان وكوادر جمعية علماء الإسلام سيؤدّون واجبهم كاملًا تحت قيادة مولانا فضل الرحمن، جنبًا إلى جنب مع الأمير محمد بن سلمان حفظه الله، دفاعًا عن حرمة الحرمين الشريفين وصونًا لمقدّساتهما."
@KSAMOFA@AmbassadorNawaf@KSAembassyPK@kbsalsaud@Badermasaker@Saudi_Moia@aliftasa@MWLOrg@MhmdAlissa@MWLorg_Ur@PRAGOVSA
جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے مجلس عاملہ کے اراکین کا ضلع کندھ کوٹ کشمور کا دورہ بسلسلہ امن عالم اجتماع 19,20,21 مارچ 2027 سکھر
صوبائی امیر حضرت مولانا عبدالقیوم ہالیجوی ، قائد سندھ علامہ راشد محمود سومرو ضلع کندھ کوٹ کشمور اور تمام تحصیلوں کے مجلس عمومی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب فرما رہے ہیں۔
إسلام آباد
رئيس جمعية علماء الإسلام العلامة فضل الرحمن يزور سفارة قطر ويلتقي بالسفير علي بن مبارك الخاطر.
- فضل الرحمن أدان العدوان الإسرائيلي على قطر، مؤكداً تضامن الشعب الباكستاني الكامل مع الدوحة.
- أشاد بالدعوة إلى عقد قمة عربية وإسلامية عاجلة، معتبراً مؤتمر الدوحة نقطة انطلاق لوحدة العالم الإسلامي.
- شدد على أن وحدة الصف والتنسيق الدفاعي بين دول الأمة الإسلامية بات أمراً لا مفر منه.
- دعا إلى إبرام اتفاقية دفاع مشترك بين الدول الإسلامية لمواجهة التحديات.
السفير القطري علي بن مبارك الخاطر عبّر عن تقديره لموقف مولانا فضل الرحمن، مؤكداً أن تضامن باكستان في هذه الظروف يعكس عمق العلاقات الأخوية.
فضل الرحمن: لا بد من التصدي للعدوان الإسرائيلي ومواجهة جرائمه بوحدة وإرادة صلبة.
@MoulanaOfficial@qataremb_isb
#قطر #باكستان #فلسطين #القدس #الوحدة_الإسلامية
بونیر:جمعیت علماء اسلام بونیر کا زبردست اقدام
سیلاب متاثرین کی مرحلہ وار امداد کا سلسلہ جاری
تجہیز وتکفین ، صفائی مہم ،روزگار کی بحالی اور خپل کور منصوبے کے بعد اب تک کا سب سے منفرد منصوبہ
سیلاب سے متاثرہ ڈرائیورز کو گاڑیاں حوالے کرنے کی تقریب
درجنوں ڈرائیورز کو نئی سزوکیاں حوالے کی گئیں
مفتی فضل غفور/ نائب امیر جےیوآئی خیبرپختونخوا
گاڑیاں مہیا کرنے کا مقصد ڈرائیورز کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا اور اپنے خاندان کی کفالت میں سہولت میسر کرنا ہے،مفتی فضل غفور
جمعیت علماء اسلام سیلاب سے متاثرہ ہر طبقہ فکر کی امداد کا منصوبہ رکھتی ہے،مفتی فضل غفور
قائد جمعیت کے حکم پر منصوبہ بندی اور شفافیت سے امدادی کاروائیاں جاری ہیں،مفتی فضل غفور
ہندوستان کو فتح کرنے کا سوچو، قوم آپ کے ساتھ ہے۔ اپنی ہی قوم کو فتح کرنے کا خواب چھوڑ دو، قوم آزاد ہے، خودمختار ہے۔ الیکشن میں دھاندلی نہ کرو اور نتائج تبدیل نہ کرو۔
سربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کا راولپنڈی لیاقت باغ میں ختم نبوت و دفاع پاکستان کانفرنس سے خطاب
@MoulanaOfficial
توهان جمعيت علماء اسلام کي جبراََ قومي و صوبائي اسيمبلي کان ٻاهر رکي سڳهوٿا۔
ليڪن ياد رکو منهنجي قيادت اعلان ڪيو آهي" ايوان نهيں ميدان" جو ✊
لاهور: فرزندِ قائد جمعیة مولانا اسعد محمود جو
قومی ختم نبوت کانفرنس کي خطاب
#TeamJUIJcd#TeamJUIThul#TeamJUISindh
میں بحثیت ایک پاکستانی شہری پاکستان کی خودمختاری کے لیے شدید تشویش میں مبتلا ھوں اور اس بات کو انتہائ کمزور ھوتی حکومت و ریاست کی علامت سمجھتا ھوں کہ ھم پاکستانیوں کو تیل کے معاھدے کی اطلاع بھی امریکی صدر ٹرمپ سے ملے اور ھندوستان کے ساتھ جنگ بندی کی اطلاع بھی۔
پارلیمنٹ اور صوبوں کو اعتماد میں لیے بغیر اس طرح کے معاھدے قطعاً ملکی مفاد کے معیار پر پورا نہیں اترسکتے جس میں آئین کی رو سے صوبوں کے طےشدہ حق کا مستقبل مخدوش ھورھا ھو۔ ان معاھدات پر فوری طور پر پارلیمنٹ، صوبوں اور عوام کو اعتماد میں لیا جائے