بڑا احسان ہم فرما رہے ہیں
کہ اُن کے خط انہیں لوٹا رہے ہیں
نہیں ترکِ محبت پر وہ راضی
قیامت ہے کہ ہم سم��ھا رہے ہیں
یقیں کا راستہ طے کرنے والے
بہت تیزی سے واپس آ رہے ہیں
یہ مت بھولو کہ یہ لمحات ہم کو
بچھڑنے کے لئے ملوا رہے ہیں
جون ایلیا
دگر ز سادہ دلی ہاے یار، نتوان گفت
نشستہ بر سر بالین من ز درمان گفت
محبوب کی سادہ دلی کا بیان ممکن نہیں، وہ میرے سرہانے بیٹھا میرے علاج کی باتیں کرتا رہا۔ (حالانکہ اسکی موجودگی ہی باعثِ شفا تھی۔)
علامہ اقبال (زبورِ عجم)
ز حکایتِ دلِ من تو بگو کہ خوب دانی
دلِ من کجا کہ او را بکنار من نیابی
میرے دل کی کہانی تم کہو، کیونکہ تم خوب جانتے ہو، کہ میرا دل کہاں ہے! اسے میرے پہلو میں تو نہیں پاؤ گے��
ز حکایتِ دلِ من تو بگو کہ خوب دانی
دلِ من کجا کہ او را بکنار من نیابی
میرے دل کی کہانی تم کہو، کیونکہ تم خوب جانتے ہو، کہ میرا دل کہاں ہے! اسے میرے پہلو میں تو نہیں پاؤ گے۔
“Hearing the loving sound my solace spoke,
I turned. But here I have to leave untold
what love I saw within her holy eyes,”
— Paradiso, Canto XVIII, lines 7–9.
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
«مَنْ يُحْرَمِ الرِّفْقَ يُحْرَمِ الْخَيْرَ»
ترجمہ: ”جو شخص نرمی سے محروم ہو گیا، وہ بھلائی سے محروم ہو گیا۔“
— صحیح مسلم، حدیث: 2592
اے اللہ! ہمیں معافی اور عافیت عطا فرما، ہماری مشکلات دور فرما، ہمارے عیبوں کی پردہ پوشی فرما، ہمیں نیکی کی توفی�� دے، اور اپنے لطف و کرم، برکتوں اور مدد سے نواز۔
اے سب رحم کرنے والوں سے بڑھ کر رحم فرمانے والے!