بولان میڈیکل کالج میں کسی بھی اصلاح یا اقدام کے لیے طلبہ کو اعتماد میں لینا ضروری ہے۔ ادارے کو طلبہ اور اساتذہ کے باہمی تعاون سے چلانے کی ضرورت ہے۔ بی ایس او، شال زون
بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ہمیشہ سے طلبہ کی رہنمائی کے لیے حاضر و کوشاں ہے۔ MBBS/BDS داخلے 2025-24 کے حوالے سے، بلوچستان کے طلبہ کو فارم جمع کرانے اور دیگر معلومات میں مکمل مدد فراہم کی جائے گی
داخلے سے متعلق کسی بھی سوال یا رہنمائی کے لیے ہم سے رابطہ کریں:
03341846934 (یاسر بلوچ)
بلوچستان کے تعلیمی اداروں کی ریاستی ملٹرائزیشن اور بولان میڈیکل کالج و ہاسٹلز کی بندش کے خلاف 28 دنوں سے جاری احتجاجی دھرنا اخت��ام پذیر ہوا۔ طلبہ تنظیموں اور انتظامیہ کے درمیان ہاسٹلز اور کالج کی دوبارہ فعالیت پر معاہدہ طے پایا ہے۔
پچھلے ستائیس دنوں سے احتجاجی دھرنے کے مطالبات کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔ اگر تین دن کے اندر مطالبات کی شنوائی نہیں کی جاری ہے تو ہم احتجاجی دھرنے کو وسعت دے کر بلوچستان سیکٹریٹ (ریڈزون) منتقل کیا جائے گا جس کی تمام تر ذمہ داری صوبائی حکومت اور کالج انتظامیہ ہوگی۔
#SaveBMC
احتجاجی کیمپ کا پچیسواں روز
بلوچستان میں تعلیمی اداروں کی ریاستی ملٹرائیزیشن، بولان میڈیکل کالج اور ھاسٹلوں کی بندش کے خلاف احتجاجی کیمپ پچیس دنوں سے جاری۔
اسٹوڈنٹس کے مطالبات کو ماننے تک احتجاجی کیمپ جاری رہے گا ۔
📢 22nd Day of Sit-In Protest
📌 Students' demands are clear:
1️⃣ Reopen Bolan Medical College and its hostels immediately.
2️⃣ End state militarization of educational institutions in Balochistan.
3️⃣ Ensure academic freedom and basic student rights.
#StopMilitarisationOfBMC
بلوچستان کے تعلیمی اداروں کی ملٹرائزیشن ، بولان میڈیکل کالج کی بندش کے خلاف احتجاجی دھرنا 17 دنوں سے جاری ہے۔ آج بولان میڈیکل کالج سے بلوچستان اسمبلی تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں کثیر تعداد میں طلبا و طالبات نے شرکت کی۔
بولان میڈیکل کالج میں پولیس گردی کا سلسلہ جاری ہے۔ پہلے طلبہ و طالبات کو ہاسٹلز سے بےدخل ک��ا گیا، اور آج ریلی پر کریک ڈاؤن کے لیے ایک بار پھر اسی طرز عمل کو اپنایا جا رہا ہے، جو پرنسپل اور حکومت کی سرپرستی میں ہو رہا ہے۔
بی ایم سی ان��ظامیہ کی جانب سے ری الاٹمنٹ کےلیے پورٹل کھولنا ہاسٹلز کو غیر معینہ مدت تک بند کرنے کی سازش ہے جسے ہم مسترد کرتے ہیں۔ بغیر کسی تاخیر کے ہاسٹلز اور کالج فی الفور کھولا جائے۔
بروز جمعہ بی ایم سی سے بلوچستان اسمبلی تک احتجاجی ریلی نکالی جائےگی۔
طلباء تنظیمیں بلوچستان
احتجاجی کیمپ میں سیمنار کی تیاریاں مکمل۔ کچھ ہی دیر میں سیمنار کا آغاز کیا جائے گا۔ کوئٹہ بھر کے تمام طلباء و طالبات ، سیاسی کارکنان اور عوام سے شرکت کی اپیل کرتے ہیں۔
بولان میڈیکل کالج کی بندش کے خلاف احتجاجی کیمپ بارہویں روز بھی جاری۔
From Classrooms to camps Reclaiming the Right to learn in Balochistan
Join us to discuss these urgent issues and demand change, join us to stand against the Militarisation of BMC , join us to save BMCHostels , to save BMC
#SaveBMC#SaveBMCHostels#stopmilitarisationofbmc
احتجاجی کیمپ کا آٹھواں روز
بولان میڈیکل کالج اور ھاسٹلوں کی بندش کے خلاف احتجاجی کیمپ آج آٹھویں روز جاری ہے۔ کوئٹہ کی شدید سردی کے باوجود طلباء و طالبات اپنے حق کے اصول کے لئے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں
اسٹوڈنٹس کا کہنا ہے کہ کالج اور ھاسٹلوں کے کھولنے تک احتجاجی کیمپ جاری رہے گا
احتجاجی کیمپ کا ساتواں روز
بولان میڈیکل کالج اور ھاسٹلوں کی بندش کے خلاف احتجاجی کیمپ کو آج سات دن مکمل مگر ابھی تک کالج انتظامیہ اور حکومت بلوچستان کی طرف سے اسٹوڈنٹس کو مکمل نظر انداز کیا جا رہا ہے۔
کالج اور ھاسٹلوں کو دو باره کھولنے تک احتجاجی کیمپ جاری رئے گا۔