شہر میں صفائی کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کیلئے 5 منی ٹرپرز، 4 گاربیج کولیکٹررز، منی شاول اور ایک مکینیکل سویپنگ مشین پر مشتمل جدید ترین مشینری میونسپل کمیٹی کے حوالے کر دی گئی۔ جہلم شہر کو صاف شفاف اور خوبصورت بنانا مشن ہے۔
ضلع جہلم میں ڈیجیٹل مردم شماری کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے، اگر کسی گھر مردم شماری عملہ نہیں پہنچا یا کوئی مسئلہ درپیش ہو تو براہ راست ڈی سی آفس کنٹرول روم سے رابطہ کریں۔ رابطہ نمبر۔ 0544920256
ہے جستجو کہ خوب سے ہے خوب تر کہاں۔
ڈسٹرکٹ پبلک اسکول جہلم میں پرائمری کلاسز کے داخلوں کے لیے درخواستیں مطلوب، 3 اپریل سے باقاعدہ کلاسز کا اجراء کر دیا جائے گا۔ داخلے کے لیے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی آفس رابطہ کریں۔
ہمارا خوبصورت شہر جہلم۔
سٹریٹ لائٹس فعال، کرب سٹون پر رنگ و روغن کا کام مکمل، غیر قانونی اشتہارات کا خاتمہ اور صفائی کا کام روزانہ کی بنیاد پر کیا جا رہا ہے۔
جہلم شہر میں صفائی آپریشن کے لیے جدید گاربیج کمپیکٹر نے کام کرنا شروع کر دیا ہے۔ جدید مشینری سے شہر میں صفائی کے مسئلے پر قابو پانے میں کافی حد تک مدد ملے گی۔
جی ٹی روڈ گرین بیلٹ کی بحالی اور خوبصورتی کا کام جاری ہے، پہلے مرحلے میں سولہ کلومیٹر کے ٹارگٹ ایریا پر کام کیا جا رہا ہے۔ گرین بیلٹ کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے بہت جلد گرین بیلٹ کی صفا��ی اور شجر کاری کا کام مکمل کر لیا جائے گا۔
جہلم شہر بھر میں غیر منظور شدہ اور بے ترتیب بورڈز اتارنے کی مہم شروع کروا دی ہے، ایک ہی طرز کے خوبصورت بورڈز لگائے جائیں گے، بے ترتیب اور مختلف سائز کے جا بجا لگے بورڈز شہر کی خوبصورتی کو خراب کر رہے ہیں۔
جہلم میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے شہر کے مختلف مقامات پر کوڑے دان نصب کر دیے گئے ہیں، تمام معزز شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ کچرا کوڑے دانوں میں ڈالیں تاکہ شہر کو صاف ستھرا بنایا جاسکے۔
جہلم میں ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے نئی مشینری اور کوڑے دان خریدے جا رہے ہیں، اگلے دو دنوں میں شہر بھر میں کوڑے دان نصب کر دیے جائیں گے۔
ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللّٰہ فاروق کا مظفرگڑھ سے تبادلہ کرتے ہوئے ضلع جہلم میں ڈپٹی کمشنر تعینات کردیا ہے۔ آج انہوں نے نے اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے ضلعی افسران، سول سوسائٹی، علماء کرام اور مختلف تنظیموں کے عہدیداران سے الوداعی ملاقات کی۔
یوم کشمیر کے موقع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کی قیادت میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کےلئے ریلی نکالی گئی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کو قبول نہیں کرتے،پاکستان کا بچہ بچہ کشمیر کی آزادی کی جنگ میں کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔
ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللّٰہ فاروق کا زیر تعمیر محمود کوٹ روڈ کا دورہ۔ روڈ کی تعمیر ومرمت کے منصوبے پر میٹریل اور کام کے معیار کا جائزہ لیا۔ 20 روز میں روڈ مکمل کر لیا جائے گا۔
پنجاب بھر کی طرح ضلع مظفرگڑھ میں بھی 16 جنوری سے انسداد پولیو کی 5 روزہ مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔
آئیں مل کر پاکستان سے پولیو وائرس کا خاتمہ کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔