انا للہ وانا الیہ راجعون
سابق امیر جماعت اسلامی پنجاب و سابق ناظم اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پنجاب محترم میاں مقصود احمد صاحب اپنے ابدی سفر کی طرف روانہ ھو گئے۔۔۔۔
اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ
میاں مقصود احمد
سابق امیر جماعت اسلامی پنجاب و صدر علماء و مشائخ رابطہ کونسل جماعت اسلامی پاکستان
حرکت قلب بند ہونے سے خالق حقیقی سے جا ملے۔ نماز جنا��ہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
ایک بیٹی انصاف کے لیے لڑتی رہی، مگر نظام نے اس کا ساتھ نہ دیا۔ ام رباب چانڈیو کے خاندان کے قاتل آزاد ہو گئے، اور ظالم وڈیرہ شاہی ایک بار پھر غالب آ گئی۔
یہ فیصلہ صرف ایک کیس نہیں، بلکہ انصاف کے نظام پر سوال ہے۔
کیا سندھ کی یہ بیٹی انصاف کی حقدار نہیں؟؟
یہ وقت ہے کہ ہر انصاف پسند انسان اس کے ساتھ کھڑا ہو!
کیا ملک میں کوئی وائرس آ گیا ہے خدانخواستہ جو سکول بند ہونا لازمی ہے ؟؟؟؟ ہر بار تعلیم ہی کیوں متاثر ہو ؟ آپ کی شادی ہال ، پارٹی ، دعوتیں ، غیر اخلاقی حرکتیں یہ سب تو ہو رہا ہے اور برابر کے شریک سب تو صرف تعلیم ہی کیوں روک دی گئی ہے ؟ عجیب جہالت ہے بہت ہی جاہل ہیں
بہاولپور میں یہ دو اسکولز سرکاری چھٹیوں میں بھی اسکولز بند نہیں کرتے۔
بلوم فیلڈ اسکول بہاولپور
دی نیکسس پری۔بہاولپور
پنجاب محکمہ تعلیم ان کے خلاف سخت ایکشن لے۔
Privileged to be part of Grand Iftar and Eid Gift distribution ceremony for orphans and elderly persons.
Alkhidmat organized this event in honor of 2,900 brave children, widows, and elderly.
*ہر دل تک قرآن — حلقہ خواتین جماعت اسلامی کے تحت ملک گیر دورۂ تفسیر کی کامیابی پر مدرسات کے اعزاز میں پروقار تقریب منعقد*
حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کے زیر اہتمام ملک بھر میں دورۂ تفسیر قرآن کے انعقاد میں نمایاں کردار ادا کرنے والی مدرسات کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئ جس میں سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق ، ڈپٹی سیکرٹری ��اکٹر سمیحہ راحیل قاضی اور ڈائریکٹر میڈیا سیل ثمینہ سعید سمیت مختلف اضلاع سے آنے والی مدرسات ، قاریات اور ذمہ داران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب کا مقصد ملک بھر میں قرآن کے پیغام کو عام کرنے والی مدرسات کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا اور ان کی کاوشوں پر اظہار تشکر کرنا تھا۔
حلقہ خواتین جماعت اسلامی ضلع سکھر کے اجتماع کارکنان میں جنرل سیکرٹری ویمن ونگ جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹرحمیراطارق ،ڈپٹی سیکرٹری ثمینہ سعید اور ناظمہ صوبہ سندھ رخشندہ منیب کی شرکت۔
اجتماع سےڈاکٹرحمیراطارق ، رخشندہ منیب اور ناظمہ ضلع عظمیٰ وحید نے خطاب کیااورثمینہ سعید نے دعا کروائی۔
پنجاب کا فیصلہ | بلدیاتی کالا قانون نامنظور
عوامی ریفرنڈم | 15 جنوری 2026
صوبائی حکومتوں کی جانب سے نت نئے ہتھکنڈوں کے ذریعے نچلی سطح پر عوام کے مسائل کے حل کے لیے مقامی حکومتیں قائم نا کرنا غیر جمہوری اور عوام دشمن اقدام ہے۔ پنجاب حکومت نے 2015 کے بعد سے بلدیاتی انتخابات نہیں کروائے۔
پنجاب بلدیاتی ایکٹ 2025ء کالا قانون ہے۔ اس کالے قانون میں آئین کے آرٹیکل 140-اے کے تحت تمام سیاسی ، مالیاتی اور انتظامی اختیارات مقامی حکومتوں کو اختیار نہیں کیے جا رہے۔ جماعت اسلامی پاکستان ، پورے صوبے میں اس کالے بلدیاتی ایکٹ کے خلاف عوام کے حقوق کا تحفظ کرنے والی واحد آواز اور سیاسی پارٹی ہے۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے پنجاب کے کالے بلدیاتی ایکٹ کو غیر جمہوری اور عوام دشمن قرار دیا ہے۔ جماعت اسلامی نےاس کالے بلدیاتی ایکٹ کے خلاف عدالت کا رجوع بھی کیا ہے، اور ڈسٹرکٹ و ڈویژنل سطح پر عوام کے حق کے لیے دھرنے بھی دیے ہیں۔
جماعت اسلامی اس غیر جمہوری و عوام دشمن کالے بلدیاتی ایکٹ کے خلاف صوبہ بھر کے عوام کی رائے لینے کے لیے پورے پنجاب میں 15 جنوری 2026 کو صوبہ گیر عوامی ریفرنڈم کا اہتمام کر رہی ہے۔
آپ بھی 15 جنوری کو کالے بلدیاتی ایکٹ کے خلاف ہونے والے اس عوامی ریفرنڈم میں شریک ہو کر اپنی قیمتی رائے سے آگاہ کیجیے۔
#LGAct2025 #Punjab #JamaateIslami #HafizNaeemurRehman #BadalDoNizam