عوامی ایم پی اے حلقہ پی کے 103 شمالی وزیرستان علامہ اقبال داوڑ کی ہدایت پر تحصیل شواہ میں 5 اگست کے جلسے کے حوالے سے اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا.
عوامی ایم پی اے حلقہ پی کے 103 شمالی وزیرستان علامہ اقبال داوڑ کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں تحصیل شواہ میں 5 اگست کے جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں علاقے کے مشران، نوجوانوں، کارکنان اور ذمہ داران نے بھرپور شرکت کی.
اجلاس میں 5 اگست کے جلسے کو ہر لحاظ سے کامیاب بنانے کے لیے تفصیلی مشاورت کی گئی۔ عوامی رابطہ مہم کو مزید مؤثر بنانے، گھر گھر پیغام پہنچانے، زیادہ سے زیادہ عوامی شرکت یقینی بنانے، تنظیمی نظم و ضبط برقرار رکھنے اور جلسے کی کامیابی کے لیے مختلف ذمہ داریاں بھی تفویض کی گئیں.
اس موقع پر تحصیل شواہ کے متعدد معزز سیاسی و سماجی شخصیات اور نوجوانوں نے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اور عوامی ایم پی اے علامہ اقبال داوڑ کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا.
ان تمام نئے ساتھیوں کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں. ہمیں یقین ہے کہ ان کی شمولیت سے تحریک مزید مضبوط ہوگی اور عوام کی خدمت کے مشن کو نئی توانائی ملے گی.
اجلاس کے شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ تحصیل شواہ کے عوام ہمیشہ کی طرح اس بار بھی بھرپور انداز میں 5 اگست کے جلسے میں شرکت کریں گے اور اپنے اتحاد، شعور اور عوامی قوت کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے جلسے کو تاریخی کامیابی سے ہمکنار کریں گے.
ان شاء اللہ، 5 اگست کا جلسہ شمالی وزیرستان کے عوام کے اتحاد، شعور اور پاکستان تحریک انصاف سے وابستگی کا ایک تاریخی مظہر ثابت ہوگا.
#PTI #5اگست #تحصیل_شواہ #PK103 #علامہ_اقبال_داوڑ #شمالی_وزیرستان
@SohailAfridiISF
پشاور 5 اگست جلسے کے حوالے سے تیاریوں کے سلسلے میں NA-29 میں ایک گرینڈ شمولیتی جلسہ!!
میں نے ممبر قومی اسمبلی آصف خان اور کامران بنگش کی ہمراہ شرکت کیے۔
جلسے میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں کی شرکت
صوبائی وزیر بلدیات و اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی کے فنڈز سے حلقہ PK-83 کی نیبرہوڈ کونسل 41 کے مختلف محلوں کے گلیوں کی تعمیر و مرمت ، جدید نکاسیٔ آب (ڈرینج) اور نیو پائپ لائن کے منصوبے پر کام مکمل ہونے کے بعد باقاعدہ افتتاح کردیا،
نیبرہوڈ کونسل 41 کے عوام نے صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کا جگہ جگہ پر شاندار استقبال کیا،
اس موقع پارٹی کارکنان اور عوام اکثریت تعداد میں موجود تھے،
اہلِ علاقہ نے اس عوام دوست اقدام پر صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کا دلی شکریہ ادا کیا
ضلع کرک کے دورے کے دوران گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج لتمبر کا باقاعدہ افتتاح کر دیا!!
افتتاحی تقریب میں رکنِ قومی اسمبلی شاہد خٹک، صوبائی وزیر خورشید خٹک، سیکرٹری بلدیات خیبر پختونخوا، سپیشل سیکرٹری بلدیات، ڈائریکٹر ہائیر ایجوکیشن، متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام، عوامی نمائندوں اور معززینِ علاقہ نے بھی میرے ہمراہ شرکت کیے۔
خیبرپختونخوا حکومت معیاری اور جدید تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے، تاکہ خصوصاً طالبات کو اپنے علاقوں میں بہتر تعلیمی مواقع میسر آ سکیں۔
پی کے 103 شمالی وزیرستان کے عوامی ایم پی اے علامہ اقبال داوڑ کی ہدایت پر 5 اگست کے جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں حسوخیل غزالی پبلک اسکول میں ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا.
اجلاس میں مدر پارٹی، انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن (ISF)، یوتھ ونگ سمیت مختلف علاقوں کے ذمہ داران، کارکنان اور نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی.
اجلاس کے دوران 5 اگست کے جلسے کی اہمیت، عوامی رابطہ مہم، کارکنان کی ذمہ داریوں، نقل و حمل کے انتظامات اور جلسے میں زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنانے کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ 5 اگست کا جلسہ عوامی امنگوں، آئینی جدوج��د اور جمہوری اقدار کے اظہار کا اہم موقع ہے. اس مقصد کے لیے ہر کارکن اپنی ذمہ داری کو احسن انداز میں نبھائے اور زیادہ سے زیادہ لوگوں تک جلسے کا پیغام پہنچائے ��اکہ پی کے 103 شمالی وزیرستان سے بھرپور عوامی شرکت یقینی بنائی جا سکے.
شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ علامہ اقبال داوڑ کی قیادت میں شمالی وزیرستان کے کارکن بھرپور اتحاد، نظم و ضبط اور جوش و جذبے کے ساتھ 5 اگست کے جلسے میں شرکت کریں گے اور جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے.
اجلاس کے اختتام پر تمام کارکنان اور ذمہ داران کا بھرپور شرکت اور کامیاب انتظامات پر شکریہ ادا کیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ان شاء اللّہ 5 اگست کو پی کے 103 شمالی وزیرستان سے بڑی تعداد میں قافلے جلسے میں شریک ہوں گے.
@SohailAfridiISF
@ImranKhanPTI
🚨پانچ اگست کے تاریخی جلسے کیلئے صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کا پشاور میں ڈور ٹو ڈور کمپین جاری ہے، لوگ مکمل تیار ہے پانچ اگست کا جلسہ تاریخ رقم کرے گی اور یہ جلسہ عام جلسوں سے مکمل مختلف ہوگا کیونکہ اس جلسے میں ہمارے محبوب قائد جناب عمران احمد خان نیازی کی رہائی کیلئے فیصلہ کن لائحہ عمل دیں گے!!!✊
5 اگست کے فیصلہ کن جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں پشاور کے مختلف بازاروں، گلی محلوں اور عوامی مقامات پر عوامی رابطہ مہم ج��ری رکھے ہوئے ہیں۔ اس موقع پر کارکنان اور عوام سے ملاقاتیں کیے اور انہیں جلسے میں بھرپور شرکت کی دعوت دی، جبکہ کارکنوں کی مؤثر موبلائزیشن کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے۔
ان شاء اللہ 5 اگست کو عوام بھرپور انداز میں اپنی شرکت یقینی بنا کر اپنے قائد عمران خان سے اظہارِ یکجہتی کریں گے اور اتحاد، نظم و ضبط اور عوامی قوت کا بھرپور مظاہرہ کریں گے۔
صوبائی وزیر مینا خان آفریدی نے 5 اگست کے فیصلہ کن جلسے کے لیے عوامی رابطہ مہم اور کارکنوں کی بھرپور موبلائزیشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا،
اس سلسلے میں گزشتہ شب انہوں نے پشاور پی کے 83 نیبرہڈ کونسل 46 سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کیا،
جہاں کارکنوں اور عوام سے ملاقاتیں کرتے ہوئے انہیں 5 اگست کے تاریخی جلسے میں بھرپور شرکت کی دعوت دی۔
ان شاء اللہ، ہم سب اپنے قائد عمران خان کے لیے متحد ہیں اور 5 اگست کو عوام اپنی بھرپور قوت کا مظاہرہ کریں گے۔
5 اگست، بروز منگل
پشاور کے عظیم الشان جلسے میں بھرپور شرکت کریں اور عمران خان سے یکجہتی کا اظہار کریں.
آئیں، پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے اپنی آواز بلند کریں.
@SohailAfridiISF@ImranKhanPTI
الحمداللّہ ایک اور کامیاب عوامی رابطہ و شمولیتی پروگرام
حلقہ PK-103، میرعلی، شمالی وزیرستان
آج موسکی گاؤں میں ایک بھرپور اور پرجوش شمولیتی پروگرام منعقد ہوا، جہاں متعدد نوجوانوں نے مختلف سیاسی جماعتوں سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے نظریے پر اعتماد کا اظہار کیا اور باقاعدہ پارٹی میں شمولیت اختیار کی.
یہ کامیاب پروگرام حسوحیل وی سی ٹو کے کارکنان کی مسلسل محنت، عوامی رابطوں اور تنظیمی کوششوں کا ثمر ہے۔ خصوصاً وی سی ٹو کے متحرک ٹائیگرز کی انتھک کاوشیں، خلوص اور عوامی خدمت کے جذبے نے نوجوانوں کا اعتماد حاصل کیا، جس کے نتیجے میں مزید نوجوان تحریک انصاف کے قافلے میں شامل ہوئے.
نئے شامل ہونے والے تمام ساتھیوں کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں. ان شاء اللہ آپ کی شمولیت سے پاکستان تحریک انصاف مزید مضبوط ہوگی اور علاقے میں عوامی خدمت، ترقی، انصاف اور حقیقی تبدیلی کا سفر مزید تیزی سے آگے بڑھے گا.
اللہ تعالیٰ تمام کارکنان کی محنت کو قبول فرمائے، ہمیں اتحاد، استقامت اور اخلاص کے ساتھ عوام کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے.
علامہ اقبال داوڑ
عوامی رہنما حلقہ PK-103، شمالی وزیرستان
@SohailAfridiISF
سوات میں میرے آبائی علاقے سے علیمہ خان صاحبہ کا بیان سُنا، سب سے پہلے تو میں اس بات پر اپنے لوگوں کا بہت شکرگزار ہوں جنہوں نے ایک رات کےشارٹ نوٹس پر میرے لیڈر کی بہن کا شاندار استقبال کیا۔ خان صاحب کی وساطت سے ہم سب کے دلوں میں ان کا بہت احترام ہے۔ میں ان کے مجھ پر اس قدر اعتماد پر بھی مشکور ہوں کہ ان کی رائے میں میری موجودگی سے عمران خان ک�� رہائی کی تحریک کو وہ تقویت ملے گی جو تحریک انصاف کی صوبائی حکومت اور اتنی تجربہ کار اور قابل قیادت کے ہوتے ہوئے نہیں ممکن ہو پائ۔ جب بھی خان صاحب کی میرے حوالے سے ہدایات میں تبدیلی سے مجھے، ان کے مصدقہ زرائع سے تصدیق ملی، میں انشاء اللہ ان کے اور اپنی قوم کے اس بھروسے کو شرمندہ نہیں ہونے دوں گا۔ تب تک اور ہمیشہ، ہر تحریک اور ہر مرحلے پر عمران خان کی پارٹی اور عمران خان صاحب کے خاندان کو میری اور میرے لوگوں کی ویسی ہی حمایت میسر ہوگی جس کا مظاہرہ آپ نے اس ہفتہ مالاکنڈ ریجن، آج سوات میں اور اب سے کچھ دیر بعد بونیر میں دیکھیں گے۔
رہی بات اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہونے کی تو میری قوم جانتی ہے کہ کل بھی اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑا تھا اور آج بھی اپنے قائد اور اپنی قوم کے ساتھ کھڑا ہوں چاہے میں اپنے لوگوں کے مابین موجود ہوں یا نہیں میں نے نہ ان کے حقوق اور ان کی زندگیوں کا سودا کرنے کی اجازت کسی کو دی ہی، نا آگے کبھی دوں گا۔ دہشت گردوں کو نکالنے اپنا امن قائم کرنے،کسٹم ایکٹ کے خاتمے اور دیگر ترقی سے یہ ثابت شدہ اور میری قوم اس کی گواہ ہے۔
حلقہ PK-103 شمالی وزیرستان سے عوامی ایم پی اے علامہ اقبال داوڑ کی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی صاحب سے اہم ملاقات.
ملاقات کے دوران شمالی وزیرستان، بالخصوص حلقہ PK-103 کو درپیش عوامی مسائل اور ترقیاتی ضروریات پر تفصیلی گفتگو کی گئی.
علامہ اقبال داوڑ نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میرعلی میں عوام کو درپیش مشکلات، ڈاکٹروں اور طبی عملے کی کمی، ضروری ادویات کی عدم دستیابی، جدید طبی سہولیات کی ضرورت اور ہسپتال کی مجموعی کارکردگی کو بہتر بنانے کے حوالے سے وزیراعلیٰ صاحب کو تفصیل سے آگاہ کیا.
اس موقع پر ہسپتال کے مسائل کے مستقل اور مؤثر حل کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا تاکہ علاقے کے عوام کو بروقت اور معیاری علاج کی سہولیات میسر آ سکیں.
اس کے علاوہ حلقہ PK-103 میں جاری اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں، سڑکوں کی تعمیر و مرمت، بجلی، پینے کے صاف پانی، تعلیم، صحت، نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی پر بھی تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا.
علامہ اقبال داوڑ نے واضح کیا کہ شمالی وزیرستان کے عوام نے ہمیشہ امن، ترقی اور ��وشحالی کا ساتھ دیا ہے، اس لیے اب ان کا بنیادی حق ہے کہ انہیں وہ تمام سہولیات فراہم کی جائیں جن سے وہ برسوں محروم رہے ہیں. انہوں نے مطالبہ کیا کہ حلقہ PK-103 کے عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے.
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی صاحب نے تمام امور کو توجہ سے سنا اور یقین دہانی کرائی کہ میرعلی ہسپتال کے مسائل سمیت حلقہ PK-103 کی ترقی، عوامی فلاح اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے بھرپور تعاون کیا جائے گا اور متعلقہ اداروں کو ضروری اقدامات کی ہدایات دی جائیں گی.
ان شاءاللّہ، علامہ اقبال داوڑ عوام کے ح��وق، علاقے کی تعمیر و ترقی اور شمالی وزیرستان کی خوشحالی کے لیے اپنی جدوجہد اسی عزم اور خلوص کے ساتھ جاری رکھیں گے.
#AllamaIqbalDawar #SohailAfridi #CMKP #PK103 #NorthWaziristan
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی کے ہمراہ انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز (IMSciences) پشاور میں پاکستان بھر سے آئے ہوئے ڈیجیٹل میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی ملاقات اور مکالمہ کیا،
اس نشست کا مقصد خیبرپختونخوا میں اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں جاری اصلاحات پر کھلا اور تعمیری تبادلۂ خیال کرنا تھا،
جس میں بالخصوص صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ متعارف کرائے گئے یونیورسٹی رینکنگ سسٹم، معیارِ تعلیم (Quality Assurance) اور اعلیٰ تعلیم کے روشن مستقبل پر تفصیلی گفتگو کی گئی
تقریب میں پاکستان کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے 70 سے 80 ڈیجیٹل میڈیا نمائندوں نے شرکت کی،
ڈائریکٹر آئی ایم سائنسز پروفیسر ڈاکٹر عثمان غنی نے تمام شرکاء کا خیرمقدم کیا
اس موقع پر صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی نے خیبرپختونخوا میں اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں متعارف کرائی گئی اصلاحات پر مفصل پریزنٹیشن دی، جس میں خصوصی طور پر حکومتِ خیبرپختونخوا کی جانب سے پاکستان کی پہلی صوبائی یونیورسٹی رینکنگ کے اقدام اور اس کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی،
شرکاء نے مختلف سوالات کیے، اپنی آراء اور تجاویز پیش کیں اور خیبرپختونخوا کے طلبہ کے بہتر مستقبل کے لیے مفید سفارشات بھی دیں۔ ڈیجیٹل میڈیا کے نمائندوں نے ��کومتِ خیبرپختونخوا کی جانب سے اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں کیے جانے والے اصلاحاتی اقدامات کو سراہا اور انہیں قابلِ تحسین قرار دیا،
تقریب کے اختتام پر پاکستان بھر سے آئے ہوئے ڈیجیٹل میڈیا کے نمائندوں کو عوامی آگاہی اور صحافتی خدمات کے اعتراف میں تعریفی اسناد (Appreciation Certificates) بھی پیش کی گئیں
علامہ اقبال داوڑ کی زخمی انصاف خدی کی عیادت، جلد صحت یابی کے لیے دعا
حلقہ PK-103 کے عوامی نمائندہ علامہ اقبال داوڑ نے شمالی وزیرستان کے گاؤں خدی سے تعلق رکھنے والے زخمی انصاف خدی کی پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں عیادت کی.
اس ��وقع پر علامہ اقبال داوڑ نے ان کی خیریت دریافت کی، ڈاکٹروں سے ان کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور ان کے اہلِ خانہ سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی.
علامہ اقبال داوڑ نے کہا کہ مشکل گھڑی میں اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑا ہونا ہماری قومی، سماجی اور انسانی ذمہ داری ہے.
اللّہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ انصاف خدی کو جلد از جلد مکمل صحتِ کاملہ عطا فرمائے، ان کے اہلِ خانہ کو صبر و حوصلہ دے اور انہیں دوبارہ صحت مند زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائے.
آمین یا رب العالمین.
@SohailAfridiISF
الحمدللہ! عوام کا اعتماد، پا��ستان تحریک انصاف کا قافلہ دن بدن مضبوط ہوتا جا رہا ہے.
حلقہ PK-103 شمالی وزیرستان سے فارم 45 کے مطابق نومنتخب عوامی ایم پی اے علامہ اقبال داوڑ کی ہدایت پر وی سی حسوخیل میں زاہد چیئرمین کی قیادت میں ایک شاندار شمولیتی پروگرام منعقد ہوا، جس میں سینکڑوں افراد نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرکے عمران خان کے نظریے اور حقیقی عوامی سیاست پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا.
یہ حلقہ PK-103 میں پاکستان تحریک انصاف کا دوسرا بڑا شمولیتی پروگرام تھا، جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ عوام آج بھی عمران خان کے بیانیے اور علامہ اقبال داوڑ کی قیادت پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں. مختلف علاقوں سے آئے ہوئے معززین، نوجوانوں اور قبائلی عمائدین نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ علاقے کی ترقی، عوامی حقوق اور انصاف کی جدوجہد میں بھرپور کردار ادا کریں گے.
اس موقع پر نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف ایک نظریاتی جماعت ہے، جہاں عوام کی خدمت، شفاف سیاست اور انصاف کے اص��لوں کو ہمیشہ مقدم رکھا جاتا ہے.
ان شاء اللّہ عوام کی طاقت اور بھرپور اعتماد کے ساتھ یہ قافلہ مزید مضبوط ہوگا اور حلقہ PK-103 میں ترقی، خوشحالی اور عوامی خدمت کا سفر مزید تیزی سے جاری رہے گا.
علامہ اقبال داوڑ
عوامی رہنما حلقہ پی کے 103 شمالی وزیرستان
@SohailAfridiISF
@MuradSaeedPTI
@ImranKhanPTI
صوبائی وزیر بلدیات و اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی نے حلقہ پی کے 83 کی نیبرہوڈ کونسل 32 اور نیبرہوڈ کونسل 35 میں سبزپیر روڈ کے جدید نکاسیٔ آب (ڈرین) اور نئے سڑک کے منصوبوں کا باقاعدہ افتتاح کر دیا،
اس موقع پر علاقہ مکینوں نے ترقیاتی منصوبوں کے آغاز کا خیرمقدم کرتے ہوئے صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ ان منصوبوں سے عوام کو بہتر سفری سہولیات اور نکاسیٔ آب کے دیرینہ مسائل سے نجات ملے گی،