عمران خان کی صحت کے معاملے نے ایک بار پھر یہ سوال اٹھایا ہے کہ سیاسی اختلافات کو انسانی ہمدردی سے بالاتر تو نہیں ہونا چاہیے؟
سیاست میں اختلاف ضرور ہو، مگر علاج، انصاف اور انسانی وقار کے معاملات میں ہمیں سیاسی وابستگی سے اوپر اٹھ کر سوچنا ہوگا۔
اختلاف رہے، انسانیت نہ ہارے۔
#ہر_دل_سے_دعا_خان_کے_نام
سیاست میں اخلاق
سیاسی اختلاف ختم نہیں ہونا چاہیے، لیکن سیاسی اخلاق ضرور زندہ رہنا چاہیے۔
مخالف کی تضحیک آسان ہے، مگر اختلاف کے باوجود احترام قائم رکھنا اصل ظرف ہے۔
#ہر_دل_سے_دعا_خان_کے_نام
ماضی سے آگے
ہم کب تک ایک دوسرے کو گالیاں، طعنے اور الزامات دیتے رہیں گے؟
سیاست کا مقصد ایک دوسرے کو نیچا دکھانا نہیں، ملک کو آگے لے جانا ہونا چاہیے۔
اب نفرت نہیں، برداشت اور مکالمے کی ضرورت ہے۔
#PakistanSpeaksFacts
سیاسی برداشت
ہمیں اپنی سیاسی گفتگو کا معیار بلند کرنا ہوگا۔
اختلاف کریں، مگر احترام کے ساتھ؛ تنقید کریں، مگر دلیل کے ساتھ؛ سیاست کریں، مگر کردار کے ساتھ۔
پاکستان کو نفرت نہیں، سنجیدہ اور باوقار سیاست کی ضرورت ہے۔ 🇵🇰
#EnoughIsEnoughFreeKhan
اختلاف، دشمنی نہیں
اختلافِ رائے جمہوریت کی خوبصورتی ہے، مگر مخالف کو دشمن سمجھنا سیاست کی بدصورتی۔
آئیے ایسی سیاست کی طرف بڑھیں جہاں دلیل جواب ہو، گالی نہیں؛ کردار معیار ہو، الزام نہیں۔
#ہر_دل_سے_دعا_خان_کے_نام
سیاست میں اختلاف اپنی جگہ، مگر جھوٹ، گالم گلوچ، الزام تراشی اور انتقام کو سیاست کا معیار نہیں بننا چاہیے۔
اب وقت ہے کہ ہم اختلاف کے ساتھ شائستگی، دلیل اور برداشت کو بھی جگہ دیں۔ 🇵🇰
#ہر_دل_سے_دعا_خان_کے_نام
سپریم کورٹ کا فیصلہ واقعی ایک مثبت اور انسانی بنیاد پر مبنی قدم ہے کہ عمران خان کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے شفاء انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کیا جائے۔ہر قیدی، چاہے وہ کوئی بھی ہو، صحت اور علاج کا بنیادی حق رکھتا ہے۔ طویل عرصے سے ان کی صحت کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا جا رہا تھا، خاص طور پر بلڈ پریشر، اضطراب اور آنکھ کے مسائل کے حوالے سے۔ عدالت کا یہ حکم نہ صرف ان کی فوری طبی نگہداشت یقینی بناتا ہے بلکہ ذاتی ��عالجین اور خاندان کی موجودگی کی بھی اجازت دیتا ہے، جو کسی بھی مریض کے لیے بہت اہم ہے۔امید ہے کہ اس منتقلی سے ان کی صحت میں بہتری آئے گی اور انہیں مناسب علاج مل سکے گا۔ صحت سب سے بڑی نعمت ہے، اور اس کا خیال رکھنا سب کی ذمہ داری ہے۔
#ہر_دل_سے_دعا_خان_کے_نام
ہمیں اب جھوٹ، گالم گلوچ، الزام تراشی اور انتقامی سیاست کے اس رویے سے باہر نکلنا چاہیے۔ سیاست میں اختلاف ضرور ہو، مگر شائستگی، برداشت، دلیل اور کردار کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوٹنا چاہیے۔
#PakistanSpeaksFacts
@Fayazchohanpk احسان فراموشی بھی کمال کی بیماری ہے! 😂
چوہان صاحب! جن کے نام سے کبھی آپ کی اپنی سیاست چمکتی تھی، آج انہی پر طنز؟
یادداشت کمزور ہو سکتی ہے، مگر عوام کی یادداشت اتنی بھی کمزور نہیں! 😉
آپ کی یہ سٹیٹمنٹ پڑھ کر واقعی دلی خوشی ہوئی۔ ❤️
ہمیں اب جھوٹ، گالم گلوچ، الزام تراشی اور انتقامی سیاست کے اس رویے سے باہر نکلنا چاہیے۔ سیاست میں اختلاف ضرور ہو، مگر شائستگی، برداشت، دلیل اور کردار کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوٹنا چاہیے۔
کاش! ہم سب آپ سے بھی کچھ سیکھ سکیں کہ اختلافِ رائے کے باوجود وقار کیسے برقرار رکھا جاتا ہے۔
Love you, @KhSaad_Rafique Sahib❤️🇵🇰
امام ابن قیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
جب اللہ تعالیٰ تمہیں کوئی نعمت عطا فرمائے تو اس کا شکر ادا کرو۔
جب تمہیں کوئی آزمائش پہنچے تو صبر کرو۔
اور جب تم سے کوئی گناہ سرزد ہو جائے تو استغفار کرو۔
یہ تین امور بندے کی سعادت کا عنوان ہیں، کیونکہ بندہ ہمیشہ انہی تین حالتوں کے درمیان رہتا ہے۔
سعادت کا راستہ یہ ہے: نعمت ملنے پر شکر، آزمائش کے وقت صبر، اور گناہ کے وقت استغفار۔
#سعادت_کا_راستہ
#شکر_صبر_استغفار
#ذکر_اللہ
#اصلاح_نفس
Mecca Joint Defence Agreement
ہمیں معلوم ہے جناب، آپ کتنے خوش ہیں! 😄
مگر اتنا خوش ہونے کی بھی ضرورت نہیں، ہم آپ کی ابتدائے داستان سے بخوبی واقف ہیں… 😉
کہانی ابھی شروع ہوئی ہے، آگے کے ابواب بھی ہمیں یاد ہیں! 😜
#DonaldTrup 😝
#Turkiya#Pakistan#Saudiarebia
#MeccaJointDefenceAgreement
ننھے حسین کی معصوم ’’��یجاد‘‘ 🥰🇵🇰
گھر میں کوشش رہتی ہے کہ بچوں کو چھوٹی چھوٹی دعائیں ضرور یاد کرائی جائیں؛ کلمہ، نماز، سونے جاگنے، کھانے پینے اور واش روم کی دعائیں وغیرہ۔
14 اگست کو بچوں نے بھی خوب جوش سے ’’پاکستان زندہ باد‘‘ اور ’’پاکستان کا مطلب کیا‘‘ کے نعرے لگائے۔ 🇵🇰
مگر آج صبح سے میرے سب سے چھوٹے شہزادے محمد حسین مصطفیٰ (عمر 3 سال) نے ایک نیا نعرہ ایجاد کر دیا:
’’پاکستان کا مطلب کیا؟
اللّٰهُمَّ بِاسْمِكَ أَمُوتُ وَأَحْيَا‘‘ 😂🥰
حیرت ہوئی کہ یہ ’’نعرہ‘‘ کہاں سے ایجاد کر لایا!
حالانکہ یہ تو سوتے وقت کی مسنون دعا ہے، جس میں بندہ اپنی زندگی اور موت اللہ تعالیٰ کے ��پرد کرتا ہے۔
اب اس معصوم ’’نعرے‘‘ پر خوبصورت تبصرہ تو ہمارے دوست احباب ہی کر سکتے ہیں! 😂❤️🇵🇰
#پاکستان_زندہ_باد
#پاکستان_ہمیشہ_زندہ_باد
#پاکستان_کا_مطلب_کیا
ہر جلد بازی شیطان کی طرف سے نہیں ہوتی۔
سلف میں سے ایک بزرگ نے فرمایا:
جلد بازی شیطان کی طرف سے ہے، سوائے پانچ کاموں کے، کیونکہ ان میں جلدی کرنا رسول اللہ ﷺ کی سنت ہے:
1۔ مہمان کو کھانا کھلانے میں جلدی کرنا۔
2۔ میت کی تجہیز و تکفین میں جلدی کرنا۔
3۔ کنواری لڑکی کا نکاح کرنے میں جلدی کرنا۔
4۔ قرض ادا کرنے میں جلدی کرنا۔
5۔ گناہ سے توبہ کرنے میں جلدی کرنا۔
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
”جس شخص کے بارے میں تم بھلائی کی گواہی دو، اس کے لیے جنت واجب ہوگئی، اور جس شخص کے بارے میں تم برائی کی گواہی دو، اس کے لیے جہنم واجب ہوگئی۔ تم زمین میں اللہ کے گواہ ہو۔“
(متفق علیہ)