*ڈپٹی کمشنر کیچ اور ایکسئین گریڈ کیسکو تربت کی اہم ملاقات، ضلع کیچ میں کیسکو بھرتیوں کے انٹرویوز 16 نومبر سے 20 نومبر تک سرکٹ ہاؤس تربت میں منعقد ہوں گے، مرد و خواتین امیدواروں کے لیے الگ الگ تاریخیں مقرر*
تربت. ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی سے ایکسئین گریڈ کیسکو تربت گہرام گچکی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (QESCO) کے تحت ضلع کیچ کے لیے اعلان کردہ خالی آسامیوں پر بھرتیوں کے سلسلے میں 16 نومبر سے 20 نومبر 2026 تک منعقد ہونے والے انٹرویوز کے انتظامات، مقام اور شیڈول کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران باہمی مشاورت اور اتفاقِ رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ ضلع کیچ کے امیدواروں کے انٹرویوز سرکٹ ہاؤس تربت کے ہال میں منعقد کیے جائیں گے جہاں امیدواروں کی سہولت اور انٹرویوز کے شفاف و منظم انعقاد کے لیے ضروری انتظامات کیے جائیں گے۔
اس موقع پر طے پایا کہ 16 نومبر سے 19 نومبر 2026 تک صرف مرد امیدواروں کے انٹرویوز منعقد ہوں گے جبکہ 20 نومبر 2026 کو خواتین امیدواروں کے انٹرویوز لیے جائیں گے۔
انتظامیہ کی جانب سے تمام متعلقہ امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ اور وقت کے مطابق انٹرویو کے مقام پر اپنی حاضری یقینی بنائیں اور اپنے ہمراہ درج ذیل ضروری دستاویزات لازماً لائیں.
1. اصل قومی شناختی کارڈ (CNIC)
2. اصل لوکل سرٹیفکیٹ
3. اصل ڈومیسائل سرٹیفکیٹ
4. تمام تعلیمی اسناد اور متعلقہ ��ستاویزات کی ایک ایک فوٹو کاپی
5. دو عدد حالیہ پاسپورٹ سائز تصاویر
امیدواروں کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ تمام اصل دستاویزات اور ان کی نقول مکمل ترتیب کے ساتھ اپنے ہمراہ لائیں تاکہ انٹرویو کے عمل کے دوران کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ڈپٹی کمشنر کیچ اور ایکسئین گریڈ کیسکو تربت کے درمیان ہونے والی اس ملاقات کا مقصد امیدواروں کو انٹرویو کے حوالے سے سہولیات فراہم کرنا، انتظامی امور کو حتمی شکل دینا اور بھرتیوں کے عمل کو منظم انداز میں مکمل کرنے کے لیے باہمی تعاون کو یقینی بنانا تھا۔
*ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی سے میئر میونسپل کارپوریشن تربت اور ڈی ایچ او کیچ کی ملاقات، شہر کی خوبصورتی، اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور ترقیاتی منصوبوں پر اہم تبادلہ خیال*
تربت. ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی سے میئر میونسپل کارپوریشن تربت بلخ شیر قاضی اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کیچ ڈاکٹر عبدالرؤف بلوچ نے ملاقات کی جس میں تربت شہر کی مجموعی خوبصورتی، شہری سہولیات کی بہتری اور مختلف ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مقبول انور, اسسٹنٹ کمشنر بلنگور نجم الدین زہری، ڈسٹرکٹ پولیو آفیسر ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر ارسلان درازئی، پی ڈی ایم اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر ملک ریحان سمیت دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔
اس موقع پر تربت شہر کو مزید خوبصورت، صاف ستھرا اور جدید شہری سہولیات سے آراستہ بنانے کے حوالے سے مختلف تجاویز زیرِ غور آئیں بالخصوص شہر کے اہم مقامات اور شاہراہوں پر اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور روشنی کے مناسب انتظامات کو یقینی بنانے کی تجویز پر غور کیا گیا تاکہ شہریوں کو رات کے اوقات میں بہتر سفری سہولیات اور محفوظ ماحول میسر آ سکے۔
اجلاس کے دوران پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (PSDP) اور BSDI پروگرام کے تحت جاری اور مجوزہ ترقیاتی اسکیموں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس سلسلے میں مختلف منصوبوں کی پیش رفت، عمل درآمد اور شہری و عوامی ضروریات کے مطابق ترقیاتی کاموں کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ شہر کی خوبصورتی، بنیادی شہری سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے متعلقہ محکموں کے درمیان باہمی رابطہ کاری اور مربوط حکمت عملی کو مزید مؤثر بنایا جائے، تاکہ عوام کو ان منصوبوں کے ثمرات براہِ راست حاصل ہو سکیں۔
ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی نے اس موقع پر شہری ترقی، عوامی سہولیات کی بہتری اور جاری ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر ن��رانی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے متعلقہ اداروں کے درمیان تعاون اور رابطہ کاری کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔
**صوبائی وزیر میر ظہور احمد بلیدی کی ڈپٹی کمشنر کیچ سے ملاقات، ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ**
تربت: صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات میر ظہور احمد بلیدی نے ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی، جس میں ضلع کیچ کے مجموعی ترقیاتی امور اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران ضلع میں جاری ترقیاتی اسکیموں، نئے منصوبوں اور مختلف شعبوں میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور ان پر عمل درآمد سے متعلق امور بھی زیرِ بحث آئے۔
ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی نے صوبائی وزیر کو ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور مختلف اسکیموں پر ہونے والی پیش رفت، درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر صوبائی وزیر میر ظہور ��حمد بلیدی نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کیچ میں جاری تمام ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کے لیے مؤثر اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے منصوبوں کے معیار، شفافیت اور تعمیراتی کاموں کی نگرانی پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ عوام کو ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات بروقت حاصل ہوسکیں۔
ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی نے صوبائی وزیر کو یقین دہانی کرائی کہ ضلع میں جاری تمام ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر نگرانی کی جا رہی ہے اور ان کی بروقت تکمیل کے ساتھ ساتھ معیار اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
**ڈپٹی کمشنر کیچ کی زیرِ صدارت ٹیچنگ ہسپتال تربت کے قریب میڈیکل اسٹور مالکان کا اجلاس، غریب مریضوں کی امداد اور سماجی ذمہ داریوں کی ادائیگی پر زور**
تربت: ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی کی سربراہی میں ٹیچنگ ہسپتال تربت کے قریب واقع میڈیکل اسٹورز کے مالکان کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں اسسٹنٹ کمشنر تربت سمیت ہسپتال کے نزدیک قائم میڈیکل اسٹورز کے مالکان نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی نے میڈیکل اسٹورز مالکان کو کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (CSR) کی اہمیت اور معاشرے کی بہتری کے لیے اس کے مثبت کردار سے آگاہ کیا۔ ا��ہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کاروباری ادارے اپنی سماجی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھاتے ہوئے عوامی فلاح و بہبود کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
ڈپٹی کمشنر کیچ نے کہا کہ ٹیچنگ ہسپتال تربت کے قریب قائم میڈیکل اسٹورز کے مالکان معاشرے کے ایک اہم طبقے کی حیثیت سے مستحق اور غریب مریضوں کی مدد، طبی سہولیات تک رسائی اور عوامی فلاح کے دیگر اقدامات میں اپنا بھرپور کردار ادا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کیچ کے ساتھ تعاون کو بھی ناگزیر قرار دیا۔
اس موقع پر میڈیکل اسٹورز مالکان نے بتایا کہ ٹیچنگ ہسپتال تربت کے قریب مجموعی طور پر سات میڈیکل اسٹورز کام کررہے ہیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ وہ معاشرے کی بہتری اور غریب و مستحق مریضوں کی امداد کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے اور اپنی سماجی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے ادا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔
میڈیکل اسٹورز مالکان نے مزید کہا کہ وہ ضلعی انتظامیہ کیچ کے ساتھ مکمل تعاون کرتے ہوئے عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات میں بھرپور حصہ لیں گے۔ اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ انتظامیہ اور میڈیکل اسٹورز مالکان کے باہمی تعاون سے مستحق مریضوں کی امداد اور معاشرتی بہتری کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔
*اسسٹنٹ کمشنر و ریٹرننگ آفیسر ابوبکر میروانی کی سربراہی میں یونین کونسل ڈنڈار کے چیئرمین کا انتخاب، غلام جان ولد علی محمد کامیاب قرار*
تربت. ضلع کیچ کی یونین کونسل ڈنڈار 34 ہوشاب میں چیئرمین کی نشست پر انتخابات کا انعقاد کیا گیا جس میں غلام جان ولد علی محمد چیئرمین یوسی کونسل ڈنڈار بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔
انتخابی عمل اسسٹنٹ کمشنر و ریٹرننگ آفیسر ابوبکر میروانی کی سربراہی میں مکمل ہوا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کیچ اصغر علی بھی موجود تھے۔ ریٹرننگ آفیسر ابوبکر میروانی نے انتخابی عمل کی نگرانی کی اور انتخابات کے انعقاد کے مراحل کی نگرانی کو یقینی بنایا۔
*ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی کی ہدایات پر تجاوزات کے خلاف کارروائی تیز، بہمن تربت میں 24 گھنٹے کے اندر تجاوزات ختم کرنے کا حکم*
تربت. ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی کی خصوصی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ کیچ کی جانب سے شہر میں تجاوزات کے خاتمے اور شہری نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر ندیم اقبال بنگلزئی نے بہمن تربت کا دورہ کیا اور تجاوزات سے متعلق صورتحال کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے تجاوز شدہ مقام کا معائنہ کیا اور متعلقہ مالک کو ہدایت کی کہ وہ رضاکارانہ طور پر 24 گھنٹوں کے اندر تجاوزات ختم کرے تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں درپیش مشکلات کا ازالہ کیا جا سکے اور علاقے میں نظم و ضبط برقرار رکھا جا سکے۔
اس موقع پر میونسپل کمیٹی کے عملے کو بھی واضح ہدایات جاری کی گئیں کہ مقررہ مدت کے اندر تجاوزات ختم نہ کیے جانے کی صورت میں 24 گھنٹے بعد قانون کے مطابق ضروری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنایا جائے۔
ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہری مسائل کے حل، سرکاری و عوامی مقامات کو تجاوزات سے پاک رکھنے اور شہری سہولیات کی بہتری کے لیے عملی اقدامات قابل ستائش ہیں ضلعی انتظامیہ اس عزم کے ساتھ کام کر رہی ہے کہ شہری علاقوں میں قانون کی عمل د��ری برقرار رکھی جائے اور عوام کو بہتر شہری ماحول فراہم کیا جا سکے۔
*تربت.ڈپٹی کمشنر کیچ کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس، محکمہ صحت کی کارکردگی، ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی اور میڈیکل اسٹورز کی انسپکشن کا جائزہ*
تربت.ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کیچ تابش علی بلوچ کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا.
جس میں ضلع کیچ میں صحت عامہ کی سہولیات کی بہتری، سرکاری طبی اداروں کی کارکردگی، ملازمین کی حاضری و انتظامی امور، تنخواہوں کی کٹوتی اور میڈیکل اسٹورز کی نگرانی سمیت مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کیچ ڈاکٹر عبدالرؤف بلوچ، ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر راشدہ ملک، ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر صدام بلوچ، ڈرگ انسپکٹر مکران محمد اکرم، پی پی ایچ آئی کے عبدالخالق، ڈسٹرکٹ ڈرگ انسپکٹر تربت وارث رفیق، ڈی ایچ او آفس کے ڈاکٹر لطیف بلوچ سمیت متعلقہ محکموں کے دیگر افسران نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کیچ ڈاکٹر عبدالرؤف بلوچ نے محکمہ صحت کی مجموعی کارکردگی، انتظامی معاملات اور ملازمین کی حاضری سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ غیر حاضری اور متعلقہ انتظامی معاملات کے تناظر میں 30 ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کی ��ئی ہے انہوں نے محکمہ صحت میں نظم و ضبط برقرار رکھنے اور سرکاری امور کی مؤثر انجام دہی کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات سے بھی اجلاس کو آگاہ کیا۔
اس موقع پر ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر راشدہ ملک نے سول ہسپتال تربت کی کارکردگی، طبی سہولیات کی فراہمی اور ہسپتال کے انتظامی امور کے حوالے سے اجلاس کو ��ریفنگ دی اس دوران ہسپتال میں مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے اور انتظامی معاملات کو مؤثر انداز میں چلانے سے متعلق امور زیر غور آئے۔
اجلاس میں ڈرگ انسپکٹر مکران محمد اکرم بلوچ نے میڈیکل اسٹورز کی انسپکشن کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ڈسٹرکٹ ڈرگ انسپکٹر تربت وارث رفیق کے ہمراہ تربت شہر کے مختلف میڈیکل اسٹورز کا دورہ کیا معائنے کے دوران دو سے تین میڈیکل اسٹورز میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پائے گئے جس پر متعلقہ اسٹور مالکان کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے۔
اجلاس میں اس امر پر زور دیا گیا کہ محکمہ صحت سے متعلقہ تمام ادارے اپنی ذمہ داریاں م��ثر انداز میں ادا کریں سرکاری طبی مراکز میں نظم و ضبط اور صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جائے اور میڈیکل اسٹورز کی باقاعدہ نگرانی کے ذریعے عوام کو معیاری ادویات کی فراہمی اور صحت کے شعبے میں مقررہ ضوابط پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کیچ تابش علی بلوچ نے متعلقہ افسران پر زور دیا کہ وہ محکمہ صحت کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے، انتظامی خامیوں کی نشاندہی اور ان کے ازالے، ملازمین کی حاضری یقینی بنانے اور عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری سنجیدگی اور پیشہ ورانہ انداز میں انجام دیں۔
*ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اجلاس، تعلیمی اداروں کی کارکردگی، اساتذہ کی حاضری اور انتظامی اقدامات کا تفصیلی جائزہ*
*غیر حاضری اور فرائض میں غفلت پر کارروائیاں جاری رواں ماہ 67 شوکاز نوٹسز، 16 ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی، جبکہ 2026 کے دوران تقریباً 22 ملازمین کی ملازمت ختم کرنے کی کارروائی کی گئی ڈی ای او کیچ*
تربت.ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اہم اجلاس منعقد ہوا.
جس میں ضلع کیچ کے تعلیمی اداروں کی مجموعی کارکردگی، اساتذہ اور دیگر ملازمین کی حاضری، تعلیمی نظم و ضبط، اسکولوں کی مانیٹرنگ اور محکمہ تعلیم کی جانب سے انتظامی بہتری کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کیچ امجد شہزاد، ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن ک��چ اصغر علی، آر ٹی ایس ایم کے عبدالحلیم بلوچ، تمام تحصیلوں کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز (ڈی ڈی اوز) سمیت محکمہ تعلیم کے دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کیچ امجد شہزاد نے ڈپٹی کمشنر کیچ کو ضلع میں تعلیمی امور، اسکولوں کی نگرانی، ملازمین کی حاضری اور محکمانہ کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ رواں ماہ فرائض کی انجام دہی اور متعلقہ انتظامی معاملات کے سلسلے میں 67 شوکاز نوٹسز جاری کیے گئے ہیں جبکہ 16 ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کی گئی ہے انہوں نے مزید بتایا کہ سال 2026 کے دوران تقریباً 22 ملازمین کے خلاف ملازمت ��ے برطرفی کی کارروائی کی گئی ہے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ تعلیمی اداروں میں حاضری کے نظام کو مؤثر بنانے، سرکاری وسائل کے درست استعمال، تدریسی عمل میں بہتری اور تعلیمی سرگرمیوں کو باقاعدگی سے جاری رکھنے کے لیے مانیٹرنگ اور انتظامی اقدامات اہمیت کے حامل ہیں اس سلسلے میں متعلقہ افسران کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں اسکولوں کی باقاعدہ نگرانی کریں اور تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے مؤثر کردار ادا کریں۔
اجلاس میں آر ٹی ایس ایم کے عبدالحلیم بلوچ نے اپنے ادارے کی جانب سے اسکولوں کے دوروں، مانیٹرنگ کے طریقہ کار اور تعلیمی اداروں کی کارکردگی سے متعلق مشاہ��ات پر بریفنگ دی۔ انہوں نے اسکولوں میں حاضری، تدریسی سرگرمیوں اور زمینی سطح پر درپیش مسائل کے حوالے سے اجلاس کو آگاہ کیا تاکہ متعلقہ امور کا جائزہ لے کر بہتری کے لیے اقدامات کیے جا سکیں۔
ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی نے اجلاس کے دوران تعلیمی شعبے کی بہتری، سرکاری اسکولوں میں تدریسی عمل کی باقاعدگی اور طلبہ کو معیاری تعلیم کی فراہمی کی اہمیت پر زور دیا انہوں نے واضح کیا کہ ضلع میں تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے لیے متعلقہ افسران، تحصیل سطح کے ذمہ داران اور اسکول انتظامیہ کے درمیان مؤثر رابطہ اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔
انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ تعلیمی اداروں میں اساتذہ اور دیگر ملازمین کی حاضری یقینی بنانے، تدریسی عمل میں رکاوٹوں کو دور کرنے، اسکولوں کی باقاعدہ مانیٹرنگ اور محکمانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی پر خصوصی توجہ دی جائے اس کے ساتھ ساتھ تعلیمی اداروں کی کارکردگی کا مسلسل جائزہ لیا جائے تاکہ جہاں بھی انتظامی یا تدریسی خامیاں سامنے آئیں وہاں بروقت اصلاحی اقدامات کیے جاسکیں۔
ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی نے تعلیمی شعبے سے وابستہ افسران پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں دیانت داری، سنجیدگی اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں اور طلبہ کے تعلیمی مستقبل کو مقدم رکھتے ہوئے ضلع بھر میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے ک�� لیے بھرپور کردار ادا کریں۔
اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ضلع کیچ میں تعلیمی اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے، حاضری کے نظام کو مؤثر کرنے، تعلیمی سرگرمیوں کے تسلسل اور محکمانہ نظم و ضبط کے لیے متعلقہ حکام کی نگرانی میں اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔
*اسسٹنٹ کمشنر ��دیم اقبال بنگلزئی کا گھنہ مزاری کہن میں متنازعہ اراضی کے معاملات کا دورہ، ایک معاملہ حل، دوسرے پر رپورٹ طلب*
تربت. ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ندیم اقبال بنگلزئی نے گھنہ مزاری کہن میں متنازعہ اراضی کے دو مختلف معاملات کے سلسلے میں متعلقہ مقامات کا دورہ کیا اور دستیاب ریکارڈ و دستاویزات کا جائزہ لیا۔
پہلے معاملے میں متعلقہ دستاویزات اور ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے بعد معاملے کو حل کر دیا گیا۔
دوسرے معاملے کے حوالے سے متعلقہ تحصیلدار کو ہدایت کی گئی کہ وہ دستیاب دستاویزات اور ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد موقع کا معائنہ کریں اور اپنی رپورٹ پیش کریں تاکہ رپورٹ کی روشنی میں معاملے کو میرٹ اور قانون کے مطابق حل کیا جا سکے۔
اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ اراضی سے متعلق معاملات کو دستیاب ریکارڈ، حقائق اور قانونی تقاضوں کے مطابق نمٹایا جائے گا۔
*سبزی منڈی کی سری کہن منتقلی کے لیے انتظامیہ کی جانب سے چھ ماہ کی مہلت، مقررہ مدت کے بعد خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ*
تربت. ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کیچ تابش علی بلوچ کی سربراہی میں سبزی منڈی کی تربت شہر سے سری کہن منتقلی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا،
جس میں متعلقہ محکموں کے افسران، سبزی منڈی کے دکانداروں اور انجمن تاجران کیچ کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر تربت محمد حنیف کبزئی، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن تربت شعیب ناصر، سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی محبوب علی، ایگریکلچر آفیسر چاکر علی، ایس ڈی او واپڈا عبدالحلیم، سینیٹری انسپکٹر حبیب جالب، سبزی منڈی کے دکاندار غلام رسول اور فضل الرحمن، انجمن تاجران کیچ کے حاجی کریم ب��ش اور ایس آئی ہاسمی بجار سمیت دیگر متعلقہ افراد موجود تھے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کیچ تابش علی بلوچ نے کہا کہ سری کہن میں میونسپل کارپوریشن تربت کی جانب سے سبزی منڈی کی عمارت تیار کرلی گئی ہے لہٰذا تربت شہر میں قائم تمام سبزی منڈیوں کے مالکان اپنی دکانیں اور کاروبار جلد از جلد نئی سبزی منڈی سری کہن منتقل کریں۔
انہوں نے کہا کہ تربت شہر میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے شہریوں کو آمدورفت میں سہولت فراہم کرنے اور بڑے مال بردار گاڑیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل پر قابو پانے کے لیے شہر میں بڑی گاڑیوں کے داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی اس سلسلے میں سبزی منڈی کی منتقلی ناگزیر ہے تاکہ شہر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ شہری مسائل کو بھی مؤثر انداز میں حل کیا جاسکے۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر تربت محمد حنیف کبزئی اور چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن تربت شعیب ناصر نے بھی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سبزی منڈی کی منتقلی کی اہمیت پر زور دیا اور دکانداروں پر واضح کیا کہ شہر میں ٹریفک کی بہتری اور انتظامی امور کو مؤثر بنانے کے لیے نئی سبزی منڈی کو فعال کرنا ضروری ہے۔
اجلاس کے دوران سبزی منڈی کے دکانداروں کے نمائندوں نے بھی اپنے مؤقف کا اظہار کیا انہوں نے منتقلی کے انتظامات مکمل کرنے اور کاروباری معاملات کو نئی جگہ منتقل کرنے کے لیے انتظامیہ سے چھ ماہ کی مہلت طلب کی اور یقین دہانی کرائی کہ وہ اس سلسلے میں انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے اور سبزی منڈی کو تربت شہر سے سری کہن منتقل کرنے کے لیے ضروری اقدامات کریں گے۔
اجلاس میں انتظامیہ کی جانب سے دکانداروں کو سبزی منڈی کی منتقلی کے لیے چھ ماہ کی مہلت دینے کا فیصلہ کیا گیا انتظامیہ نے واضح کیا کہ مقررہ مدت مکمل ہونے کے بعد ہدایات پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
انتظامیہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تربت شہر میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے شہری نظم و ضبط برقرار رکھنے اور عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے جبکہ متعلقہ ادارے اس عمل کو کامیاب بنانے کے لیے باہمی تعاون کے ساتھ کام کریں گے۔
*حکومت بلوچستان اور وفاقی حکومت کی جانب سے تعلیم یافتہ اور ہنرمند نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع، امیدواروں سے سی وی اور تعلیمی دستاویزات طلب*
تربت. حکومت بلوچستان اور وفاقی حکومت کی جانب سے ��لع کے تعلیم یافتہ اور ہنرمند نوجوانوں کے لیے مختلف شعبوں میں روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے سلسلے میں اہل امیدواروں سے سی وی اور تعلیمی دستاویزات طلب کی گئی ہیں۔
جاری کردہ اشتہار کے مطابق مختلف آسامیوں کے لیے امیدواروں کی تعلیمی قابلیت اور تجربے کی شرائط مقرر کی گئی ہیں جن میں ہیومینیٹیز، سائنس، کامرس اور کمپیوٹر کے مضامین میں گریجویشن، آڈٹنگ اور ایڈوانس اکاؤنٹنگ کے ساتھ بی کام، اکاؤنٹس اور آڈٹ کے شعبوں میں تجربہ رکھنے والے امیدوار جبکہ ریاضی، شماریات، فزکس، اکنامکس اور کمپیوٹر سائنس کے مضامین میں بی اے یا بی ایس سی کی ڈگری رکھنے والے امیدوار شامل ہیں۔
اشت��ار کے مطابق بعض آسامیوں کے لیے کم از کم سیکنڈ ڈویژن، جبکہ بعض کے لیے متعلقہ شعبے میں تین سالہ تجربہ بھی ضروری قرار دیا گیا ہے امیدواروں کی تعلیمی قابلیت اور تجربے کا تعین متعلقہ آسامی کی مقررہ شرائط کے مطابق کیا جائے گا۔
مطلوبہ تعلیمی قابلیت اور مہارت رکھنے والے امیدواروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی سی وی اور متعلقہ تعلیمی دستاویزات جلد از جلد ڈپٹی کمشنر آفس کیچ میں جمع کرائیں۔
مزید معلومات کے لیے امیدوار ڈپٹی کمشنر آفس کیچ کے فون نمبر 0852411282 یا پی اے ٹو ڈپٹی کمشنر کیچ کے موبائل نمبر 03322335314 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
*ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کیچ تابش علی بلوچ کی سربراہی میں اجلاس, حاضر ملازمین کی فہرستیں ہر ماہ 15 تاریخ تک خزانہ آفس میں جمع کرانے کی ہدایت*
تربت.ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کیچ تابش علی بلوچ کی زیرِ صدارت ضلع کیچ کے ڈرائنگ اینڈ ڈسبرسنگ افسران (ڈی ڈی اوز) کا اجلاس منعقد ہوا.
جس میں ڈسٹرکٹ خزانہ آفیسر کیچ صدام بلوچ سمیت مختلف محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔
اجلاس میں ڈسٹرکٹ خزانہ آفیسر صدام بلوچ نے شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ چیف سیکریٹری بلوچستان کی واضح ہدایات کے مطابق تمام ڈی ڈی اوز ہر ماہ کی 15 تاریخ تک اپنے محکموں میں حاضر سروس ملازمین کی تحریری فہرست متعلقہ خزانہ آفس میں جمع کروانے کے پابند ہیں تاکہ تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنایا جا سکے۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کیچ تابش علی بلوچ نے تمام محکموں کے س��براہان اور ڈی ڈی اوز پر زور دیا کہ وہ سرکاری ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنائیں اور ملازمین کی حاضری سے متعلق درست اور مکمل ریکارڈ مقررہ تاریخ تک خزانہ آفس میں جمع کروائیں انہوں نے کہا کہ سرکاری امور میں نظم و ضبط برقرار رکھنے اور ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی میں غیر ضروری تاخیر سے بچنے کے لیے تمام متعلقہ افسران اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کریں۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کیچ نے مزید واضح کیا کہ مقررہ وقت کے اندر حاضر سروس ملازمین کی فہرستیں جمع نہ کروانے کی صورت میں متعلقہ ڈی ڈی اوز ذمہ دار ہوں گے انہوں نے ہدایت کی کہ تمام محکمے اس عمل کو سنجیدگی سے لیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ کسی بھی انتظامی غفلت یا تاخیر کی وجہ سے تنخواہوں کی ادائیگی کا عمل متاثر نہ ہو دوسری جانب ڈسٹرکٹ خزانہ آفیسر نے بھی آگاہ کیا کہ مقررہ مدت میں فہرستیں جمع نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی روکنے کی کارروائی کی جا سکتی ہے جس کی ذمہ داری متعلقہ محکمے کے سربراہ یا ڈی ڈی او پر عائد ہوگی۔
اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ سرکاری ہدایات پر مؤثر عمل درآمد، ملازمین کے ریکارڈ کی درستگی اور تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کے لیے تمام متعلقہ محکمے باہمی تعاون سے کام کریں گے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کیچ نے متعلقہ افسران ��و ہدایت کی کہ وہ اپنی انتظامی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں غفلت سے گریز کریں اور مقررہ ضابطۂ کار کی پابندی کو یقینی بنائیں۔
*سٹی پروجیکٹ کے تحت تربت میں سڑک کی توسیع کے لیے تجاوزات کے خلاف کارروائی، ضلعی انتظامیہ کیچ کی دکانداروں کو نئی دکانوں میں منتقل ہونے کی ہدایت*
تربت۔ اسسٹنٹ کمشنر ندیم اقبال بنگلزئی کی زیرِ نگرانی سٹی پروجیکٹ کے تحت جاری سڑک کی توسیع کے منصوبے پر عمل درآمد کے سلسلے میں متعلقہ حکام نے موقع کا دورہ کیا۔
اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن تربت شعیب ناصر اور سپرنٹنڈنٹ حضور بخش بھی ان کے ہمراہ تھے۔
دورے کے دوران سڑک کی توسیع کے لیے مختص جگہ پر قائم تجاوزات اور دیگر رکاوٹوں کو ہٹانے کے لیے انہدامی کارروائی عمل میں لائی گئی میونسپل کارپوریشن کے متعلقہ عملے نے موقع پر موجود تجاوزات ختم کیں تاکہ سڑک کی توسیع کا کام مقررہ منصوبے کے مطابق آگے بڑھایا جا سکے۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ندیم اقبال بنگلزئی نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنا کاروباری سامان اور سرگرمیاں نئی تعمیر شدہ دکانوں میں منتقل کریں اور اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کے عملے کے ساتھ مکمل تعاون یقینی بنائیں۔
اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ سٹی پراجیکٹ کے تحت سڑک کی توسیع شہر میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے عوام کو سفری سہولیات فراہم کرنے اور شہری بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لیے اہمیت کی حامل ہے انہوں نے متعلقہ دکانداروں پر زور دیا کہ وہ عوامی مفاد میں جاری ترقیاتی منصوبے کی تکمیل کے لیے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد اور شہری سہولیات کی بہتری کے لیے اقدامات جاری ہیں۔
*ڈپٹی کمشنر کیچ سے انجمن تاجران کے وفد کی ملاقات، اسلام قاسم کے گھر پر فائرنگ میں ملوث ملزم��ن کی فوری گرفتاری کا مطالبہ*
تربت.ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی سے انجمن تاجران کیچ کے صدر نثار آدم جوسکی کی سربراہی میں تاجروں کے وفد نے ملاقات کی اور آبسر میں انجمن تاجران کیچ کے فنانس سیکرٹری اسلام قاسم کے گھر پر نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
اس موقع پر وفد نے ڈپٹی کمشنر کیچ کو واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلام قاسم کے گھر پر فائرنگ کے واقعے سے تاجر برادری میں تشویش پائی جاتی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کرکے ذمہ دار عناصر کی نشاندہی کی جائے اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی نے وفد کو یقین دلایا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے انہوں نے وفد کو ہدایت کی کہ واقعے کے حوالے سے ایس ایس پی کیچ سے بھی ملاقات کی جائے تاکہ پولیس کے ذریعے واق��ے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر قانون کے مطابق ضروری کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔
ڈپٹی کمشنر کیچ نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ امن و امان کے قیام اور شہریوں کے تحفظ کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطے میں ہے اور عوام کے تحفظ سے متعلق شکایات کو سنجیدگی سے لیا جائے گا۔
انجمن تاجران کیچ کے وفد نے امید ظاہر کی کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس واقعے میں ملوث عناصر کی گرفتاری اور تاجر برادری سمیت عام شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات کریں گے۔
*تاریخی ورثے کا تحفظ، تربت قلعہ اور شاہی تمپ قلعہ کے اطراف تجاوزات کا معائنہ، غیر قانونی قبضوں سے باز رہنے کی ہدایت*
تربت۔ ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر تربت محمد حنیف کبزئی نے محکمہ آثارِ قدیمہ کے افسران ریاض احمد اور دلجان کے ہمراہ شاہی تمپ قلعہ اور تربت قلعہ (ملائی قلعہ) کے اطراف میں مبینہ غیر قانونی قبضوں اور تجاوزات کا معائنہ کیا۔
معائنے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے تاریخی قلعوں کے اطراف میں موجود تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کا جائزہ لیا اور متعلقہ افراد کو وارننگ جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ کسی بھی قسم کے غیر قانونی قبضے یا تعمیرات سے گریز کریں اور تاریخی و سرکاری مقامات کی حدود کا احترام یقینی بنائیں۔
اس موقع پر تاریخی ورثے کے تحفظ اور قدیم قلعوں کی اصل حیثیت برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ انتظامیہ نے واضح کیا کہ تاریخی مقامات پر غیر قانونی قبضوں اور تجاوزات کی روک تھام کے لیے متعلقہ قوانین کے تحت ضروری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ضلعی انتظامیہ کیچ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تاریخی ورثے کے تحفظ اور سرکاری اراضی پر غیر قانونی قبضوں کے خاتمے کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔
ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی کی محکمہ تعلیم میں خالی آسامیوں کی تشہیر کی ہدایت، تبادلوں اور تعیناتیوں پر پابندی عائد
تربت۔ ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کیچ کو ہدایت جاری کی ہے کہ ضلع کے محکمہ تعلیم میں تدریسی اور غیر تدریسی عملے کی تمام منظور شدہ خالی آسامیوں کی تفصیلات مرتب کرکے ان کی باقاعدہ تشہیر یقینی بنائی جائے۔
اس سلسلے میں جاری کردہ مراسلے میں مزید ہدایت کی گئی ہے کہ ضلع بھر میں تدریسی اور غیر تدریسی عملے کے ہر قسم کے تبادلوں اور تعیناتیوں پر تاحکمِ ثانی پابندی عائد رہے گی۔
تربت: ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی ضلع کیچ میں قائم کرش پلانٹس کے مالکان کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
اجلاس میں ماحولیاتی تحفظ، کرش پلانٹس کی رجسٹریشن اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے سماجی ذمہ داریوں سمیت مختلف امور کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
*ضلع کیچ میں تعلیمی نظام کی بہتری اور نوجوانوں کو روزگار کے مواقع کی فراہمی اولین ترجیحات ہیں، ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی*
تربت.ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کیچ امجد شہزاد کی سربراہی میں محکمہ تعلیم کے افسران کے وفد نے ملاقات کی۔
ملاقات میں ضلع کیچ کے تعلیمی نظام، محکمہ تعلیم میں کنٹریکٹ آسامیوں کے اشتہار، اسکولوں کو درپیش مسائل اور تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی سمیت مختلف اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں ایڈیشنل ڈپٹی ک��شنر کیچ تابش علی بلوچ، اسسٹنٹ کمشنر تربت محمد حنیف کبزئی، اسسٹنٹ کمشنر بلیدہ ابوبکر میروانی، ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن اصغر علی، ڈی ڈی او شیرجان بلوچ سمیت محکمہ تعلیم کے دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کیچ امجد شہزاد نے ڈپٹی کمشنر کیچ کو ضلع میں محکمہ تعلیم کی مجموعی صورتحال، کنٹریکٹ آسامیوں کے اشتہار اور مختلف سرکاری اسکولوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا انہوں نے تعلیمی اداروں کی بہتری، اساتذہ و دیگر عملے کی ضروریات اور اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی سے متعلق امور پر بھی تفصیلی مشاورت کی۔
ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی نے کہا کہ معیاری تعلیم کی فراہمی، تعلیمی اداروں کی بہتری اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنا ضلعی انتظامیہ کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان بھر میں محکمہ ایجوکیشن میں کنٹریکٹ بنیادوں پر آسامیوں کے لیے بھرتیوں کا عمل جاری ہے ضلع کیچ میں بھی محکمہ تعلیم کی ضروری کنٹریکٹ آسامیوں کو بروقت مشتہر کیا جائے تاکہ ضلع کے باصلاحیت اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کو میرٹ کی بنیاد پر روزگار کے مواقع میسر آسکیں۔
انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ کنٹریکٹ آسامیوں کے عمل میں شفافیت، میرٹ اور قواعد و ضوابط کی مکمل پابندی کو یقینی بنایا جائے تاکہ اہل نوجوان بلاامتیاز اس عمل میں حصہ لے سکیں۔
ڈپٹی کمشنر کیچ نے مزید کہا کہ ضلع کے تمام سرکاری اسکولوں میں دستیاب سہولیات اور درپیش مسائل کا جائزہ لے کر انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے انہوں نے کہا کہ اسکولوں میں پانی، بجلی، صفائی، چاردیواری، فرنیچر اور دیگر بنیادی نوعیت کے مسائل اگرچہ بظاہر چھوٹے ہیں تاہم طلبہ کے لیے سازگار تعلیمی ماحول کی فراہمی میں ان کا بنیادی کردار ہے۔
یاسر اقبال دشتی نے محکمہ تعلیم کے افسران پر زور دیا کہ وہ اسکولوں کے مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل کے لیے مؤثر رابطہ کاری کو یقینی بنائیں اور تعلیمی اداروں کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کو مزید تیز کریں۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم کسی بھی معاشرے کی ترقی کی بنیاد ہے اور ضلع کیچ کے بچوں اور نوجوانوں کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ضلعی انتظامیہ محکمہ تعلیم کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھے گی تاکہ ضلع کیچ میں تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنایا جا سکے اور نوجوان نسل کے روشن مستقبل کی بنیاد مضبوط ہو۔
ملاقات کے دوران محکمہ تعلیم کے افسران نے ڈپٹی کمشنر کیچ کی جانب سے تعلیمی شعبے کی بہتری اور نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو سراہتے ہوئے اپنے بھرپور تعاون اور مؤثر کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔