اسلام آباد: اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں آنے والے سیلابی ریلے میں گاڑی سمیت بہہ جانے والے کرنل ریٹائرڈ اسحاق قاضی کی نعش تین روز بعد دریائے سواں سے مل گئی جبکہ بیٹی کی تلاش تاحال جاری ہے۔
سوات: خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ کے گاؤں چلیار میں کم عمر طالب علم فرحان کی اساتذہ کے مبینہ تشدد سے موت کے دلخراش واقعہ کے بعد مدرسے کو سیل کرکے 300 طلبہ کو ان کے والدین کے حوالے کر دیا گیا۔
نیویارک: امریکا نے اقوام متحدہ کےادارے یونیسکو کی جانب سے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے پر تنقید کرتے ہوئے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کیا اور یونیسکو پر اسرائیل مخالف جذبات کا پرچار کرنے کا الزام لگایا۔
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایف بی آر کی اصلاحات سے ٹیکس نظام کی بہتری خوش آئند ہے، عصری تقاضوں سے ہم آہنگ نظام کی تشکیل کیلئے معینہ مدت میں اقدامات یقینی بنائے جائیں، اہداف کا حصول مثبت ہے مگر مزید محنت کی ضرورت ہے۔
گلگت: گلگت بلتستان حکومت نے کہا ہے کہ بابو سر ٹاپ پر ��ادل پھٹنے سے بہنے والے 15 افراد تاحال لاپتہ ہیں، ان کی تلاش جاری ہے، سیاحوں سے حالات معمول پر آنے تک گلگت بلتستان نہ آنے کی اپیل کی جاتی ہے۔
اسلام آباد: صدرِ مملکت ڈاکٹر آصف علی زرداری سے آسٹریا کی سبکدوش ہونے والی سفیر اینڈریا وِکے نے ایوانِ صدر میں الوداعی ملاقات کی، اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔
نیویارک: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ تنازعات کا پر امن حل مکالمے اور عالمی قانون کی پاسداری سے ہی ممکن ہے، اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق تنازعات کے پر امن حل کے اصول پر کار بند ہیں۔
لاہور:لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں صبح سویرے ہونے والی موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، کئی علاقوں میں فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
نیویارک: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی نیو یارک میں یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات ہوئی۔
اسحاق ڈار نے یو این سیکرٹری جنرل سے ملاقات کے دوران کثیرالجہتی کیلئے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اظہار کیا، سیکرٹری جنرل نے سلامتی کونسل میں پاکستان کی موجودگی اور اقدا��ات کو س/
شہر قائد میں حادثہ غریب آباد فرنیچر مارکیٹ کے قریب پیش آیا، حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق شخص کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
سکردو: پاک فوج کا دیوسائی میں پھنسے سیاحوں کو بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن کامیابی سے جاری ہے،بابوسر اور نواح میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔