سوشل میڈیا پر مولانا فضل الرحمن صاحب کی آواز بن کر آیا ہوں
کام صرف سوشل میڈیا پر جمعیت علماء اسلام کے مخالفین کو مارنا کم اور گھسیٹنا زیادہ ہے
نوٹ: ٹویٹ کاپی کرنے کی اجازت ہے 😊
سینیٹر کامران مرتضی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو
پٹواری ایک ہی طرح کی رپورٹ بناتا ہے۔ سب پر ایک ہی طرح کی ایف آئی آرز ہورہی ہے۔ کامران مرتضی
اگر تمام سیاسی جماعتیں مل جاتی تو شائد اج یہ وقت نا آتا۔ سینیٹر کامران مرتضی
چند درجن افراد نے 25 کروڑ لوگوں کو آگے لگایا ہوا ہے۔سینیٹر کامران مرتضی
واقع کے تین د�� بعد مقدمہ درج ہوا ہے، ہم نے کھا جو نقصان پولیس کی گاڑیوں کا ہوا ہے وہ کہا ہے۔
پولیس کہتی خوف و ہراس پھیلا ہے ابھی تک یہ کوئی گواہ پیش نہیں کرسکے۔
کسی پولیس والے کی اپنی گواہی بھی نہیں ہے۔ سینیٹر کامران مرتضی
راڈ سے جو زخمی ہے انکا بھی کوئی پتا نہیں ہے، شکر ہے کلاشنکوف ،توپ کا الزام نہیں لگایا۔ کامران مرتضی
ایک شخص جو نماز پڑھاتا ہے بچوں کو تعلیم دیتا ہے اسکو اپ عدالت میں دہشتگرد بناکر پیش کر رہے۔ کامران مرتضی
اے ائی کا دور ہے خواتین اور شی میلز کے ساتھ ہماری تصاویر بنائی جارہی ہے۔ کامران مرتضی
جو بندے ہمارے اٹھائے ہے وہ کسی اور نے اٹھائے ہے جو نامعلوم ہے۔
سوال تو بنتا ہے بلوچستان ، کے پی کے اج اس جگہ پر کیوں کھڑا ہے۔
سوال صرف اتنا ہے کہ کئی سیاسی جماعتیں سیاست چھوڑ گئی ہے، سوال ائندہ کیلئے یہ ہے کہ جےیوآئی اگر ایسا کرلے پھر اپ کیلئے کیا ہوگا۔ کامران مرتضی
جےیوآئی کے خلاف انتقامی کارروائیاں، جھوٹے مقدمات کے ذریعے قیادت اور کارکنوں کو دبانے کی کوشش
مولانا فضل الرحمٰن کے سیکرٹری مفتی ابرار احمد کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج
مفتی ابرار احمد کے خلاف دہشت گردی سمیت سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا
مقدمے میں مفتی ابرار احمد سمیت 200 سے زائد نامعلوم کارکنوں کو بھی شامل کیا گیا
مفت�� ابرار احمد اور جےیوآئی کارکنوں پر جھوٹے مقدمے میں پولیس اہلکاروں پر تشدد کا الزام عائد
ایف آئی آر میں تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 353، 186، 188، 109، 148، 393، 149، 290، 291، 341 اور 440 سمیت دیگر دفعات شامل
مقدمے میں انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کی دفعات 7، 21(1) اور 11 بھی شامل
سیاسی اختلاف کا جواب مقدمات اور ریاستی طاقت سے دینا جمہوری اقدار کے منافی ہے، ترجمان جےیوآئی
جےیوآئی کی قیادت اور کارکنوں کو جھوٹے مقدمات اور دباؤ کے ذریعے اپنے اصولی مؤقف سے دستبردار نہیں کرایا جا سکتا، ترجمان جےیوآئی
جےیوآئی رہنماؤں کے خلاف پولیس مسلسل چھاپے مار رہے ہیں، ترجمان جےیوآئی
گزشتہ دنوں امیرجےیوآئی اسلام آباد مفتی اویس عزیز جن کے خلاف (مفتی محمود کانفرنس) کے اہتمام کی پاداش میں تھانہ سنگجانی میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیاگیا۔چنانچہ کل چونگی نمبر26 اسلام آباد سے گرفتاری کے بعد آج انہیں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
کیس کی سماعت کے دوران مفتی اویس کے وکیل سینیٹر کامران مرتضیٰ نے مؤقف اختیار کیا کہ ہم آئینِ پاکستان کے وفادار ہیں اور پورے ایونٹ (مفتی محمود کانفرنس)کے دوران کوئی تنکا تک نہیں ٹوٹا۔تبھی تو پولیس نے بھی اس پروگرام کے تین روز بعد مقدمہ درج کیا۔
اس موقع پر پراسیکیوٹر راجہ نوید حسین نے کہا کہ اس کانفرنس میں جی ٹی روڈ بند کرنے کی ترغیب دی گئی، لوگوں کو گھروں میں محصور کیا گیا اور خوف و ہراس پھیلایا گیا۔
جس کے جواب میں کامران مرتضی ایڈووکیٹ نے کہا کہ اگر کسی کو اشتعال دلانے کی ترغیب دی گئی تھی تو وہ لوگ کہاں ہیں؟ جن افراد کو گھروں میں محصور کرنے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے، ان کے بیانات کہاں ہیں؟ سرکاری گاڑی کے شیشے ٹوٹنے کا ذکر کیا گیا ہے تو اس کے شواہد کہاں ہیں؟
اگر ثبوت موجود ہیں تو عدالت ریمانڈ دے، بصورتِ دیگر یہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔,انہوں نے مزید کہا کہ مسجد میں نماز پڑھانے اور قرآنِ پاک کی تعلیم دینے والے شخص کو دہشت گرد بنا دیا گیا ہے۔
پراسیکیوٹر راجہ نوید نے مزید تفتیش کے لیے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، تاہم عدالت نے 15 روزہ ریمانڈ منظور کیا۔
مفتی اویس عزیز صاحب امیر جمعیت علماءاسلام اسلام آباد کی گرفتاری آپ کی بوکھلاہٹ کا واضح ثبوت ھے۔ آپ کے ظلم کے نظام کی اینٹیں سرکتی جارھی ھیں۔ اگر آپ ان گرفتاریوں سے یہ سمجھتے ھیں کہ ھم جمعیت کے کارکن سوال کرنا چھوڑ دینگے تو آپ کی خام خیالی ھے، مولانا فضل الرحمن صاحب نے جو آپ سے سوال کی�� ھیں آپ کو جواب تو دینا پڑےگا
#قوم_مولاناکےسنگ
#جےیوآئی_محافظ_آئین
#مولانا_قوم_کی_شان
#حکومت_بوکھلا_گئی
#دهشتگردی_ختم_کرو
ہم سیاسی کارکن ہیں، ہماری پوری زندگی سیاست میں گزری ہے۔ ہم ایک بات جانتے ہیں کہ اگر کسی نے ہمیں گرفتار کرنا ہے تو کر لے۔نہ بھاگیں گے، نہ دوڑیں گے اور نہ ہی ملک سے باہر جائیں گے، ان شاء اللہ۔
گزشتہ رات انہوں نے مجھے گھمانے کے بعد ایک جگہ پر اتار دیا، میرے ڈرائیور کو چھوڑ دیا اور مجھے بھی چھوڑ دیا، لیکن ہمارے ایک بزرگ ساتھی جو میرے اسلام آباد دفتر کے انچارج ہیں، انہیں ساتھ لے گئے۔ یہ کل رات کا واقعہ تھا۔
آج اسلام آباد کیپیٹل سٹی کے امیر مفت�� اویس عزیز صاحب کو بھی اٹھا لیا گیا ہے۔ وہ پیر عزیز الرحمٰن صاحب کے صاحبزادے ہیں، جن کے پورے ملک میں لاکھوں مریدین ہیں۔
مقصد یہ ہے کہ ہمیں اشتعال دلایا جائے، ہمیں مشتعل کرکے سڑکوں پر لایا جائے، پھر ہمارے کارکن اشتعال میں آکر اداروں کے ساتھ لڑیں اور معاملے کو کسی دوسری طرف لے جایا جائے۔ہم سیاسی کارکن ہیں۔ ہم اس ملک میں 37 سال سے سیاست کر رہے ہیں۔ ہم سیاست کی نبض دیکھ کر اپنی بات کرتے ہیں، ایسے ہی کوئی بات نہیں کرتے۔ الحمدللہ! ہم نے اپنے پاس موجود تمام معلومات کی تحقیق کی ہے۔ گزشتہ رات کور کمیٹی کے اجلاس میں بھی ہم نے تمام معاملات کا جائزہ لیا ہے۔
ہم اپنی حکمت عملی اسی انداز میں آگے بڑھا رہے ہیں جس انداز میں ہماری جماعت کا طریقہ کار ہے۔
اقتدار آنے جانے والی چیز ہے۔ موجودہ حکومت کو اپنے رویے درست کرنے ہوں گے ۔
آج انہوں نے میرے اسلام آباد کے امیر کو اٹھایا ہے۔ انہیں بتانا ہوگا کہ یہ کون لوگ ہیں؟ کیا اسلام آباد وزیراعظم صاحب کے ماتحت نہیں ہے؟ مولانا صاحب کے گھر کے احترام اور عزت کو کس نے پامال کیا؟ یہ معاملہ کس نے کیا اور کس کے کہنے پر کیا؟
ترجمان جےیوآئی اسلم غوری کی اے بی این نیوز پر گفتگو
لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا مولانا فضل الرحمان کو اہم سیاسی و آئینی صورتحال پر خطاب کی دعوت دینے کا فیصلہ
صدر لاہور ہائیکورٹ بار بابر مرتضی نے مولانا فضل الرحمان کو باقاعدہ دعوت نامہ ارسال کر دیا
مولانا فضل الرحمان کو لاہور ہائیکورٹ بار کے 55 ہزار وکلا سے خطاب کی دعوت دی
سابق سینیٹر اورسابق وفاقی وزیرِ اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے محسن نقوی کے بارے میں معلوم��ت شیئر کرتے ہوئے الزام لگایا کہ جب میں وفاقی وزیرِ اطلاعات تھا تو اس نے میری وزارت سے پیسے لیے تھےتمام اشہترات دینے کا اختیار انکو تھا
اور کھائو بیٹا تھا بہت مال بنایا اس وقت اس نے
اب وہ محسن نقوی اسیمبلی مین کہڑے ہوکر مولانا صاحب پر کس منہ سے الزام لگا رہاہے ؟؟؟
کوئی حیا ہوتی ہے کوئی شرم ہوتی ہے
#مفتی_محمودکانفرنس
#طلباءاجتماع_اسلام_آباد
#اوچھےہتھکنڈےنامنظور
#وسائل_کاحساب_دو
#ذخائرکےڈاکو
جے یو آء سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو کی جانب سے کھرب پتی بننے کی آفر
جلدی آئیے جلدی پائیے
دن سے ٹی وی چینلز اور فرمائشی سوشل میڈیا پر مولانا فضل الرحمٰن صاحب کی جائیدادوں کے ایسے ایسے انکشافات ہو رہے ہیں کہ اگر ان تمام اینکرز کے تخمینے جمع کر لیے جائیں تو مولانا صاحب نے ایلون مسک کو بھی امیر ترین افراد کی فہرست مین نیچے دھکیل دیا ہے۔ 😂
کہیں اربوں کی زمینیں، کہیں فارم ہاؤسز، کہیں پلازے، کہیں گھر، کہیں گھوڑے اور کہیں گاڑیاں! بھائی،
مولانا صاحب کی جائیدادیں ہیں یا کوئی بین الاقوامی رئیل اسٹیٹ ایمپائر؟
میری ان تمام انقلابی اینکرز، چینل مالکان اور فر��ائشی پروگرام کروانے والوں سے ایک زبردست گزارش ہے:
دو دن سے اسٹوڈیوز میں بیٹھ کر دوسروں کی جائیدادوں کی قیمتیں لگانے کے بجائے ذرا ہمت کریں، تمام مبینہ جائیدادیں ایک جگہ اکٹھی کریں، ایک لائیو پروگرام کریں، نقشے، کاغذات، رجسٹریاں اور اصل مالیت سامنے رکھیں۔
پھر میری طرف سے ��پ سب کو ایک شاندار آفر ہے:
کل جتنی بھی جائیداد نکلے، اس کا 25 فیصد مولانا صاحب کو دے دیں اور 75 فیصد آپ خود رکھ لیں!
یہ سودا میں خود کروا دوں گا۔ مولانا صاحب سے گارنٹی بھی لے لوں گا کہ آئندہ وہ آپ کو گدگدی نہیں کریں گے۔
ہاں، میرا 5 فیصد کمیشن ضرور ہوگا، آخر اتنا بڑا قومی مفاد کا سودا مفت میں تو نہیں کروایا جا سکتا! 😂
آپ کی دولت بھی بن جائے گی، مولانا صاحب کی مبینہ دولت بھی حقیقت بن جائے گی اور آپ کی گدگدی سے جان بھی چھوٹ جائے گی۔
بس شرط ایک ہے: اس بار اینکر کے منہ سے نکلی ہوئی قیمت نہیں، زمین پر موجود جائیداد اور اس کے کاغذات دکھانے ہوں گے۔
ورنہ لگتا ہے آپ لوگوں نے مولانا صاحب کی جائیدادوں کا سروے نہیں کیا، بلکہ ان کے خوابوں میں جا کر سرمایہ کاری کر آئے ہیں!
ذرا غیرت کریں، اسٹوڈیو سے باہر نکلیں، گراؤنڈ پر آئیں۔ الزامات کی منڈی سجانے کے بجائے ثبوتوں کی دکان کھولیں!
#مولانامانسہرہ_میں
#ڈرون_جھانکنا_بندکرو
#معدنیات_کےسمگلر
#بےشرم_بےحیا_چوکیدار
#ذخائرچورو_جان_چھوڑو