#خاتم_النبیین_محمدﷺ پر کروڑوں
#درود_وسلام
🌹نماز تہجد کی فضیلت :
نماز تہجد فرض نمازوں کے بعد سب سے افضل ترین نماز ہے۔
نماز تہجد ایک ایسی نفلی مسنون عبادت ہے جو وسیلہ تقرب الٰہی ہونے کے ساتھ ساتھ احساس تشکّر اور اظہار عبودیت بھی ہے۔
(صحیح مسلم)
وہی نامِ نامیﷺ، وہی اسمِ گرامیﷺ
جو دلوں کا قرار ہے، جو فضا کی بہار ہے
جو ازل سے ابد تک گونج رہا ہے
اللَّهُمَّ صل عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ ﷺ️🤍
’’اے ﷲ! رحمتیں نازل فرما حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اور ان کی آل پر، جس طرح تونے رحمتیں نازل کیں حضرت ابراہیم علیہ السلام پر اور ان کی آل پر، بے شک تو تعریف کا مستحق بڑی بزرگی والا ہے۔
اے ﷲ! تو برکتیں نازل فرما حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اور ان کی آل پر، جس طرح تونے برکتیں نازل فرمائیں حضرت ابراہیم علیہ السلام پر اور ان کی آل پر، بے شک تو تعریف کا مستحق بڑی بزرگی والا ہے۔‘
مدینہ منورہ وہ بابرکت شہر ہے جہاں دلوں کو قرار اور روح کو تازگی ملتی ہے۔ اس کی فضائیں درود و سلام سے معطر ہیں اور اس کی گلیاں محبتِ رسول ﷺ کی گواہ ہیں۔ یہاں کا ہر لمحہ عبادت کا ذوق بڑھاتا ��ے اور ہر قدم ایمان کو مضبوط کرتا ہے۔