بجٹ کا سب سے بڑا حصہ 8,054 ارب روپے قرضوں کےسود کی ادائیگی کیلئے مختص کیا گیا، جبکہ صحت، تعلیم اور سائنس و ٹیکنالوجی کیلئے مجموعی رقم اس کے مقابلے میں نہایت کم ہے۔ سوال یہ ہے کہ قوم کی ترقی کا راستہ قرضوں کے بوجھ سے نکلے گا یا تعلیم، صحت اور تحقیق میں سرمایہ کاری سے؟
#بدل_دونظام
اسلام آباد میں کچی آبادیوں اور پوش علاقوں میں اندھا دھند گھروں کو مسمار کرنا اور لوگوں کو بے گھر کرنا ناقابلِ قبول ہے۔ اگر غیر قانونی اقدامات ہوئے ہیں تو اصل ذم�� دار لینڈ مافیا، کرپٹ عناصر اور سہولت کاروں کو کٹہرے میں لایا جائے، نہ کہ عام شہریوں کو بے گھر کیا جائے۔
ریاست کا فرض ہے کہ متاثرین کو تحفظ، انصاف اور متبادل رہائش فراہم کرے۔
*ہر دل تک قرآن۔۔۔۔ دورہ قرآن*
*لائیو دورہ قرآن*
اسپیکر 🔊
*ڈاکٹر حمیرا طارق*
سیکرٹری جنرل ویمن ونگ جماعت اسلامی پاکستان
بیسواں پارہ امن خلق
🌙 19 رمضان
https://t.co/bRw90umieE
جاری کردہ
میڈیا سیل – ویمن ونگ
جماعتِ اسلامی پاکستان
🪄براہِ کرم چینل کو سبسکرائب، ویڈیو کو لائک اورشیئر کریں اور اپنی قیمتی آراء (کمنٹس) بھی ضرور دیں
سقوط ڈھاکہ کے تین مرکزی کردار ہیں
1۔ جنرل یحییٰ خان 2۔ ذوالفقار علی بھٹو اور 3۔ شیخ مجیب۔
سچ یہ ہے کہ پاکستان کروڑوں انسانوں کی جس تمنا اور قیادت کے جس وعدے پر بنا تھا وہ نظام قائم نہیں ہوا اور انگریز کا بنایا ہوا نظام چلتا رہا جس نے ناانصافیوں کو فروغ دیا اور فائدہ دشمن نے اٹھایا نتیجتاً ملک دو ٹکڑے ہوگیا۔ جب تک اس نظام کو تبدیل کرکے عدل و انصاف کا اسلامی نظام قائم نہیں ہوگا سانحات کو روکنا کار محال ہے۔ ظلم و جبر کے گلے سڑے نظام سے چھٹکارا حاصل کرنا سانحہ سقوط ڈھاکہ کا سب سے بڑا سبق ہے۔
پاکپتن سیلاب متاثرین کی دل کھول کر مدد کریں وہ حسرت بھری نگاہوں سے آپکی طرف دیکھ رہے ہیں۔الخدمت متاثرین سیلاب کی ہرممکن مدد کرنے کی کوشش کر رہی ہے
#الخدمت#دریائے_ستلج#پاکپتن#flood2023
جڑانوالہ #Faisalabad میں توہینِ مذہب کے الزام میں مشتعل افراد کا Christian برادری کے گھروں اور چرچ پر حملہ اسلام کی تعلیمات،پاکستان کے دستور اور قانون کے خلاف ہے۔ اس کی مذمت کرتے ہیں۔
کسی بھی شخص، ہجوم اور بھیڑ کو خود عدالت، جج، خود وکیل اور جلاد بن کے کاروائی کے اقدام کا اختیار نہیں ہے۔
حکومت اور پولیس عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائے۔
@OfficialDPRPP
#Jaranwala
@GovtofPunjabPK@cmopunjabpk
ٹنڈو اللّٰہ یار کھلے گٹر / نالے میں ماں اپنے بچے کو تلاش کر رہی ہے۔
اس سانحہ کے ذمہ دار تمام سرکاری افسران جن کی یہ ذرداری ہے اور حکومت میں موجود افراد ہیں اللّٰہ کو جواب ضرور دینا ہوگا۔
یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد ٹریفک پولیس کا ٹارگٹ چھوٹی گاڑیوں میں سوار خواتین اور فیملیز ہیں جو اپنی جان چھڑانے کے لئے بحث نہیں کرتے جس گاڑی میں خواتین نظر آ جائیں اس گاڑی کو روک لیا جاتا ہے ٹریفک پولیس کی نئی بھرتی کیسے ہوئی؟ یہ بھی ایک پوری کہانی ہے کچھ خدا کا خوف کرو
کلمہ لا الہ کے نام پر بننے والا پاکستان پون صدی بعد بھی حقیقی منزل سے دور ہے۔ جاگیرداروں، وڈیروں اور سرمایہ داروں نے سازش کے تحت مسلمانوں کی قربانیوں کو رائیگاں کیا۔ آج بھی ملک میں پارلیمنٹ، عدلیہ، الیکشن کمیشن آزاد نہیں، معیشت آئی ایم ایف کے قبضے میں ہے
جماعت اسلامی کی جدوجہد اسلامیان برصغیر کے خواب کی تعبیر کےلیے ہے۔ کارکنان قیام پاکستان کے حقیقی پیغام کو گھر گھر عام کریں