A Data Analyst | Always learning, questioning & optimizing | Finding positivity in Chaos | Curious & determined | Thrive on challenges | Justice for IK ✌️
✅ علیمہ آپا، آپ کا شکریہ اور عوامی گزارش
بس ایک عاجزانہ درخواست ہے کہ عوام کو اعتماد میں لیا جائے۔ گزارش ہے کہ آپ تینوں بہنیں اب اپنی حکمتِ عملی عوام کے سامنے واضح اور عملی طور پر رکھ دیں تاکہ کارکنان اور عوام کو معلوم ہو کہ آگے انہوں نے خان کی رہائی کے لئے کونسا راستہ اختیار کرنا ہے۔
1۔ اگر آپ بہنوں نے موجودہ قیادت کو سپورٹ کرنا اور ان سے مسلسل درخواستیں کرنا ہی جاری رکھنا ہے، تو براہِ کرم واضح طور پر بتا دیں کہ آپ قیادت کے پیچھے کھڑی رہیں گی، انہی کے ذریعے جدوجہد آگے بڑھائیں گی، اور اپنے انداز میں انہیں پریشرائز کرتی رہیں گی، چاہے اس میں کتنا ہی وقت کیوں نہ لگے۔
2۔ اگر آپ نے خود لیڈ کرنا ہے، تو اس کی بھی کھل کر وضاحت کر دیں کہ آیا آپ قیادت کو ساتھ لے کر قیادت کریں گی یا پھر خود مختار طور پر (solo flight) آگے بڑھیں گی اور موجودہ قیادت کو پسِ منظر میں رکھ کر خود ذمہ داری سنبھالیں گی۔
3۔ اگر آپ نے لیڈ نہیں کرنا، تو کیا پھر آپ قیادت اور عہدیداروں سے مکمل طور پر علیحدگی اختیار کر لیں گی اور صرف ہر منگل خان صاحب سے اظہارِ یکجہتی کے لیے اڈیالہ جائیں گی، جبکہ عوام سے بھی اڈیالہ آنے کی درخواست کریں گی؟
یا پھر آپ عوام سے اڈ��الہ آنے کی اپیل بھی نہیں کریں گی، اور صرف یہ پیغام دیں گی کہ عوام خود اپنے لیڈر کی رہائی کے لیے جو پرامن جدوجہد مناسب سمجھیں، وہ کریں۔ اس صورت میں آپ نہ کسی تحریک کا حصہ بنیں گی، نہ اسے روکنے کی اپیل کریں گی، نہ اس کی حمایت میں بیان دیں گی اور نہ مخالفت میں۔ عوام اپنی صوابدید کے مطابق، پرامن رہتے ہوئے (جب تک انہیں پرامن رہنے دیا جائے) اپنے لیڈر کی رہائی کے لیے جدوجہد کریں گے۔ کیونکہ حقیقت یہ ہے کہ لوگ ہر بار صرف قربانی دینے اور جانیں گنوانے کے لیے نہیں نکل سکتے🙏
بس ہماری گزارش ہے کہ براہِ کرم عوام کو اعتماد میں لے کر اپنا واضح لائحۂ عمل بتا دیں۔ ہم دل کی گہرائیوں سے اس کا خیرمقدم کریں گے، خواہ فیصلہ جو بھی ہو، بشرطیکہ عوام کے سامنے واضح ہو۔
🙏💚❤️