چیف الیکشن کمشنر کی مدت عہدہ کے بارے میں سوشل میڈیا پر چلنے والی خبریں بے بنیاد اور حقائق کے برعکس ہیں، چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں و کشمیر 14 جنوری 2025 کو اپنی 5 سالہ مدت پوری کریں گے: الیکشن کمیشن
بلدیاتی انتخابات ملتوی ہونے بارے پریس کانفرنس کے انعقاد کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں۔ الیکشن شیڈول کے مطابق اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے۔ عوام صرف مصدقہ زرائع سے ہی معلومات حاصل کریں۔ الیکشن کمیشن
سپریم کورٹ آف آزاد کشمیر میں بلدیاتی الیکشن کے التواء کے حوالے سے کوئی درخواست دائر نہیں ہوئی، اس حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبریں خلاف حقائق ہیں۔ الیکشن کمیشن
Elections Act 125-A(3) the Commission shall, in consultation with the Government, make an announcement of the date or dates on which the elections to a local government shall be conducted in Azad Kashmir.
مظفرآباد: بلدیاتی الیکشن کی تاریخ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔ الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے حکومت سے مشاورت کے لیے تحریک کی ہے، قانون کے مطابق حکومتی مشاورت مکمل ہونے کے بعد ہی انتخابات کے مرحلہ وار انعقاد کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔