عزیمت اور استقامت کا استعارہ: عمران خان
تاریخ جب بھی ہمت، حوصلے اور اصول پسندی کا باب کھولے گی، عمران خان کا نام سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ وہ شخص جس نے ثابت کیا کہ شکست کا تعلق حالات سے نہیں، انسان کے اپنے ضمیر اور ارادے سے ہوتا ہے۔ آج بھی وہ اپنے مخالفین کے سامنے ایک ناقابلِ شکست چٹان کی طرح کھڑا ہے۔
#FreeImranKhan
عمران خان کو کروڑوں پاکستانی اور بیرونی ممالک ان کی جدوجہد، لیڈر شپ اور 1992 کے ورلڈ کپ سمیت مختلف حوالوں سے پہچانتے ہیں۔
نام دبائے جا سکتے ہیں، تصویریں چھپائی جا سکتی ہیں، مگر تاریخ کو مٹایا نہیں جا سکتا۔
#ReleaseImranKhan
پاکستان کی تاریخی فتح کو ممکن بنا دینےوالا کپتان، جو 25 کروڑ عوام کے دلوں پر راج کرتاہے، جسکا چہرہ قوم کے ہر فرد کے ذہن پر نقش ہے۔ تمہاری لاکھ کوششیں بھی اسے مٹا نہیں سکتیں۔ یہ اوچھے ہتھکنڈے دراصل تمہاری شکست اور خوف کا کھلا اعتراف ہیں۔
#ReleaseImranKhan
The moment that defined Pakistan’s sporting history, led by the man who would later lead the nation.
Imran Ahmed Khan Niazi, a champion on the field and Pakistan's legitimate Prime Minister, inspired generations with one unwavering belief: never stop fighting.
”نہ میں کبھی کسی کے سامنے جھکا ہوں، سوائے اللّٰہ کے اور ان شاءاللّٰہ کبھی اپنی قوم کو بھی کسی کے سامنے جھکنے نہیں دوں گا۔“
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان
#ReleaseImranKhan
اللہ کی فوج کے سربراہ نے ناحق قید میں، ملک کے ہیرو اور سابق وزیراعظم عمران خان سے تمام سہولیات چھین کر، ملاقاتوں پر پابندی لگا کر اور ان کے ساتھ جیل میں ہر طرح کا غیر انسانی سلوک کرنے کے بعد، ان کی عید کی نماز اور اور جمعہ کی نمازوں پر بھی پابندی لگا رکھی ہے۔۔!! #خان_کی_قید_تنہائی_جرم_ہے
Iran's Supreme leader AYATOLLAH ALI KHAMENEI left behind no palaces, no bank accounts, and no fortune after 47 years in POWER... No luxury yachts. No hidden billions. No golden thrones. Just one simple life serving his people.
*کوئٹہ بس حادثے پر پاکستان تحریک انصاف کا اظہار افسوس*
پاکستان تحریک انصاف ژوب شیرانی شاہراہ پر پیش آنے والے المناک بس حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتی ہے۔
اس افسوسناک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر مرحومین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ جاں بحق افراد کی مغفرت فرمائے، انہیں جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا کرے، لواحقین کو صبر جمیل دے اور زخمیوں کو جلد و مکمل صحت یابی نصیب فرمائے۔
پاکستان تحریک انصاف مطالبہ کرتی ہے کہ زخمیوں کو فوری، معیاری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں، ان کے علاج میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے اور حکومت ان کی مکمل دیکھ بھال یقینی بنائے۔
پاکستان تحریک انصاف مزید مطالبہ کرتی ہے کہ حادثے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کروا کر اسباب عوام کے سامنے لائے جائیں۔ اگر غفلت یا لاپرواہی ثابت ہو تو ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ حکومت بین الصوبائی شاہراہوں پر مسافروں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے مؤثر حفاظتی اقدامات یقینی بنائے تاکہ مستقبل میں ایسے سانحات سے بچا جا سکے۔
منجانب: مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ
آزاد جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، موجودہ حالات میں انتخابی عمل کا حصہ نہیں بنیں گے، پاکستان تحریک انصاف
پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے عوام کی امنگوں، حقِ خودارادیت اور جمہوری حقوق کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے موجودہ حالات میں انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کرتی ہے۔ یہ کوئی سیاسی حکمتِ عملی نہیں بلکہ کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور اصولی موقف ہے۔
آزاد کشمیر شدید بحران سے گزر رہا ہے۔ ہزاروں شہری راولاکوٹ سمیت مختلف علاقوں میں اپنے جائز مطالبات کے حق میں دھرنے دے بیٹھے ہیں۔ حکومتی طاقت کے استعمال سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔ پنجاب سے اشیائے خوردونوش کی ترسیل مکمل بند ہے جس سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ ایسے حالات میں کشمیری عوام کو مزید سیاسی عدم استحکام کی طرف دھکیلنے کے بجائے ان کے مسائل کا فوری اور منصفانہ حل نکالا جانا چاہیے۔
پاکستان تحریک انصاف سمجھتی ہے کہ موجودہ اقدامات آزاد جموں و کشمیر کی آئینی، جمہوری اور سیاسی شناخت کو مجروح کر رہے ہیں اور ایسا ماحول پیدا کیا جا رہا ہے جو آزاد کشمیر اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے درمیان بنیادی فرق مٹانے کا باعث بن رہا ہے۔ یہ پاکستان کی تاریخی کشمیر پالیسی کے لیے بھی نقصان دہ ہے۔
جب کشمیری عوام خود احتجاج پر ہوں، ان کی نمائندہ آوازوں کو دبایا جا رہا ہو، سیاسی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں ہو رہی ہوں، قیادت گرفتار کی جا رہی ہو، میڈیا پر پابندیاں ہوں اور اظہارِ رائے کی آزادی محدود کر دی گئی ہو تو ایسے ماحول میں انتخابی عمل اپنی ساکھ اور معنویت کھو دیتا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کشمیری عوام کی آواز کو نظر انداز کر کے اقتدار کی سیاست نہیں کرے گی۔ ہماری اولین ترجیح کشمیری عوام کے بنیادی حقوق، جمہوری مطالبات اور انصاف پر مبنی سیاسی عمل کی حمایت ہے۔ ہم انتخابات نہیں، عوام کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔
پاکستان تحریک انصاف اس وقت تک انتخابات میں حصہ نہیں لے گی جب تک حالات معمول پر نہیں آتے، تمام سیاسی و عوامی قوتوں کے تحفظات دور نہیں کیے جاتے، جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی (JAAC) کے معاملات افہام و تفہیم سے حل نہیں ہوتے، انتخابی شیڈول پر نظرثانی نہیں کی جاتی اور تمام سیاسی جماعتوں کو حقیقی معنوں میں مساوی اور آزادانہ انتخابی ماحول فراہم نہیں کیا جاتا۔
پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی مہم کا مرکز کشمیری عوام کے جمہوری حقوق، جائز مطالبات کی حمایت اور JAAC کے مطالبات کے منصفانہ حل کے لیے آواز بلند کرنا ہوگا۔
مزید برآں، پاکستان تحریک انصاف اعلان کرتی ہے کہ آزاد جموں و کشمیر پارلیمانی بورڈ کی جانب سے امیدواروں کو ٹکٹوں کی تقسیم کی تمام سفارشات فوری طور پر معطل کی جاتی ہیں۔ موجودہ غیر معمولی حالات میں ٹکٹوں کے اجرا یا انتخابی عمل سے متعلق کوئی پیش رفت نہیں کی جائے گی اور یہ امور حالات معمول پر آنے، سیاسی ماحول کی بحالی اور پارٹی کے آئندہ فیصلے تک مؤخر رہیں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کا یہ فیصلہ کسی سیاسی فائدے یا نقصان کے حساب سے نہیں بلکہ کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی، جمہوری اقدار کے احترام اور اصولی سیاست کے تقاضوں کے مطابق کیا گیا ہے۔ جب تک کشمیری عوام کے لیے آزاد، منصفانہ اور پُرامن سیاسی ماحول میسر نہیں آتا، پاکستان تحریک انصاف اس انتخابی عمل کا حصہ نہیں بنے گی۔
منجانب: مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ