چھوٹے صوبے بنانے کی گفتگو جس تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے، مجھے لگتا ہے کہ اگلے بجٹ سے پہلے کچھ نہ کچھ ہو جائے گا۔ اگر اس میں تاخیر ہوئی تو پھر وہی نہ کرنا پڑ جائے جو خیبرپختونخوا میں کیا گیا ہے۔مصطفیٰ کمال
موجودہ نظام غدار پیدا کرنے کی فیکٹری بن گیا ہے۔ ملک چلانے والوں کو احساس ہو چکا ہے کہ اب اس نظام کے تحت ملک کو مزید نہیں چلایا جا سکتا، جو میرے لیے بہت خوش آئند بات ہے۔مصطفیٰ کمال
پی ٹی آئی نےبیرون ملک بیٹھےیوٹیوبر اور رہنماوں سے لاتعلقی کے اعلان کےبعد ایک راستہ کھلا ہےآج لطیف کھوسہ کی ملاقات ہوئی اورآنے والےدنوں میں بیرسٹر گوہر اورسلمان اکرم راجا ہوگی،Good will gestureکےطورپرعمران خان کوبینوں کو رہائی ہوسکتی،عمران خان اور بشری بی بی کوریلیف مل سکتی ہے، حامد میر
ذہن میں رکھیے گا، یہ جو ملاقاتیں ہیں، ان کا سکوپ بڑا لیمیٹڈ ہے۔ اس کا سکوپ بشریٰ بی بی ہے، انہی کے گرد یہ سارا معاملہ گھومتا رہے گا۔ خان کا علاج ، کیسز کی پیروی ، سب سے اہم جو چیز ہے وہ بشری بی بی کی رہائی ہے ۔۔خان کے معاملات ابھی بہت نیچے ہیں۔۔منیب فاروق
(تھرپارکر) یہاں شہر میں وفاق کے حساب سے ایک سو روپے والا جو بلب ہونا چاہیے، وہ بھی ہمیں نظر نہیں آ رہا ہے۔ اور اسٹریٹ لائٹوں، جو کہ سولر پلیٹوں والی سرچ لائٹیں لگائی گئی ہیں، ان میں بھی میں کہتا ہوں کہ سو میں سے تقریباً اٹھانوے فیصد نہیں جلتیں۔ کوئی ایک آدھ فیصد اگر جلتی بھی ہیں تو کسی وڈیرہ شاہی کے بنگلے کے آگے اور اس کے گھر کے آگے جلتی ہیں، باقی غریب عوام کے لیے کچھ بھی نہیں ہے، وہ آپ خود نوٹ کر سکتے ہیں چیئرمین اور سیکرٹری جو بھی کام کر رہے ہیں وہ دنیا کے سامنے ہے، آپ کے سامنے ہے، ہم سب دیکھ رہے ہیں، بات یہ ہے کہ شہر کے جو حالات ہیں وہ سب کے سامنے ہیں۔ ہمیں تو کوئی کام نظر نہیں آتا، باقی واللہ اعلم بجٹ کہاں خرچ ہوتا ہے اور کیسے ہوتا ہے، یہ تو وہی جانتے ہیں۔
عمران خان سے ہونے والی ملاقات کی ٹرانسکرپٹس (Transcripts) اور ریکارڈنڈ دونوں موجود ہیں ۔۔
اس بار پھر عمران خان سے بیرسٹر سلمان صفدر کو کہا کہ بالکل بات چیت کریں اور بشری بی بی کے لیے کریں ۔۔انکی رہائی کا کچھ کریں ۔انکی صحت بھی ٹھیک نہیں رہتی اور انکی آنکھ کا بھی مسئلہ ہے تو انکی رہائی ہونی چاہیے ۔۔۔
۔۔منیب فاروق
عمران خان سے وکلاکی ملاقاتوں کو ہم بہتری کی جانب اچھی اور مثبت پیشرفت سمجھتے ہیں، فی الحال حکومت کے ساتھ بیک ڈوررابطے نہیں ہو رہے، لیکن ہم اُمید کر سکتے ہیں کوئی نہ کوئی سیاسی راستہ نکلے گا، ملک عامر ڈوگر
سب سے اہم بات یہ ہے کہ بڑے طویل عرصے بعد عمران خان اور انکی اہلیہ بشری بی بی کو ایک ذہنی سکون ملا ہوگا کہ کئی سال بعد انھیں تین چار گھنٹے اپنے 2 وکیلوں اور 1 سیاست دان کے ساتھ گفتگو کرنے،گپ شپ کرنے اور سرزنش کرنے کا بھی موقع ضرور ملا ہوگا ۔۔ مطیع اللہ جان
عمران خان نے نئے صوبوں کی حمائیت کی ہے, مجھے پہلے ہی امید تھی عمران خان کا واضع مؤقف رہا ہے کہ نئے صوبے بننے چاھہیں!! یہ پاکستان کی موجودہ سیاست میں بڑی پیش رفت ہے!! فواد چوہدری
قانون کے تحت سپریم کورٹ نے آج سے کچھ عرصہ پہلے کہا تھا کہ ہمارے سابق وزیر اعظم عمران احمد خان نیازی کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کریں , تو وہ ابھی تک نہیں ہوا ؟ جب ایک سابق وزیراعظم کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل نہیں کیا جا رہا تو ہم جیسے بچوں کو قانون سے کیا امید رکھنی چاہیے؟ ہماری کیا حیثیت ہے؟ ہمارا کیا ہوگا؟سوال
سنئیے شمائلہ رانا کا جواب
یہ ذہن میں رکھیں کہ یہ جو ( لطیف کھوسہ اور بیرسٹر سلمان صفدر کی اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشری بی بی سے )ملاقات ہوئی ہے یہ کوئی شہباز شریف نے نہیں کروائی ۔۔ یہ ملاقات "انھوں" نے کروائی ہے جن سے خود شہباز شریف پوچھتے تھے کہ میں ملاقات ہونے دوں یا نہ ہونے دوں ۔۔
۔مطیع اللہ جان
عمران خان سے وکلاء کی ملاقاتوں کو ہم بہتری کی جانب اچھی اور مثبت پیشرفت سمجھتے ہیں، فی الحال حکومت کے ساتھ بیک ڈوررابطے نہیں ہو رہے، لیکن ہم اُمید کر سکتے ہیں کوئی نا کوئی سیاسی راستہ نکلے گا، ملک عامر ڈوگر
پاکستان کی سیاست میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ سب کا سب عمران خان کو یا تو کبھی ان کا راستہ روکنے کے لیے یا کبھی عمران خان کو اپنی طرف مائل کرنے کے لیے یا یا عمران خان کو مکمل طور پر سیاست سے باہر کرنے کے لیے ہوتا ہے ۔
کیونکہ پاکستان کی سیاست کا موضوع اس وقت عمران خان ہے اور یہ محض پاکستان کے اندر نہیں پاکستان سے باہر بھی جب پاکستانی سیاست پر بات ہوتی ہے تو عمران خان ہی اس کا بنیادی موضوع ہوتے ہیں ۔ حبیب اکرم