سندھ کی تقسیم نامنظور!
سندھ اسمبلی میں واضح اعلان ہے کہ ہم سندھ کو تقسیم نہیں ہونے دیں گے۔ یہ صرف کسی ایک جماعت کا نہیں، سندھ کے ہر باشعور شہری کا عزم ہے۔ ہماری دھرتی ماں ہے، اس کی وحدت اور حفاظت پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا
@FaryalTalpurPk
سندھ ہماری ماں ہے، ہماری شناخت ہے، ہمارے بزرگوں کی زمین ہے۔ ہم نے اسی دھرتی پر جینا ہے، اسی دھرتی پر مرنا ہے۔ ہم سندھ چھوڑ کر کہیں نہیں جائیں گے۔
@FaryalTalpurPk
سیاست کے لیے لسانی یا علاقائی معاملات کو بار بار کارڈ بنا کر کھیلنے کا سلسلہ اب ختم ہونا چاہیے۔ پاکستان کو آزاد ہوئے 75 سے زائد سال گزر چکے ہیں، اب ہمیں پرانی تقسیم کی سیاست سے آگے بڑھنا ہوگا۔
@sharjeelinam
ملک آئین اور قانون کے مطابق چلتے ہیں۔ اگر کسی معاملے پر فیصلہ ہونا ہے تو وہ پارلیمانی اور آئینی طریقۂ کار کے تحت اسمبلی کے فلور پر ہونا چاہیے، نہ کہ ٹی وی چینلز کے ریفرنڈم، سروے یا سڑکوں پر۔
@sharjeelinam
سندھ کے عوام کا واضح پیغام ہے: ہمارا جینا مرنا سندھ میں ہے۔ پاکستان ہماری پہچان اور سندھ ہماری دھرتی ہے، دونوں سے محبت ہمارے دلوں میں یکساں ہے۔
@sharjeelinam
کچھ عناصر اشتعال انگیز بیانات دے کر چاہتے ہیں کہ ہم ان کی بچھائی ہوئی بساط پر کھیلیں، مگر ہم ان کے عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ ہم تحمل اور سیاسی بصیرت کے ساتھ جواب دیں گے۔
@sharjeelinam
بطور وزیرِ اطلاعات ہماری ذمہ داری ہے کہ سندھ اسمبلی کی تاریخی کارروائیوں کو محفوظ کیا جائے۔ ایڈجرنمنٹ موشن پر ہونے والی مکمل گفتگو کو کتاب کی صورت میں شائع کریں گے۔
@sharjeelinam
یہ پیپلز پارٹی یا صرف سندھی بولنے والوں کا مسئلہ نہیں، یہ سندھ کے ہر شہری کا مسئلہ ہے۔ سندھی ہو، اردو بولنے والا ہو، پنجابی ہو یا کوئی اور—سندھ میں رہنے والا کوئی بھی شخص سندھ کی تقسیم نہیں چاہتا۔
@sharjeelinam
بینظیر بھٹو شہید اور شہید ذوالفقار علی بھٹو نے عوام، جمہوریت اور سندھ کے لیے قربانیاں دیں۔ آج ہماری ذمہ داری ہے کہ سندھ کی وحدت، امن اور بھائی چارے کا دفاع کریں۔ سندھ تقسیم نہیں ہوگا۔
@FaryalTalpurPk
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کو سیاسی تقسیم کے بجائے عوام کو روزگار دینے اور بنیادی مسائل حل کرنے کے طریقوں پر توجہ دینی چاہیے۔ ایوان میں عملی تجاویز اور اقدامات زیرِ بحث آنے چاہئیں۔
@sharjeelinam
سندھ سے محبت، پاکستان سے محبت ہے۔ سندھ کے عوام اپنی دھرتی سے گہری وابستگی رکھتے ہیں اور اپنے وطن پاکستان سے بھی والہانہ محبت کرتے ہیں۔
شرجیل انعام میمن کا سندھ اسمبلی میں اظہارِ خیال۔
@sharjeelinam
سندھ اسمبلی پاکستان کے حقیقی تنوع کی عکاس ہے، جہاں سندھی، اردو، پنجابی، پشتو اور بلوچی سمیت مختلف زبانیں بولنے والے نمائندے موجود ہیں۔ یہی سندھ کی خوبصورتی اور رواداری کی پہچان ہے۔
@sharjeelinam
شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ سندھ کے لوگوں کی سوچ لسانی نفرتوں سے پاک اور انسان دوستی پر مبنی ہے۔ سندھ میں لوگوں کو زبان، نسل یا شناخت کی بنیاد پر تقسیم کرنے کے بجائے انسان کو انسان کی حیثیت سے دیکھنے کی روایت موجود ہے۔
@sharjeelinam
دل کے علاج کے لیے کراچی جانے کی مجبوری ختم—SICVD حیدرآباد میں جدید ٹیکنالوجی، ضروری طبی سہولیات اور ماہر طبی عملے کے ذریعے شہریوں کو معیاری علاج ان کے اپنے شہر میں فراہم کر رہا ہے۔
یہی ہے عوام کی خدمت، یہی ہے #HealthForAll@BBhuttoZardari#SICVD
تھرائیونگ فیوچرز فنڈ سندھ کے موجودہ صحت اور سماجی تحفظ کے پروگراموں کو مزید مؤثر بنانے میں معاون ثابت ہوسکتا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صحت اور سماجی شعبوں میں شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔
@MuradAliShahPPP
پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی سعدیہ جاوید نے واضح کر دیا کہ انتظامی یونٹس کے نام پر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش قابلِ قبول نہیں۔ سندھ کی تقسیم کسی صورت منظور نہیں۔
#SadiaJaved#SindhAssembly#Sindh