میں اپنا ہر فولوور کا نام لسٹ میں ڈالتا ہوں جس نہ id مینشن کی ہو اور جو ریپوسٹ کرتا ھو ۔۔۔
آپ اگر لسٹ کو ریپوسٹ نہیں کرو گے تو میری محنت بیکار ھے
صرف یہی گزرش ہے پروموشن لسٹ میں جس کا نام بھی ہو آپ ایک ریٹویٹ لازمی کریں
جب آپکا نام آیا گا لسٹ میں تو دُوسرا بھی آپکو ریپوسٹ دے گئیں،،،،،،۔۔
اگر آپ ہماری ٹیم کا حصہ بننا چاہتے ہیں اور X سے کمانا چاہتے ہیں تو..
1۔ مجھے فالو کریں..
2۔ اس پوسٹ کو Repost کریں
3۔ کمنٹس میں Add me لکھ دیں.
میں خود آپ کو میسج کروں گی
گارنٹی 100 ڈالر سے سب کے
کچھ عرصہ قبل جب تحریکِ انصاف کو توڑ کر نئی نئی پارٹیاں بنائی جارہی تھیں اور عوام کو یہ پیغام دیا جارہا تھا کہ چونکہ کچھ نام نہاد لیڈران عمران خان کو چھوڑ گئے ہیں تو اب تحریکِ انصاف ختم ہوگئی ہے تب اپنے کارکنان کو یہ پیغام دیا تھا کہ ہم میں سے کوئی بھی اگر کسی مرتبے پر پہنچا ہے اور آج مخلوق خدا ہمیں قدر و عزت کی نگاہ سے دیکھتی ہے تو یہ اللہ کے بعد عمران خان ��ی بدولت ہے۔ ہم جب تک اُس کے ساتھ ہیں معتبر ہیں۔ اُس کے نظریے سے غداری کرکے ہماری کوئ حیثیت باقی نہیں رہتی۔ آج میں اللہ کا بہت شکرگزار ہوں کہ اُس نے میری اس بات کی لاج رکھ لی۔۔
کیونکہ زمینی خداؤں کو یہ گمان ہے کہ قبولیت کے فیصلے وہ کرتے ہیں اور سو میرے لیڈر کو پیغام دیا گیا تھا کہ میں (اور تحریک انصاف کے چند دیگر لیڈران مقتدرہ کو ہرگز قابلِ قبول نہیں ہیں) اس لیے پہلے میرے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کروائے گئے، اپیل پر ٹربیونل پر بھی دباؤ ڈال گیا اور اپیل خارج کردی گئی پھر نگران حکومت کی جانب سے ہائیکورٹ میں میری اپیل میں بھی خلل ڈالنے کی کوشش کی گئی تب دوسرے ورکرز کو سامنے لانے کا فیصلہ کیا۔ بڑے بڑے ناموں کے مقابل ہم نے اپنے ورکرز کو لڑایا اور الحمد للہ اللہ نے مجھے اپنے لیڈر اور اپنے لوگوں کے سامنے سرخرو کیا۔ ہمیشہ کیطرح ہم نے ناصرف سوات کی گیارہ میں سے گیارہ سیٹیں بھاری اکثریت سے جیتی ہیں بلکہ پورے مالاکنڈ ریجن سے قومی اسمبلی کی تمام نشتیں تحریکِ انصاف کو ملی ہیں۔ شانگلہ کی جس ایک سیٹ پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کی گئی تھی ہمارے ورکرز نے اپنی جانوں پر کھیل کر وہ واپس چھین لی ہے۔ میں ملاکنڈ ڈیویژن کے اپنے غیور عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
میرے پاکستانیو! الحمد للہ ��پ نے تاریخ رقم کردی ہے۔ آپ نے اللہ کے فضل سےعمران خان کو اُن سب طاغوتی طاقتوں کے سامنے سُرخرو کردیا ہے جو اس گمان میں تھے کہ وہ عزت و ذلت کے فیصلے کرنے پر قادر ہیں۔ آپ نے اب بھی اُسی طرح سے ڈٹے رہنا ہے جیسے آپ دو سال ڈٹے رہے ہیں۔ جیسے آپ ہر اس مرحلے پر ڈٹے رہے ہیں جب جب آپ کے لیڈر کو آپ سے چھیننے کی کوشش کی گئی۔ آپ نے اپنے مینڈیٹ کی بھی اُسی طرح حفاظت کرنی ہے جیسے آپ نے اپنے لیڈر کی حفاظت کی ہے۔
بے شک ہمارے پاس اب بھی عددی برتری ہے لیکن ہمیں ہمارا مکمل اختیار واپس لینا ہے۔ وہ اختیار، وہ دو تہائی اکثریت جو اس قوم نے ہمیں ووٹ دے کر دی ہے۔ جن علاقوں میں ہم ثابت قدم رہے ہیں آر ��و آفس کے سامنے پرامن دھرنا دیے رہے ہیں ہم وہاں کامیاب ہورہے ہیں۔ جن جن حلقوں کے فارم ۴۵ ہمارے پاس موجود ہیں اور اس کے باوجود وہ حلقے ہم سے دھاندلی کرکے لیے جارہے ہیں ہم نے وہ سیٹیں واپس لینے تک بیٹھے رہنا ہے۔ اپنی جیت پر مہر ثبت کرنے تک صبر اور استقامت سے مقابلہ کرنا ہے، کسی سازش�� کسی انتشار کی چال کامیاب نہیں ہونے دینی۔ منزل کے اتنے قریب پہنچ کر کسی کو اپنے حوصلے پست کرنے نہیں دینے۔ ڈٹے رہنا ہے اپنی غیرت، اپنی خوداری، اپنے لیڈر، اپنے مستقبل کے لیے۔ اپنے پاکستان کے لیے۔