کل خود پاکستان تحریکِ انصاف کے صوبائی صدر جنید اکبر نے ہزاروں لوگوں کے سامنے اعتراف کیا کہ خیبر پختونخوا میں وزراء اور مشیر کرپشن میں ملوث ہیں۔ اب جواب کون دے گا؟ اگر حکومت کے پاس جرنیل شاہی اور افسر شاہی کو کنٹرول کرنے کا اختیار نہیں، تو کھل کر عوام کو بتا دے۔ بدامنی، کرپشن، سیلاب اور ٹیکسوں نے عوام کو چاروں طرف سے گھیر لیا ہے
نثار باز خان
رکن صوبائی اسمبلی، عوامی نیشنل پارٹی
#ANP | #NisarBaazKhan
جب عمران خان ٹی ٹی پی کے دوبارہ آباد کاری کی مکمل حمایت کرتا تھا
2018 سے اب تک دہشتگردی میں 3713 لوگ جان سے جا چکے ہیں، اس کا ذمہ دار کون ہے؟
بدقسمتی یہ ہے کہ پی ٹی آئی اتنے بڑے بلنڈر پر معافی مانگنے کے بجائے آج بھی انکی خیبر پختونخوا حکومت اس پر خاموش ہے۰
سوات میں خونریزی، بلوچستان میں دھرنے، شاہراہیں غیر محفوظ اور عوام خوف میں مبتلا ہیں۔ جبکہ سندھ کا شہزادہ اور پنجاب کی شہزادی اقتدار کی سیاست اور انتخابات میں مصروف ہیں، انہیں نہ جلتا ہوا پختونخوا نظر آ رہا ہے اور نہ ہی بلوچستان
#ANP | #ANPBalochistan | #AsgharKhanAchakzai
عوامی نیشنل پارٹی کی سوات کبل پولیس اسٹیشن اور پشاور میں پولیس وین پر دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت
⬛ سوات کبل واقعے میں 7 افراد کی شہادت اور 18 افراد کے زخمی ہونے کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے
⬛ پختونخوا میں آخر ہو کیا رہا ہے؟ یہ حالات کس سمت جا رہے ہیں؟
⬛ آج کبل پولیس اسٹیشن کے قریب سوات امن پاڅون کے زیرِ اہتمام دہشت گردی اور بدامنی کے خلاف پُرامن احتجاج جاری تھا اور اسی دوران یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا
⬛ آئینی حق کے تحت احتجاج کرنے والے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے، لیکن افسوس کا مقام ہے کہ آج پُرامن شہری بھی محفوظ نہیں رہے
⬛ کیا سیکیورٹی اداروں کے ذمہ داران عوام کو جواب دیں گے کہ دہشت گرد دوبارہ کیسے منظم ہو رہے ہیں؟
⬛ نمبر ون اور مضبوط ریاستی رٹ کے دعوے تو بہت کیے جاتے ہیں، لیکن عملی میدان میں صورتحال اس کے برعکس نظر آ رہی ہے
⬛ وفاق میں موجود دو بڑی سیاسی جماعتیں ایک دوسرے پر الزام تراشی اور اسکرپٹڈ سیاسی ڈراموں کے ذریعے پوائنٹ اسکورنگ میں مصروف ہیں
⬛ جبکہ صوبائی حکومت سیمی فائنل اور فائنل جیسے سیاسی نعروں میں الجھی ہوئی ہے
⬛ پہلے ہم جنوبی اضلاع میں دہشت گردی کے واقعات پر تشویش کا اظہار کر رہے تھے، لیکن اب دہشت گردی کے واقعات پشاور اور ملاکنڈ ڈویژن تک پہنچ چکے ہیں
⬛ ملاکنڈ ڈویژن وہ خطہ ہے جہاں ہمارے لوگوں نے اپنے خون کے نذرانے دے کر امن قائم کیا، لیکن آج دوبارہ اسی علاقے میں دہشت گردی کا سر اٹھانا انتہائی تشویشناک اور ناقابلِ قبول ہے
⬛ پارٹی کارکنان اور عہدیداران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ زخمی افراد کی ہر ممکن مدد کریں، خون کے عطیات کا انتظام کریں اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کریں
⬛ عوامی نیشنل پارٹی ایک بار پھر واضح کرتی ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پختونخوا کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور امن کے قیام کے لیے ہر سطح پر آواز بلند کی جاتی رہے گی۔
#AimalWaliKhan | #ANP | #ANP4Peace