یہ کیسا نشہ ہے میں کس عجب خمار میں ہوں
تو آ کے جا بھی چکا ہے میں انتظار میں ہوں
مکاں ہے قبر جسے لوگ خود بناتے ہیں
میں اپنے گھر میں ہوں یا میں کسی مزار میں ہوں
بس اتنا ہوش ہے مجھ کو کہ اجنبی ہیں س��
رکا ہوا ہوں سفر میں کسی دیار میں ہوں
کسی کے ساتھ اچھائی کرنے کے بعد برائی پانا خسارہ نہیں ہوتا
بلکہ خسارہ تب ہوتا ہے جب انسان اپنے رب کی خاطر بھلائی کرے اور صلےکا کٹورہ انسان کے آگے پھیلادے ،،
لن يفهمك إلا إثنان أحدهم مر في حالتك ، وآخر ��حبك جدًا "
صرف دو ہی آپ کو سمجھیں گے،
ان میں ایک وہ جو آپ کی سی حالت سے گزرا ہے،
اور دوسرا جو آپ سے بہت محبت کرتا ہے🌸
لوگوں کـی عادت ہوتی وہ ہمیشہ سوچتے رہتے ہیں کـہ کاش ہم فلاں فلاں انسان کی جگہ ہوتے تـو کتنا اچھا ہوتا
اپنا موازنہ کبھی بھی کسی ساتھ مت کریں
سب کا امتحان الگ ہـے
سب کـی پریشانیاں الگ ہیں
سب کـی دنیا الگ ہـے
سب کا درجہ الگ ہـے
انسان کا انسان کـے ساتھ موازنہ بنتا ہـی نہیں