آپ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کا اعلان کریں، ملاقات رات 12 بجے سے پہلے کروا دیتے ہیں۔ وہی نیشنل ایکشن پلان جو پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں نافذ ہے، خیبر پختونخوا میں بھی اس پر عمل ہونا چاہیے۔ اعلان کا مطلب ہی یہ ہے کہ کارروائی متفقہ ہوگی اور حکومت اس کی مکمل ذمہ داری لے گی۔
آپ کے گھر آنا چاہتی تھی لیکن م��اں صاحب کا فون آگیا ہے بہت دیر ہوگئی ہے واپس آجاؤ اب یوتھئے کہیں کے وزیراعلی پنجاب نوازشریف سے ڈیکٹیشن لیتی ہیں اس کو فرمابردار کہتے ہیں۔
رضوان رضی بتارہےہیں کہ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام مریم نواز کاایسا پروگرام ہےجس سے ان افراد کو قرضے دیےگئےجو اپناگھر بنانےکی خواہش تو رکھتےتھےلیکن ان کےوسائل نہیں تھے؛ انہیں انٹرسٹ فری قرضہ دیاگیااور اس کی قسط بھی بہت کم رکھی گئی۔ یہی وجہ ہےکہ اس پروگرام کوعالمی اعزاز سےنوازاگیا۔
پی ٹی آئی کے لوگ تسلی رکھیں، سہیل آفریدی لانگ مارچ نہیں کر رہا بلکہ کے پی کے عوام کو صوبے میں اپنی 14 سالہ صفر کارکردگی دکھاتا پھر رہا ہے۔ لوگ کارکردگی دیکھ کر آگے بڑھنے کی بجائے پیچھے اپنے گھروں کو لوٹتے جائیں گے۔
بہاولپور ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (نواز)کی بڑی کامیابی!
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت۔
وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ زاہد بخاری کی اہم پریس کانفرنس
"وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے فلیگ شپ پروگرام "اپنی چھت، اپنا گھر" کو عالمی پذیرائی مل رہی ہے ۔ایک لاکھ سے زائد گھروں کی تکمیل اور مزید ایک لاکھ زیرِ تعمیر ہیں۔ UN-Habitat ایوارڈ کے لیے اس پراجیکٹ کی نامزدگی پنجاب اور پاکستان کے لئے ایک بڑا اعزاز ہے۔"
وزیرِ اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری
وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے عمان کے وزیر زراعت، ماہی گیری و آبی وسا��ل سعود بن حمود بن احمد الحبیسی کی ملاقات۔ زراعت، فشریز، لائیوسٹاک، کنسٹرکشن،ایگریکلچر اور ہنرمند افرادی قوت کے شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق۔ پنجاب میں شرمپ فارمنگ کے فروغ، عمان کو میٹ ایکسپورٹ اور پنجاب کے ہنرمند نوجوانوں کے لیے عمان میں روزگار کے مواقع بڑھانے سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال ۔
#ApniChhatApnaGhar #UNHabitat
""اپنی چھت، اپنا گھر" وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا فلیگ شپ ہاؤسنگ پروگرام ہے، جسے اقوام متحدہ کے ہیبی ٹیٹ پروگرام کی جانب سے عالمی پذیرائی ملی۔ عالمی اعزاز کے بعد منصوبے کو کسی سابقہ حکومت سے منسوب کرنا حقائق کے منافی ہے۔"
وزیرِ اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری کی اہم پریس کانفرنس۔
@AzmaBokhariPMLN
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی ملاقات ہوئی
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا خیرمقدم کیا۔
وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے منشور، کثیرالجہتی نظام، بین الاقوامی قانون، مکالمے اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے سیکرٹری جنرل کے اصولی عزم کو سراہا۔ انہوں نے اپنے دورِ منصب کے دوران عالمی امن و سلامتی کے لیے سیکرٹری جنرل کی نمایاں خدمات کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم نے مؤثر، جامع اور نمائندہ اقوام متحدہ کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسے وقت میں جب کثیرالجہتی نظام کو اہم چیلنجز درپیش ہیں، اقوام متحدہ کا مؤثر کردار مزید اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ انہوں نے سیکرٹری جنرل کے UN80 اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے زور دیا کہ اقوام متحدہ میں اصلاحات ترقی پذیر ممالک کی ترجیحات کے مطابق ہونی چاہئیں، جبکہ تنازعات کی روک تھام، تنازعات کے پرامن حل اور قیامِ امن کے عمل کو مزید مضبوط بنایا جانا چاہیے۔
وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے امن مشنز کے لیے پاکستان کے دیرینہ عزم کا اعادہ کرتے ہوئے عالمی امن و سلامتی کے قیام کے لیے پاکستان کی مسلسل خدمات کو بھی اجاگر کیا۔
وزیراعظم نے مکالمے اور کشیدگی میں کمی کے فروغ کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو اجاگر کیا، جن میں امریکہ ا��ر ایران کے درمیان ثالثی میں پاکستان کا کردار بھی شامل ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ تنازعات کے حل اور کشیدگی میں اضافے کی روک تھام کے لیے مکالمہ اور سفارت کاری ہی واحد قابلِ عمل راستہ ہے۔
وزیراعظم نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے تنازع کے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق پرامن حل کی ضرورت پر زور دیا۔
وزیراعظم نے واضح کیا کہ سندھ طاس معاہدہ ایک بین الاقوامی معاہدہ ہے اور اسے یکطرفہ طور پر التوا میں رکھنے کا بھارت کا فیصلہ کسی قانونی بنیاد کا حامل نہیں۔
وزیراعظم نے اس امر پر بھی زور دیا کہ ایک پرامن اور مستحکم افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے۔ انہوں نے افغانستان سے ہونے والی دہشتگردی اور افغان سرزمین پر دہشتگرد گروہوں کی موجودگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان گروہوں کے خلاف ٹھوس اور قابلِ تصدیق اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔
وزیراعظم نے فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت اور انکی ریاست کے قیام کے حق کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے غزہ امن منصوبے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2803 پر عملدرآمد کے لیے پاکستان کی حمایت کا بھی اعادہ کیا۔
وزیراعظم نے ترقی پذیر ممالک کو ترقی اور موسمیاتی لچک کے فروغ کے لیے کم لاگت اور رعایتی مالی وسائل تک زیادہ سے زیادہ رسائی فراہم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اقوام متحدہ اور عالمی امن و سلامتی کے لیے پاکستان کی دیرینہ خدمات کو سراہا، جن میں اقوام متحدہ کے امن مشنز میں پاکستان کا اہم کردار اور سلامتی کونسل میں اس کی تعمیری شمولیت شامل ہے۔
سیکرٹری جنرل نے مکالمے، ثالثی اور کشیدگی م��ں کمی کے فروغ کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو خصوصی طور پر سراہا اور کثیرالجہتی نظام اور اقوام متحدہ کے منشور کے مقاصد و اصولوں کے لیے پاکستان کے مسلسل عزم کا خیرمقدم کیا۔
بعد ازاں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور ان کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔
اپنی چھت، اپنا گھر‘‘پنجاب کے عوام کے لیے باوقار رہائشی خواب کو حقیقت میں بدلنے والے منصوبے کا عالمی اعتراف۔
UN Habitat of Scroll of Honour Award
#سیاسی_خوارج_نامنظور#انتشاری_مارچ_وڑ_گیا#TTPTI