صوبے بنانے کا واحد آئینی طریقہ یہ ہے کہ اس صوبے کی اسمبلی دو تہائی اکثریت سے بتاۓ کہ کتنے صوبے بننے ہیں
ریفرنڈم کے زریعے صوبے بنانا غیر آئینی ہے اور نہ ہی آئین اس کی اجازت دیتا ہے
ہمارے ملک میں ریفرنڈم کی بڑی تاریک تاریخ ہے، چاہے وہ مشرف کا ریفرنڈم ہو یا ضیاء کا، اس وقت ضیاء کے دور سے زیادہ بدتر دور چل رہی ہے
سلمان اکرم راجہ
محمد مالک دعویٰ کرتے ہیں کہ مریم نواز نے اپنے قریبی لوگوں کو کہا ہے اگر مجھے وزیراعظم بنا دیا جائے تو نئے صوبے بنا دیے جائیں مجھے مسئلہ نہیں ان کی خواہش اس وقت وزیراعظم بننے کی ہے صوبے ان کا مسئلہ نہیں ہیں اس لئے ن لیگ کھل کر ریفرنڈم کو سپورٹ کرنا شروع ہو گئی ہے
شہباز گل
*بنوں میں امن جرگے پر ڈرون حملے قابلِ مذمت، امن کے لیے کوششیں کرنے والے قبائلی عمائدین اور نوجوانوں کو نشانہ بنانا انتہائی تشویشناک ہے، پاکستان تحریک انصاف*
بنوں کے علاقے گل بدین لنڈی ڈک میں سردی خیل کے امن جرگے پر یکے بعد دیگرے دو ڈرون حملے انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہیں۔
امن جرگے میں شریک 10 افراد کا زخمی ہونا امن و امان کی صورتحال پر سنگین سوالات اٹھاتا ہے۔
قبائلی عمائدین اور نوجوان اپنے علاقے میں امن کے قیام اور مسائل کے حل کے لیے جمع تھے، انہیں نشانہ بنانا کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔
حکومت اور متعلقہ ادارے واقعے کی فوری، شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کریں اور حملوں کے ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
امن جرگوں اور مقامی امن کمیٹیوں کا تحفظ ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
پاکستان تحریک انصاف متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتی ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہے۔
منجانب: مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ
ہم سب عمران خان کے مجرم بنتے جارہے ہیں۔ کوئی بھولا بسرا خط یا اطلاع آجائے تو دو دن چیخ لیا۔ پھر ادھر ادھر ٹامک ٹوئیاں۔ ہم میں سے جس جس کی جو بھی حیثیت ہے وہ اللہ کی مہربانی سے عمران خان کے نام سے ہے ہمارے اوپر سب سے زیادہ حق اسی کا ہے۔ ہم سب کسی نا کسی حد تک عمران خان کی قید تنہائی کی وجہ سے اس نفسیاتی اثر کا شکار ہوئے ہیں جس کی فوج نے کوشش کی۔ ہم سب کو مل کر اس جمود کو توڑنا ہے۔
جنرل صاحب ضروری نہیں جنرل صاحب کہ لاکھوں کا مجمع ہو آپ کے در و دیوار ڈھا رہا ہو ، آپ کو قذافی کی طرح سڑکوں پر گھسیٹ رہا ہو تو آپ سمجھیں۔ جنرل صاحب ضروری نہیں کہ پہلے چند درجن لوگ بغاوت کا اعلان کریں ، پھر وہ چند سو سے چند ہزار ہوجائیں اور پھر آپکو کو سرینڈر جیسی ہزیمت کا سامنا کرنا پڑے تو آپ سمجھیں۔
جنرل صاحب آپ آٹھ فروری کو عوامی ردعمل دیکھ سکتے تھے۔ جنرل صاحب آپ سوشل میڈیا سے بہت آسانی سے عوامی جذبات کو جان سکتے ہیں۔ جنرل صاحب بالکل تھوڑی سی کامن سینس چاہیے یہ سمجھنے کے لیے کہ آپ نے ملک برباد کردیا ہے آپ نے معیشت تباہ کردی ہے اور یہ ملک دن بدن تباہی کا شکار ہے۔
جنرل صاحب ضروری نہیں کہ آپ ویسے مانیں جیسے آپ بنگلہ دیش میں مانے تھے۔ آپکو ویسے منایا جائے جیسے آپ کو بلوچ منا رہے ہیں۔ جنرل صاحب ضروری نہیں دل میں گالیاں دینے والے آپکو گریبان سے پکڑ کر چوک میں کھڑا کرکے منائیں۔ جنرل صاحب ضروری نہیں آپ کو اڑی کرنے والے کھوتے کی طرح ڈنڈوں سے سمجھایا جائے۔
جنرل صاحب آپ اشرف المخلوقات انسان ہیں۔ آپ کو کھوتوں کی طرح نہیں انسانوں کی طرح سمجھنا چاہیے کہ آپ امور حکومت چلانے میں ناکام ہیں۔ آپ کی سیاسی سرگرمیوں نے ملک تباہ کردیا ہے اور ایک مقبول عوامی لیڈر کو قید کرکے آپ نے خود کو نفرت کی گہری دلدل میں گرا لیا ہے۔ جنرل صاحب سرینڈر والی میز پر بیٹھ کر شکست تسلیم کرنے سے بہتر ہے اپنے دفاتر میں ، اپنی گھروں میں بغیر مزید کوئی نقصان کیے آپ شکست تسلیم کرلیں۔