نتھیا گلی کے اظہر کی کامیابی کی کہانی — کے پی میزبان پروگرام
قدرتی حسن سے مالا مال نتھیا گلی میں اظہر نے کے پی میزبان پروگرام کے تحت بلاسود قرض حاصل کیا اور اپنے گھر کو ایک معیاری ہوم اسٹے میں تبدیل کیا۔
اس سہولت نے اظہر کے لیے اپنے گھر سے باعزت روزگار کا ذریعہ پیدا کیا، جبکہ نتھیا گلی آنے والے سیاحوں کو مقامی ماحول میں معیاری رہائش اور روایتی مہمان نوازی کی سہولت میسر آئی۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی قیادت میں شروع کیا گیا کے پی میزبان پروگرام مقامی لوگوں کو بااختیار بنانے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور سیاحت کے ثمرات مقامی آبادی تک پہنچانے کا مؤثر ذریعہ بن رہا ہے۔
وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی کی قیادت میں، معاونِ خصوصی برائے سیاحت ملک عدیل اقبال اور خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کی نگرانی میں یہ پروگرام مقامی لوگوں کے لیے روزگار اور خود کفالت کے نئے مواقع پیدا کر رہا ہے۔
اظہر کی کہانی، ایک کامیاب میزبان کی کہانی —
گھر سے مہمان نوازی تک، روزگار سے خوشحالی تک۔
پشاور ری وائیٹلائزیشن پلان | پالوسی روڈ فلائی اوور- 11 ستمبر 2026
پالوسی روڈ فلائی اوور پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔ پشاور کو جدید، بہتر اور مربوط شہری انفراسٹرکچر کی جانب گامزن کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔
Transforming Peshawar • Building Tomorrow
#PeshawarRevitalizationplan #PalosiRoadFlyover #Peshawar #PDA #TransformingPeshawar #BuildingTomorrow #Pakistan
@SohailAfridiISF@KPChiefMinister@MeenakhanAfridi@GovernmentKP@ZubairNiaziPAS@YarMKNiazi
انصاف فیمیل ایجوکیشن کارڈ - طالبات کی اعلیٰ تعلیم کے تسلسل کی ضمانت!
عمران خان کے مساوی تعلیمی مواقع کے وژن کو عملی جامہ پہناتے ہوئے خیبرپختونخوا حکومت نے انصاف فیمل ایجوکیشن کارڈ متعارف کرایا ہے، تاکہ مالی مشکلات کسی بیٹی کے خواب، اس کی تعلیم اور اس کے مستقبل کی راہ میں رکاوٹ نہ بنیں۔
الحمدللہ! اس اسکیم سے 55 ہزار سے زائد طالبات مستفید ہو رہی ہیں، 2025 میں شروع ہونے والے اس پروگرام کا دائرہ 30 اضلاع تک پھیلایا جا چکا ہے اور تمام سرکاری خواتین کالجز میں یہ سہولت دستیاب ہے۔
مالی سال 2025-26 کے لیے اس منصوبے کے تحت 325 ملین روپے مختص کیے گئے، جبکہ اب تک 118.37 ملین روپے خرچ کیے جا چکے ہیں۔
اسلام ہمیں علم حاصل کرنے، اپنی بیٹیوں کی عزت و تکریم کرنے اور ان کے بہتر مستقبل کے لیے راستے آسان بنانے کی تعلیم دیتا ہے۔ اسی دینی و اخلاقی ذمہ داری کے احساس کے ساتھ خیبرپختونخوا حکومت یہ عزم رکھتی ہے کہ کوئی باصلاحیت بیٹی صرف مالی مشکلات کی وجہ سے اپنی تعلیم ادھوری نہ چھوڑے۔
ہماری بیٹیاں صرف آج کی طالبات نہیں، کل کی معلمات، ڈاکٹرز، محققین، ماہرین اور قوم کی معمار ہیں۔ ان کی تعلیم پر خرچ دراصل ہماری آنے والی نسلوں کے روشن مستقبل میں سرمایہ کاری ہے۔
تعلیم ہر بیٹی کا حق ہے، اور اس حق کے تحفظ کے لیے خیبرپختونخوا حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
ضلع تورغر، ترقیاتی سفر کی جانب گامزن!
چیئرمین عمران خان کے وژن "پاکستان کی ترقی کا عمل اُس وقت تک مکمل نہیں ہوسکتا جب تک پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ علاقوں کے برابر نہ لایا جائے" پر عملی پیش رفت کرتے ہوئے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی خصوصی ہدایت پر تورغر کی ترقی و خوشحالی کے لیے 9 ارب روپے سے زائد کا خصوصی ترقیاتی پیکیج منظور کرلیا گیا ہے۔
اس خصوصی پیکیج میں 14 بڑے ترقیاتی منصوبے، جن میں سڑکیں، کھیل، جنگلات، ریونیو اور دیگر بنیادی و کثیرالجہتی ترقیاتی منصوبے شامل ہیں۔
تورغر کے لیے اسپیشل ڈیولپمنٹ پیکیج کے دوسرے مرحلے کی بھی منظوری دے دی گئی ہے، جس سے بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولیات کی فراہمی کا عمل مزید تیز ہوگا۔
صوبائی حکومت تمام اضلاع میں متوازن اور یکساں ترقی کی پالیسی پر گامزن ہے، تاکہ پسماندہ اور دور افتادہ علاقوں کو بھی ترقی کے ثمرات میں برابر کا شریک بنایا جا سکے۔
#CMKP #SohailAfridi #KPGovt #Torghar
Bringing Quality Education Closer to Every Child!
KP Human Capital Investment Project (KP HCIP) is expanding access to quality education across the province.
🔹 New classrooms are being built
🔹 Schools are being upgraded from Primary to Middle and Middle to High
🔹 Work is underway across Peshawar, Nowshera, Swabi and Haripur
Even in remote and difficult-to-reach areas, work continues despite challenging terrain and limited access to resources. Because every child deserves a school, an opportunity and a better future, no matter where they live.
Investing in schools today. Empowering the next generation tomorrow.
#KPEducation #KPHCIP
چیئرمین عمران خان کا وژن ہے کہ خیبرپختونخوا کے قدرتی اور معدنی وسائل کو جدید تحقیق، شفاف نظام اور مؤثر منصوبہ بندی کے ذریعے ملکی معیشت اور عوامی خوشحالی کے لیے بروئے کار لایا جائے۔
اسی وژن کے تحت وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی قیادت میں صوبے کے معدنی وسائل کی شناخت، سائنسی تحقیق، ٹیسٹنگ اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔
مائنز اینڈ منرلز کے شعبے کے 4 اہم اقدامات:
🔹397 ملین روپے خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع میں معدنی وسائل کی 1:50,000 اسکیل پر جدید ارضیاتی نقشہ سازی (Geological Mapping) کے لیے مختص، جس سے صوبے میں معدنی وسائل کی نشاندہی، سرمایہ کاری کے فروغ اور معدنی شعبے سے وابستہ اسٹیک ہولڈرز کو بہتر مواقع اور مستند معلومات فراہم ہوں گی۔
🔹 308 ملین روپے: معدنی ٹیسٹنگ لیبارٹریز (MTL) کی استعدادِ کار بڑھانے کے لیے مختص، جس کے تحت جدید آلات کی فراہمی کے ذریعے معدنیات کی جانچ اور ٹیسٹنگ کی صلاحیت بہتر بنائی جائے گی، تاکہ بین الاقوامی معیار کے مطابق زیادہ درست ٹیسٹنگ اور قابلِ اعتماد ڈیٹا کی تیاری کو یقینی بنایا جاسکے۔
🔹 200 ملین روپے: پلیسر گولڈ کے ممکنہ ذخائر کی تلاش کے لیے مختص، جس کے تحت دریائے چترال، دریائے سندھ، دریائے کابل اور دریائے کرم سمیت اہم علاقوں میں سونے کے ممکنہ ذخائر کی نشاندہی اور تلاش کا عمل آگے بڑھایا جائے گا۔
🔹 200 ملین روپے: اہم اور اسٹریٹجک معدنیات کے مربوط جیو سائنس سروے کے لیے مختص، جس کے تحت چترال اور ہزارہ میں معدنی وسائل کی میپنگ اور صوبائی ایکسپلوریشن ڈیٹا بیس تیار کیا جائے گا، جبکہ جون 2028 تک سروے کی تکمیل کا ہدف** مقرر کیا گیا ہے.
ان اقدامات کا مقصد خیبرپختونخوا کے معدنی وسائل کی سائنسی بنیادوں پر شناخت، تلاش کے خطرات اور اخراجات میں کمی، معدنی ٹیسٹنگ کے معیار میں بہتری اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کرنا ہے۔ تاکہ صوبے کے وسائل کو صوبے اور عوام کی ترقی کیلئے بھرپور طریقے سے استعمال کیا جاسکے۔
صوبے کے زیرِ زمین موجود معدنی وسائل کو جدید تحقیق، جدید ٹیکنالوجی اور شفاف پالیسیوں کے ذریعے روزگار، سرمایہ کاری اور پائیدار معاشی ترقی کے مواقع میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔
سائنسی تحقیق، شفاف ایکسپلوریشن اور نئی سرمایہ کاری - خیبرپختونخوا کے معدنی وسائل کو معاشی طاقت میں بدلنے کا سفر!
#CMKP #SohailAfridi #MinesAndMinerals #MineralResources #GeologicalMapping #Mining
انصاف فیمیل ایجوکیشن کارڈ - طالبات کی اعلیٰ تعلیم کے تسلسل کی ضمانت!
عمران خان کے مساوی تعلیمی مواقع کے وژن کو عملی جامہ پہناتے ہوئے خیبرپختونخوا حکومت نے انصاف فیمل ایجوکیشن کارڈ متعارف کرایا ہے، تاکہ مالی مشکلات کسی بیٹی کے خواب، اس کی تعلیم اور اس کے مستقبل کی راہ میں رکاوٹ نہ بنیں۔
الحمدللہ! اس اسکیم سے 55 ہزار سے زائد طالبات مستفید ہو رہی ہیں، 2025 میں شروع ہونے والے اس پروگرام کا دائرہ 30 اضلاع تک پھیلایا جا چکا ہے اور تمام سرکاری خواتین کالجز میں یہ سہولت دستیاب ہے۔
مالی سال 2025-26 کے لیے اس منصوبے کے تحت 325 ملین روپے مختص کیے گئے، جبکہ اب تک 118.37 ملین روپے خرچ کیے جا چکے ہیں۔
اسلام ہمیں علم حاصل کرنے، اپنی بیٹیوں کی عزت و تکریم کرنے اور ان کے بہتر مستقبل کے لیے راستے آسان بنانے کی تعلیم دیتا ہے۔ اسی دینی و اخلاقی ذمہ داری کے احساس کے ساتھ خیبرپختونخوا حکومت یہ عزم رکھتی ہے کہ کوئی باصلاحیت بیٹی صرف مالی مشکلات کی وجہ سے اپنی تعلیم ادھوری نہ چھوڑے۔
ہماری بیٹیاں صرف آج کی طالبات نہیں، کل کی معلمات، ڈاکٹرز، محققین، ماہرین اور قوم کی معمار ہیں۔ ان کی تعلیم پر خرچ دراصل ہماری آنے والی نسلوں کے روشن مستقبل میں سرمایہ کاری ہے۔
تعلیم ہر بیٹی کا حق ہے، اور اس حق کے تحفظ کے لیے خیبرپختونخوا حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
Khyber Pakhtunkhwa’s Higher Education Goes Digital!
The digital transformation of Higher Education is underway. Student E-Attendance has been launched in Degree Colleges, enabling parents to monitor their children’s attendance from home, with SMS alerts for absences.
Minister for Higher Education & Local Government, @MeenakhanAfridi , inaugurated the Student E-Attendance System at Government Degree College Peshawar. A MoU was also signed between the Higher Education Department KP and Zong Telecom.
More reforms, more transparency: E-Transfer has been introduced, a university ranking system is being established, and Hard Area Allowance is being initiated for teachers serving in remote areas.
The Minister also announced the construction of a state-of-the-art hall at Government Degree College Peshawar, another step towards modern, accessible and quality education in KP.
#KPHigherEducation #DigitalKP #EducationReforms
محکمۂ اعلیٰ تعلیم خیبرپختونخوا ڈیجیٹائزیشن کی جانب گامزن!!
خیبرپختونخوا اسٹوڈنٹس ای-اٹینڈنس سسٹم کا آج گورنمنٹ ڈگری کالج پشاور میں افتتاح کر لیا۔
آپ کے بچے کی کالج میں غیر حاضری کی معلومات، اب ایک ایس ایم ایس کی دوری پر!
پاکستان اور خیبر پختونخوا میں پہلی بار، ہائر ایجوکیشن کالجز میں اگر کوئی طالب علم کسی بھی کلاس میں غیر حاضر ہو، تو اس کے والدین کو ایک ایس ایم ایس کے ذریعے فوراً اطلاع دی جائے گی، تاکہ والدین اپنے بچوں کی تعلیم اور کالج میں حاضری پر نظر رکھ سکیں۔
آنے والی نسلوں کی بہترین تربیت کرنا حکومت اور والدین کی مشترکہ ذمہ داری ہے، اسی لیے خیبر پختونخوا ہائر ایجوکیشن قدم بہ قدم والدین کے ساتھ کھڑی ہے۔
آپ کے بچے کی کالج میں غیر حاضری کی معلومات، اب ایک ایس ایم ایس کی دوری پر!
پاکستان اور خیبر پختونخوا میں پہلی بار، ہائر ایجوکیشن کالجز میں اگر کوئی طالب علم کسی بھی کلاس میں غیر حاضر ہو، تو اس کے والدین کو ایک ایس ایم ایس کے ذریعے فوراً اطلاع دی جائے گی، تاکہ والدین اپنے بچوں کی تعلیم اور کالج میں حاضری پر نظر رکھ سکیں۔
آنے والی نسلوں کی بہترین تربیت کرنا حکومت اور والدین کی مشترکہ ذمہ داری ہے، اسی لیے خیبر پختونخوا ہائر ایجوکیشن قدم بہ قدم والدین کے ساتھ کھڑی ہے۔
خیبر پختونخوا میں جدید ٹیکنالوجی، بہتر پیداوار اور کسانوں کی خوشحالی کی جانب اہم پیش رفت!
چیئرمین عمران خان کے وژن "زرعی شعبے میں اصلاحات معاشی خوشحالی کا انقلاب برپا کرسکتی ہے", اسی وژن کے تحت وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی قیادت میں صوبے میں زرعی شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور کسانوں کے لیے پیداوار کے بہتر مواقع پیدا کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔
خیبرپختونخوا کے زرعی منصوبوں میں جدید مشینری، سولرائزڈ ٹیوب ویلز اور بنجر قابلِ کاشت زمین کی بحالی کو بھی ترجیح دی جا رہی ہے۔
زرعی انجینئرنگ کے شعبے میں 3 اہم اقدامات:
🔹زرعی مشینری کی فراہمی کے منصوبے کے تحت 400 جدید زرعی مشینیں کسانوں میں تقسیم کی جا رہی ہیں، جن میں 250 مشینیں ضم شدہ اضلاع اور 150 بندوبستی اضلاع کے کسانوں کو فراہم کی جا رہی ہیں۔ تقریباً 320 ملین روپے کی لاگت کے اس منصوبے میں کسان مشینری کی لاگت کا صرف 20 فیصد ادا کرتا ہے، جبکہ باقی 80 فیصد رقم حتمی معائنہ مکمل ہونے کے بعد کمپنی کو ادا کی جاتی ہے۔
🔹سولرائزیشن منصوبے کے تحت 400 زرعی ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جا رہا ہے، جن میں سے 235 ٹیوب ویلز اب تک سولرائزڈ کیے جا چکے ہیں، 151 بندوبستی اور 84 ضم شدہ اضلاع میں واقع ہیں۔ تقریباً 1.12 ارب روپے کی لاگت کے اس منصوبے سے 1,000 کسان مستفید ہونگے اور 2,500 روزگار کے مواقع پیدا ہونگے
🔹بنجر زمین کی بحالی کے منصوبے کے تحت 5,000 ایکڑ بنجر زمین کو قابلِ کاشت زرعی اراضی میں تبدیل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جس میں 3,400 ایکڑ بندوبستی اور 1,600 ایکڑ ضم شدہ اضلاع میں شامل ہیں۔ تقریباً 315 ملین روپے کی لاگت کے اس منصوبے سے 1,000 کسان مستفید ہوں گے، اس منصوبے سے 2,500 روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔
یہ اقدامات کسانوں کی پیداواری صلاحیت بڑھانے، پانی کے وسائل کے مؤثر استعمال، بنجر زمین کو قابلِ کاشت بنانے اور دیہی علاقوں میں روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کی جانب اہم قدم ہیں۔ ایک مضبوط زرعی شعبہ ہی مضبوط دیہی معیشت، بہتر غذائی تحفظ اور خوشحال کسان کی بنیاد بنتا ہے۔
جدید مشینری، سولر توانائی اور قابلِ کاشت زمین میں اضافہ - خیبرپختونخوا کے کسانوں کے لیے بہتر پیداوار اور روشن مستقبل کی جانب عملی سفر!
#CMKP #SohailAfridi #ImranKhan #Agriculture #AgriculturalEngineering #Farmers #FarmMechanization #Solarization
خیبرپختونخوا پولیس کا جدید UAV ڈویژن قائم!
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی قیادت میں، چیئرمین عمران خان کے ایک محفوظ، پُرامن، خودمختار اور جدید خیبرپختونخوا کے وژن کو عملی شکل دیتے ہوئے خیبرپختونخوا پولیس نے پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا پولیس UAV (Unmanned Aerial Vehicle) ڈویژن قائم کر دیا ہے۔
اب دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا پولیس صرف روایتی طریقوں پر انحصار کرنے کے بجائے جدید ڈرون ٹیکنالوجی، فضائی نگرانی، انٹیلی جنس، ڈیٹا اینالیسس اور جدید انسدادِ دہشت گردی کے نظام کو بھی مؤثر طور پر بروئے کار لائے گی۔
دہشت گردی کے بدلتے ہوئے طریقۂ واردات، خصوصاً ڈرونز کے استعمال کا مقابلہ کرنے کے لیے پولیس کو اینٹی ڈرون جیمرز اور جدید کاؤنٹر ڈرون سسٹمز سے لیس کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ پشاور میں جدید ڈیٹا سینٹر کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے، جس سے نگرانی، معلومات کے تجزیے اور بروقت فیصلہ سازی کی صلاحیت مزید مضبوط ہوگی۔
ہائی رسک اضلاع میں بھی خصوصی UAV یونٹس کے قیام کی منظوری دی گئی ہے، تاکہ خطرے والے علاقوں میں بروقت نگرانی، انٹیلی جنس اور سیکیورٹی رسپانس کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔
خیبرپختونخوا پولیس کے جوانوں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے پولیس فورس کو جدید ترین ٹیکنالوجی، بہتر تربیت اور مؤثر وسائل سے لیس کیا جا رہا ہے، تاکہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مزید مؤثر انداز میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے دہشت گردوں کا بھرپور مقابلہ کر سکیں۔
خیبرپختونخوا پولیس - جدید ٹیکنالوجی، مضبوط عزم، محفوظ خیبرپختونخوا!
#CMKP #SohailAfridi #KPPolice #KPUAVDivsion
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی قیادت میں چیئرمین عمران خان کے عوامی سہولت اور جدید پبلک ٹرانسپورٹ کے وژن کے تحت صوبائی حکومت شہریوں کو محفوظ، آرام دہ، بااعتماد اور ماحول دوست سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے دائرہ کار کو مسلسل وسعت دے رہی ہے۔
اسی عزم کے تحت پشاور بی آر ٹی کے نیٹ ورک میں مزید توسیع کے لیے 50 نئی الیکٹرک بسیں خریدی جائیں گی۔ نئی بسیں پانچ توسیعی روٹس پر چلائی جائیں گی:
🔹 حیات آباد مال تا جمرود
🔹 پشتخرہ تا باڑہ بازار
🔹 گل بہار تا ڈبگری گارڈن
🔹 شاہ عالم پل تا نگومان
🔹 کوہاٹ اڈہ روٹ کی توسیع
نئی بسوں کی شمولیت کے بعد پشاور بی آر ٹی کا مجموعی بیڑا 346 بسوں تک پہنچ جائے گا۔ پشاور بی آر ٹی پاکستان کی سب سے بڑی اور وسیع میٹرو بس سروس ہے، جو اپنی بہترین کارکردگی اور جدید سفری نظام کے باعث عالمی سطح پر بھی متعدد اعزازات حاصل کر چکی ہے۔
#CMKP #SohailAfridi #ImranKhan #PeshawarBRT #Transpeshawar #ElectricBuses #PublicTransport
انصاف فیمیل اور یتیم ایجوکیشن کارڈ!
چیئرمین عمران خان کا وژن ہے کہ ایک فلاحی ریاست میں ہر طالب علم کو تعلیم حاصل کرنے اور اپنی تعلیم جاری رکھنے کے یکساں مواقع میسر ہوں۔ خصوصاً خواتین اور یتیم طلبہ کے لیے مالی مشکلات ان کی تعلیم اور مستقبل کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننی چاہئیں۔
اسی وژن کے تحت وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی قیادت میں صوبائی حکومت اعلیٰ تعلیم تک رسائی، تعلیمی تسلسل اور طلبہ کے لیے سازگار تعلیمی ماحول کو یقینی بنانے کے لیے اصلاحات اور عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔ انصاف فیمیل اینڈ یتیم ایجوکیشن کارڈ بھی اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔
انصاف فیمیل اور یتیم ایجوکیشن کارڈ کی نمایاں پیش رفت:
🔹 2025 میں آغاز: خواتین اور یتیم طلبہ کی اعلیٰ تعلیم کے تسلسل کے لیے حکومتی اقدام
🔹 30 اضلاع: اسکیم کا دائرہ کار
🔹 تمام سرکاری خواتین کالجز: طالبات کے لیے اسکیم کی سہولت دستیاب
🔹 سرکاری مردانہ کالجز: یتیم طلبہ کے لیے اسکیم کی کوریج
🔹 325 ملین روپے: مالی سال 2025-26 کے لیے مختص رقم
🔹 118.37 ملین روپے: مالی سال 2025-26 میں رپورٹ شدہ اخراجات
🔹 325 ملین روپے: مالی سال 2026-27 کے لیے مختص رقم
اس اقدام کا مقصد خواتین اور یتیم طلبہ کے لیے اعلیٰ تعلیم تک رسائی کو آسان بنانا، مالی مشکلات کے باعث تعلیم ادھوری چھوڑنے کے امکانات کو کم کرنا اور طلبہ کو اپنے تعلیمی سفر پر یکسوئی سے توجہ دینے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ مستقبل میں اسے قانون سازی کے ذریعے مستقل پروگرام بنانے کی منصوبہ بندی بھی کی جا رہی ہے۔
تعلیمی اصلاحات کا اصل مقصد صرف اداروں اور سہولیات میں اضافہ نہیں، بلکہ ہر اُس طالب علم کے مستقبل کو محفوظ بنانا ہے جو محنت، صلاحیت اور خواب تو رکھتا ہے لیکن مالی مشکلات اس کی راہ میں رکاوٹ بن جاتی ہیں۔
ایک طالبہ کے لیے یہ کارڈ اس کے خوابوں کو جاری رکھنے کا وسیلہ، جبکہ ایک یتیم طالب علم کے لیے یہ احساس کہ اس کی تعلیم اور مستقبل بھی ریاست کی ترجیحات میں شامل ہیں۔
یہ صرف مالی معاونت نہیں، بلکہ تعلیم کے تسلسل، مساوی مواقع، خوداعتمادی اور بااختیار نوجوان نسل کی تعمیر میں ایک اہم سرمایہ کاری ہے۔
#CMKP #SohailAfridi #ImranKhan #EducationCard #HigherEducation #FemaleEducation #OrphanEducation #EqualOpportunities
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا پشاور نرسنگ کالج واقعہ کا سخت نوٹس!
" کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے،خیبر پختونخوا پولیس کو پنجاب پولیس نہیں بننے دیں گے، نرسنگ کالج واقعے میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔
خیبر پختونخوا کے طلبہ ہمارے بچے ہیں، ان کے حقوق کے تحفظ اور خدمت کے لیے صوبائی حکومت ہر ممکن قدم اٹھائے گی۔"
وزیراعلی سہیل آفریدی
پناہ گاہیں اور شیلٹر ہومز - مشکل وقت میں باوقار سہارا!
چیئرمین عمران خان کا وژن ہے کہ ایک فلاحی ریاست میں کوئی ضرورت مند، مسافر یا بے سہارا شخص مشکل وقت میں خود کو تنہا محسوس نہ کرے۔ ریاست کی ذمہ داری صرف ترقیاتی منصوبوں تک محدود نہیں بلکہ اُن لوگوں کا سہارا بننا بھی ہے جو زندگی کے کسی مشکل موڑ پر مدد کے محتاج ہوں۔
اسی وژن کے تحت وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی قیادت میں صوبے میں پناہ گاہوں اور شیلٹر ہومز کے دائرہ کار کو مزید مؤثر اور وسیع بنانے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔
پناہ گاہوں اور شیلٹر ہومز کے شعبے کی نمایاں پیش رفت:
🔹 4 اسکیمیں: 3 جاری جبکہ 1 اسکیم منصوبہ بندی کے مرحلے میں
🔹 11 پناہ گاہیں: صوبے کے 10 اضلاع میں فعال
🔹 674 افراد: فعال پناہ گاہوں کی مجموعی منظور شدہ گنجائش
🔹 508,620: مستفید ہونے والے افراد (پناہ گاہوں کے آغاز سے اب تک)
🔹 421,420: افراد گزشتہ 10 ماہ کے دوران مستفید ہوئے
🔹 طورخم اور انگور اڈہ کی پناہ گاہیں دونوں فعال، مجموعی منظور شدہ گنجائش 100 افراد
🔹 24,041: طورخم اور انگور اڈہ کی پناہ گاہوں سے آغاز سے اب تک مستفید ہونے والے افراد
🔹 ضرورت مند افراد کے لیے مفت رات کے قیام اور کھانے کی سہولت
🔹 ڈی ایچ کیو ہسپتال باجوڑ اور ڈی ایچ کیو ہسپتال شمالی وزیرستان میں شیلٹر ہومز کی اسکیمیں جاری
🔹 بڑے شہروں میں پناہ گاہیں مستقل بنیادوں پر قائم کرنے کی نئی اسکیم منصوبہ بندی کے مرحلے میں ہے
یہ اُن بے سہارا لوگوں کے لیے امید، تحفظ اور انسانیت کا سہارا ہیں جو سفر، علاج یا کسی مجبوری کے دوران رات گزارنے کے لیے محفوظ جگہ تلاش کر رہے ہوتے ہیں۔
ایک فلاحی ریاست کی اصل پہچان یہی ہے کہ وہ کمزور اور ضرورت مند انسان کا ہاتھ تھامے اور اسے یہ احساس دلائے کہ وہ اس معاشرے میں اکیلا نہیں۔
#CMKP #SohailAfridi #ImranKhan #Panahgah #ShelterHomes #SocialWelfare #WelfareState
ڈیجیٹل خیبر پختونخوا: خدمت، جدت اور شفافیت کا نیا ویژن!
ٹیکنالوجی کے ذریعے بہتر عوامی خدمت، جدت کے ذریعے تیز تر ترقی اور شفافیت کے ذریعے مضبوط گورننس۔ یہی ہے ایک جدید اور ڈیجیٹل خیبر پختونخوا کا عزم
بانی چیئرمین عمران خان کے ویژن کے مطابق اور وزیراعلی سہیل آفریدی کی قیادت میں ڈیجیٹل خیبر پختونخوا ویژن کے تحت مزید کیا اقدامات اٹھائے گئے ہیں؟ سنیے وزیر اطلاعات و سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی شفیع جان کی زبانی
الحمدللہ، پشاور بدل رہا ہے!
پشاور ریویٹیلائزیشن پلان کے تحت شہر کی ترقی، بحالی اور جدید شہری انفراسٹرکچر کی تعمیر کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ منصوبے کے مختلف ترقیاتی پراجیکٹس پر کام جاری ہے، جن میں حیات آباد ٹول پلازہ انڈر پاس بھی شامل ہے۔
اس اہم منصوبے کی تکمیل سے ٹریفک کی روانی میں بہتری آئے گی، شہریوں کے لیے آمدورفت مزید آسان، محفوظ اور مؤثر ہوگی، جبکہ شہر کے مختلف علاقوں کے درمیان بہتر رابطہ کاری بھی ممکن بنائی جا سکے گی۔
پشاور ریویٹیلائزیشن پلان کے تحت شہر کے بنیادی ڈھانچے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے، تاکہ پشاور کو ایک منظم، خوبصورت، بااختیار اور شہری دوست شہر میں تبدیل کیا جا سکے۔
پشاور کی تبدیلی - بہتر شہری سہولیات، بہتر سفر اور بہتر مستقبل کی تعمیر!
#PeshawarRevitalization #Peshawar #UrbanTransformation #Infrastructure
احساس بزرگ کارڈ — بزرگ شہریوں کے لیے بڑا اقدام!
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیرِ صدارت اجلاس میں احساس بزرگ کارڈ کی اصولی منظوری دے دی گئی، جس کے تحت 60 سال اور زائد عمر کے شہری بی آر ٹی بسوں میں مفت سفر کر سکیں گے۔
- مفت سفری سہولت پر سالانہ 935 ملین روپے صوبائی حکومت برداشت کرے گی۔
- نادرا سے تصدیق کے بعد 5 ماہ میں احساس بزرگ کارڈز جاری کیے جائیں گے۔
- کارڈ کے غلط استعمال پر 500 روپے جرمانہ عائد ہوگا۔
- بزرگ شہریوں کو باوقار اور آسان سفری سہولت کی فراہمی حکومت کے عوام دوست ایجنڈے کا حصہ ہے۔
- احساس بزرگ کارڈ عمران خان کے فلاحی ریاست کے وژن کی عملی تعبیر ہے۔ صوبائی حکومت عوامی فلاح و بہبود کے لیے مؤثر اور دیرپا اقدامات کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی
#CMKP #SohailAfridi #EhsaasBuzurgCard #BRT #SeniorCitizens
خیبر پختونخوا میں سیاحتی انفراسٹرکچر کی بہتری!
خیبر پختونخوا حکومت سیاحتی انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ 5.602 ارب روپے کی لاگت سے 63.65 کلومیٹر اہم سیاحتی سڑکوں کی تعمیر و بحالی جاری ہے۔
ایبٹ آباد, نتھیا گلی اور ایوبیہ سمیت گلیات کے خوبصورت سیاحتی مقامات تک بہتر سفری سہولیات، محفوظ رسائی اور مقامی معیشت کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت۔
#CMKP #SohailAfridi #KPTourism #KPDevelopment