ایسی محفل کا انتخاب کریں جہاں باتیں دوسر��ں کی زندگیوں، غیبت کی بجائے
کائنات خدا ترقی پیسہ خواب اور ��پنے مقاصد کے بارے میں ہوں کیونکہ انسان کی صحبت اس کی سوچ شخصیت اور مستقبل پر اثر ڈالتی ہے
ہمیشہ اُن لوگوں کے ساتھ رہے جو آپ کو آگے بڑھنے بہتر بننے اور خواب پورے کرنے کی ترغیب دیں
نفرت، گالی، حسد ، فتوی، تشدد، اور جبر سے باہر نکل کر زندگی کو بھر پور جنئیں کیونکہ آپ دوبارہ اس دنیا میں نہیں آنے والے۔
خود بھی جئییں اور دوسروں کو بھی جینے دیں
#PakistanZindabad#HighCourtAdvocate#gulkashif
کچھ لوگ لومڑی 🦊 کی طرح چلا ک ہوتے ہیں،
ساتھ بھی رہتے ہیں،
جلتے بھی ہیں،
رشتہ بھی رکھتے ہیں،
دشمنی بھی نبھاتے ہیں،
منہ پر تعریف بھی کرتے ہیں
اور پیٹھ پیچھے برائی بھی کرتے ہیں!
ربیع الاول کا چاند مبارک ہو 🌙✨
وہ بابرکت مہینہ آ گیا جس میں رحمتِ عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دنیا میں تشریف لائے۔ آج کثرت سے درود پڑھیں۔
صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْہ وَآلہ وَسَــــلَّـمْ!
صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْہ وَآلہ وَسَــــلَّـمْ!
#RabiUlAwal#durudpak#chandmubarak
"بغیر اس کے کہاں ممکن تھی شناخت میری"
"میرا وطن ہے میرے شجرہ نصب کی طرح"
میرا وطن میری جان ��یرا پیارا پاکستان 🇵🇰
اے اللّٰہ! اس پاک وطن کو ہمیشہ سلامت اور سرسبزو شاداب رکھنا۔
آمین ثم آمین 🤲
پاکستان ہمیشہ زندہ باد 🇵🇰🇵🇰🇵🇰
تین لمحوں میں خاموشی لازم ہے
1جب کوئی اپنی تکلیف یا جد و جد بتا رہا ہو تو خاموش رہیں
2جب آپ کی خاموشی کوئی رشتہ یا تعلق بچا سکتی ہو تو خاموش رہیں
3جب آپ کی بحث
کسی منافق اور جاہل سے ہو جائے تو
خاموشی اختیار کریں
ہر بات کا جواب دینا عقل نہیں ہوتا ، اور ہر خاموشی کمزوری نہیں ہوتی
﷽
جمعہ مبارک! 🕌✨
یا اللہ، اس ب��برکت دن کے صدقے ہم سب کی پریشانیاں دور فرمائے، ہمارے رزق میں برکت عطا فرمائے اور ہماری نیک دعاؤں کو شرفِ قبولیت بخشے۔ آمین۔ 🤲❤️
سب کو جمعہ کی بے شمار رحمتیں نصیب ہوں۔ دعاؤں میں یاد رکھیں۔
اے رب العالمین!!!
ہم تیرے بہت کمزوراور عاجز بندے ہیں
ہم کسی امتحان یا آزمائش کے
قابل نہیں
ہم جن مشکلات اور پریشانیوں میں مبتلا ہیں
تو انہیں
اپنی شان کریمی سےحل کر دے
آمین یارب العالمین🕋🤲🏻
سکھر گلاں بھارو نے عدالت میں کھڑے ہو کر یہ الفاظ کہے تھے کہ مجھے یقین ہے کہ مجھے قتل کر دیا جائے گا لیکن میرے والد نے اپنی پگڑی میرے قدموں میں رکھ دی ہے اور والد کی عزت کی خاطر مجھے موت بھی قبول ہے میں اپنے والد امداد بھارو کے ساتھ ہی گھر جانا چاہتی ہوں
آج اسے قتل کردیا گیا🥺
اگر اس بیچاری نے اپنی اصلاح کی تھی تو باپ بھی معاف کر دیتا ۔
جیسے بازار میں چلتے ھوئے ، کچھ جنسی مریض گوشت کے بھوکے ، بھوک سے بدحال ھو کے ، آپ سے جان بوجھ کے ٹکراتے ھیں نہ ، تو خواتین اکثر اپنا دامن سمیٹ لیتی ھیں ، ہراساں ھو جاتی ھیں،
شاپ کیپر جان بوجھ کے سبزی دیتے وقت عورت کے ہاتھ کیساتھ ہاتھ ٹچ کرتے ھیں ،
شاپنگ کے دوران اکثر مرد حضرات کی آنکھیں عقابی نظر سے شکار تلاش کر رھی ھوتی ھیں کہ کیسے وہ اپنا جسم عورت کے جسم کے ساتھ ٹچ کر کے لذت حاصل کریں ۔۔۔۔۔
جسم کو ترسے ھوئے لوگ صرف جسم دیکھتے ھیں رشتہ نہیں ،
میں نے ایسے بھی لوگ دیکھے جنکے گھر بیٹیاں بھی ھیں بہنیں بھی لیکن باھر کی عورت میں انہیں صرف گوشت نظر آتا ھے ��
ایسے ھی فیس بک پہ بھی کچھ لوگ خواتین کے کمنٹس میں گھستے ھیں ، نہ جان نہ پہچان ، جب ایسے لوگوں کو رپلائی نہ بھی کریں تب بھی جان بوجھ کے بار بار مینشن کرتے ھیں ،
تو مجھے بازار کا گمان ھونے لگتا ھے ، ایسا ھی لگتا ھے میں بازار میں ھوں اور فوراً سے میں کمنٹ ڈیلیٹ کرتی ھوں یا پھر خاموش ھو جاتی ھوں ،
لیکن ایسے کوئ مستقل مزاج لوگ ھوتے ھیں جب آپ توجہ نہیں دیتے تو ڈھیٹ بن کے مینشن کرتے ھیں ، پھر ایک ھی آپشن بچتا ھے کہ آپ بلاک کر دیتے ھیں ۔۔۔۔۔
جنسی بھوک میں اتنا آگے نہ بڑھیں کہ خواتین کا تقدس بھول جائیں ،
رشتوں کو احترام دینا سیکھیں ، جب آپ ایک عورت کو گوشت سمجھ کے للچائی ھوئ نظروں سے نہیں دیکھیں گے ، نظریں نیچے کر لیں گے ، عزت دیں گے تو ، اجر تو رحمان دیگا ھی ساتھ ھی یہ عزت یہ حفاظت آپکے گھر کی دہلیز تک آئیگی ،
آپکی عورتیں بھی بھیڑیوں سے محفوظ رھیں گی ۔۔۔۔۔۔
یہاں پہ بہت اچھے لوگ بھی ھیں اور کافی زیادہ سلجھے ھوئے لوگ ھیں
جو بیحد احترام دیتے ھیں ، جنکی وال پہ بھی کوئ عورت کمنٹ کرے تو توجہ نہیں دیتے، مہذب لوگ بھی ھیں بہت ، اور الحمدللہ ، بہت عزت بھی ملی ۔۔۔۔۔۔۔
ان سب مرد حضرات کا دل سے احترام ھے جو با حیا ھیں ، پر وقار ھیں ، ایک شان سے آتے ھیں فیس بک پہ ، انداز بے نیازی لیکر ، اپنا کونٹینٹ ڈالتے ھیں ، اور صلے اور داد کی توقع کے بنا اپنی نجی زندگی میں مصروف ھو جاتے ھیں
ٹو دی پوائنٹ بات اور کمنٹ کیا اور بس بات ختم ، کیا کہنے ایسے لوگوں کے ۔۔۔۔۔۔
آف لائن بھی ایسے مرد جو عورتوں میں گھس کے بیٹھیں زھر لگتے ھیں آن لائن بھی ۔۔۔۔۔۔۔
اللہ ھم سبکو شرم و حیا دیں ، نظر میں پاکیزگی دیں آمین ثم آمین
تنگ راستے میں عورت جارہی ہے سات قسم کے اندر کپڑے پہنے ہیں اسکے بعد کالے سیاہ رنگ کا عبایا پہنا ہے پھر اسکے اوپر جامنی رنگ کی چادر بھی اوڑھی ہے
المختصر کے اس عورت کے جسم کا ایک حصہ بھی نظر نہیں آرہا حتٰی کہ برقع بھی کھلا پہنا ہے
لیکن پیچھے سے ایک ٹوپی پہنے ہوئے داڑھی والا شخص آتا ہے اور اسکو اکیلا پاکر چھیڑ کر چلا جاتا ہے چلو داڑھی پہ آپ لوگ کہیں گے کہ وہ تو چور بھی رکھ سکتا ہے لیکن عورت ؟
اسکا کیا وہ تو مکمل پردے میں ہے پھر یہ جگہ جگہ لالی پاپ چیونٹیاں اور کوور پہ چیونٹیاں نہیں جیسی مثال کیوں دینے لگ جاتے ہیں
ننھی بچیوں کے ہونے والے ریپ میں بھی برقع کی مثالیں دیں گے ان کو کونسا پردہ کرنا چاہیئے تھا
سچ تو یہ ہے کہ ہراسانی زیادتی اور چھیڑ چھاڑ کا تعلق پردے سے نہیں ہے
یہ تو کچھ مردوں کے ذہن کا خناس ہے جسکا خمیازہ عورت کو عبایا پہن کر بھی بھگتنا پڑتا ہے
ورنہ جہاں عورت محفوظ ہے وہاں میامی فلوریڈا کے سمندر میں برہنہ ہوکر بھی اسکو کوئی نہیں چھیڑتا
اور جہاں عورت غیر محفوظ ہے تو وہاں سات چادریں اوڑھ بھی لے تب بھی اس جیسا داڑھی والا یا کوئی گندہ آدمی آکر اپنا گند پھیلا کر چلا جات�� ہے