لیاری (کلری پھول پتی لین) میں جماعت اسلامی کے دفتر پر دستی بم حملہ بزدلانہ دہشت گردی ہے۔
ہمیں پہلے ہی جماعت اسلامی میں شامل ہونے والے نوجوانوں اور کارکنان کو مسلسل دھمکیوں کی اطلاعات مل رہی تھیں۔ واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ حق دو لیاری کو مہم اور بدل دو نظام تحریک کو نہ دھمکیوں سے روکا جا سکتا ہے اور نہ دہشت گردی سے۔
پورا لیاری ظلم کے خلاف مظلوموں کے ساتھ کھڑا ہے۔ جماعت اسلامی حق دو لیاری کو تحریک پہلے سے زیادہ عزم کے ساتھ جاری رکھے گی۔
حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری طور پر حملہ آوروں کو گرفتار کریں، ان کے سرپرستوں کو بے نقاب کریں اور انہیں قانون کے مطابق سخت سزا دیں۔
#Karachi #Lyari #SindhGovernment #PPP
قوم مہنگائی سے پریشان ہے۔ ضروریات زندگی متوسط طبقہ کی پہنچ سے دور ہوچکی ہیں پوری قوم کاحکومت سے مطالبہ ہے کہ پیٹرول ف��ری سستا کیا جائے ۔
#پیٹرول_سستا_کرو
شاید یہ آخری فریاد ہو، ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کے بیٹے الیاس نے التجا کی کہ :
اگر ہم نے اسرائیلیوں کو انہیں تشدد کا نشانہ بنا کر ہلاک کرنے دیا، تو پھر ہم سب کا زندہ رہ��ا یا نہ رہنا برابر ہے۔
عوام قربانیاں دیتے دیتے تھک چکی ہے۔ اب ضرورت ہے کہ پالیسیوں کا رخ عوامی سہولت کی طرف موڑا جائے اور پٹرولیم مصنوعات میں حقیقی کمی کی جائے۔#عوام_کامطالبہ_پیٹرول_سستاکرو
Hafiz Naeem
کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے معصوم بچوں کی ہلاکت انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والا سانحہ ہے۔ معصوم،قیمتی جانوں کا ضیاع پورے معاشرے کے لیے ایک بڑا صدمہ ہے۔اللہ تعالیٰ شہید بچوں کو اپنی رحمت میں جگہ عطا فرمائے، ان کے اہل خانہ کو صبر و حوصلہ دے زخمیوں کو صحت عطا کرے۔
ہم اللہ پر بھروسے کے ساتھ پورے خلوص کے ساتھ اس مسئلے کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں اور مفاد پرستی ٫ سیاست اور پوائنٹ اسکورنگ سے بالاتر ہو کر کشمیر اور پاکستان کی بقا کے لیے بات کرنا چاہتے ہیں
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن
Kashmir Needs Peace
#کشمیر_امن_کیلئےحافظ_نعیم
عالمی مارکیٹ میں تیل اب 70 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگیا ہے۔
پٹرول کی قیمت 225 روپے فی لیٹر پر لائی جائے۔
آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو جواز بنا کر حکومت عوام کو پٹرول کی قیمتوں میں ریلیف سے محروم کرنے کی کوشش نہ کرے، معیشت کا پہیہ چلانا ہے تو پٹرول و ڈیزل سستا کرنا ہوگا ، لیوی کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ حکومت ہر صورت میں کرایوں سمیت تمام اشیأ کی قیمتیں جنگ سے پہلے کی سطح پر لائے۔
شہادتِ امام حسینؓ ہر مسلمان کو دینِ حق، عدل اور انصاف کے اصولوں پر ثابت قدم رہنے کا عظیم درس دیتی ہے۔
معرکہ کربلا کا پیغام ہے کہ باطل کے مقابلے میں حق کا پرچم بلند کرنا اہلِ ایمان کی ذمہ داری ہے۔
#Ashura
جدید دور کے تقاضوں کو سمجھتے ہوئے حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی شعبۂ نشر و اشاعت کے تحت **ڈیجیٹل میڈیا ورکشاپ** کا انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ کارکنان جدید میڈیا ٹولز اور ابلاغی مہارتوں سے آراستہ ہو کر دعوتِ دین اور تحریک کے پیغام کو مؤثر انداز میں عام کر سکیں۔