“دوسری جنگ عظیم کے دوران جب جرمن طیارے لندن پر بمباری کر رہے تھے تو وزیرِاعظم ونسٹن چرچل نے کہا تھا: "اگر ہماری عدالتیں انصاف فراہم کر رہی ہیں، تو ہمیں شکست نہیں ہو سکتی۔"
بدقسمتی سے، آج ہمارا عدالتی نظام اس معیار کے بالکل برعکس کھڑا ہے۔ انصاف نہ صرف تاخیر کا شکار ہے، بلکہ دانستہ طور پر دبایا جا رہا ہے۔ مجھے اور میری اہلیہ کو صرف سیاسی انتقام کا نشانہ بنا کر قید میں رکھا گیا ہے۔ میرے وکلا اور اہل خانہ سے ملاقات نہ ہونے دینا ان جعلی مقدمات کی قلعی کھول دیتا ہے۔
خواتین کے ساتھ جو غیر انسانی سلوک روا رکھا جا رہا ہے، وہ پوری دنیا کے سامنے پاکستان کا امیج تباہ کر رہا ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کو مسلسل جیل میں رکھنا، عالیہ حمزہ کی بلاجواز گرفتاری، اور بشریٰ بی بی کو ایسے مقدمے میں سزا دینا جس سے ان کا کوئی تعلق ہی نہیں، اس انتقامی طرز سیاست کا واضح ثبوت ہے۔
عدالتوں کو مفلوج کر دیا گیا ہے۔ مجھے اپنے وکلا سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ کورٹ پیکنگ کے ذریعے انصاف کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ:
1. میرے کیسز کی سنوائی ہی نہ ہو تاکہ جھوٹے مقدمات میں مجھے قید رکھا جا سکے۔
2. الیکشن کے بعد بننے والے جعلی حکومتی سیٹ اپ کو قانونی تحفظ دیا جا سکے۔
افغان مہاجرین سے متعلق موجودہ پالیسی ہرگز درست نہیں۔ ان کے ساتھ روا رکھا جانے والا سلوک اور زبردستی ملک بدری کے اقدامات ملک میں مزید بدامنی اور نفرت کو ہوا دے رہے ہیں۔ اس کے ساتھ بلوچستان طرز کے اغوا کے واقعات رپورٹ ہو رہے ہیں جو کہ انتہائی قابل تفشیش ہیں- “فیصلہ سازوں” کی غلط پالیسیوں کے نتائج کا ملبہ خیبرپختونخوا کی صوبائ�� حکومت پر آئے گا اس لیے علی امین کو ان معاملات پر ایکشن لینا چاہیے- دھاندلی کے کیسز ایک سال سے لٹکے ہوئے ہیں ، اس حوالے سے جنید اکبر سیاسی اور احتجاجی حکمت عملی بنائیں-
بار کونسلز الیکشن میں انتظار پنجوتھہ انصاف لائیرز فورم کے اپنے امیدوار سامنے لائیں اور ساری پارٹی صرف اپنے امیدواران کو سپورٹ کرے-“
اڈیالہ جیل میں ناحق قید سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی وکلاء سے گفتگو (29-04-2025)
انڈیا تو بہت ہی بزدل نکلا سویلین کو نشانہ بنا ڈالا لیکن
کسی نے کہا تھا انکی اجازت کے بغیر چڑیا بھی پر نہیں مارسکتی پھر انڈیا کے میزاٸل کیوں ملک میں آٸے؟؟؟
حیدر سعید کو رات کے اندھیرے میں اٹھا کر لے گئے ہیں
ظالمو کچھ تو رمضان کا خیال کر لو
حیدر سعید کو ہمیشہ اپنے والدین کے ساتھ ہر احتجاج میں دیکھا ہے
اللہ حفاظت فرمائے آمین حیدر کو جلد بازیاب کیا جائے
#Releasehaidersaeed
کچھ دوستوں نے مجھ سے رابطہ کیا ہے اور کہا کہ افطار کرنا بری بات نہیں اور اس ویڈیو پر تنقید کرنا نہیں بنتا تھا،،،
آپ کی بات کا ایک سادہ سا جواب ہے میں صحافی ہوں اور اگر سیاستدان ہوتا اور عمران خان جیسا دلیر اور شہزادہ لیڈر جس کی وجہ سے مجھے اتنی عزت ملی ہوتی ایک نوالہ بھی کیسے کھا سکتا تھا ،،،خدا کی قسم میں اپنی بات کروں تو عمران جیسے لیڈر کو بیوی سمیت جیل میں قید دیکھ کر دل پھٹنے کو آتا ہے،،،
اللہ تعالی عمران خان کے لیئے آسانی کرے ،،،پی ٹی آئی کے ساتھ مخلص صرف اس کے کارکنان ہیں پاکستان میں ہیں یا Overseas باقی سب کی عیاشیاں لگی ہیں-
اس بیچارے کو قتل کے الزام میں اٹھا کر لے گئے ہیں،کیا یہ قاتل لگتا ہے؟
عمران خان ،عمران خان کرتا رہتا تھا شاید رات کو باہر بھی نا نکلتا ہو۔
اس پریشانی کی گھڑی میں ہم سب حیدر سعید کی فیملی کے ساتھ ہیں۔