مادری زبان میں ابتدائی تعلیم کتنی اہم ہے آپ یہ دیکھ لیں اس بچے کی پنجاب�� کی ویکبلری الفاظ کا چناؤ سب بہترین اور اسے کہانی بھی پوری یاد ہے ماہرین نفسیات مادری زبان کو ذہنی نشرونما کے لیے بہترین قرار دیتے ہیں اس بچے کے استاد کو بھی فل مارکس اس نے اس کی حوصلہ افزائی کی مذاق نہی اڑایا ہے ابتدائی تعلیم مادری زبان میں بہت لازمی ہے
ماں صدقے یہ سموسہ کیسے کرچ کرچ کر کے کھا رہا ہے 🥰
جمخانہ لاہور سو ایکٹر پر پھیلا ایک الیٹ کلب ہے غریب بندہ تو اندر جا بھی نہی سکتا ہے سو ایکٹر زمین لاہور کے قیمتی ترین جگہ پر اور سال کا کرایہ فقط 5000یہی حال اسلام آباد کلب کا ہے
یہ ملک الیٹ کا عیاشی خانہ ہے مگر پھر بھی ریٹارٹ ہوتے اگلے دن ملک چھوڑ جاتے ہیں
تمیزِ بندہ و آقا فسادِ آدمیت ہے
حذر اے چیرہ دستاں! سخت ہیں فطرت کی تعزیریں
آج صوبائی اسمبلی پنجاب کی اسپیشل کمیٹی نمبر 6 کا مسلسل دوسرے روز اجلاس ہوا، جس میں لاہور جمخانہ کے چیئرمین اور مینجمنٹ کمیٹی کے اراکین نے بریفنگ دی۔
جمخانہ کا “نقش کہن” اس کی عمارت سے زیادہ اس سوچ میں ہے جو نوآبادیاتی دور سے آج تک چلی آ رہی ہے۔ عوام کی زمین پر مراعات یافتہ لوگوں کے لیے ایک الگ دنیا، جہاں داخلے اور سہولتوں کا حق آپ کے مرتبے سے طے ہوتا ہے۔ نوری، ناری اور خاکی کا نظام وقت سے مطابقت نہیں رکھتا۔
کم سے کم انصاف یہ ہے کہ لاہور کے اس قیمتی علاقے میں سو ایکڑ سے زائد سرکاری زمین کا موجودہ منصفانہ کرایہ طے ہو اور وصول کیا جائے۔ موجودہ کرایہ 5000 سالانہ ایک مذاق ہے۔ مگر سوال کرائے سے آگے بھی ہے: جس زمین کے اصل مالک عوام ہیں، اس کے دروازے انہی پر کیوں بند ہیں؟
میرے حلقے کے چار لاکھ اسی ہزار شہریوں میں، میرے علم کے مطابق، اس کلب کا ایک رکن بھی نہیں اور رکنیت کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔ سختیاں عام آدمی کے لیے اور رعایتیں اشرافیہ کے لیے۔ اس طرح نظام نہیں چل سکتا۔
جمخانہ اپنی غیرمنافع بخش non profit organization حیثیت کا حوالہ دیتا ہے۔ میں نے سوال اٹھایا کہ اس کے ریستورانوں، گیسٹ رومز اور بیکری کی آمدنی کہاں خرچ ہوتی ہے؟ ان سہولتوں سے معاشرے کو کیا فائدہ پہنچتا ہے؟ امیر ممبر کے لیے سستی بریڈ اور غیرممبر کے لیے مہنگی بریڈ میں کون سا عوامی مفاد پوشیدہ ہے؟ غیرمنافع بخش حیثیت اور عوامی فائدہ دو الگ سوال ہیں؛ دونوں کی جانچ ضروری ہے۔
اگر کھیلوں کا فروغ اس رعایت کا جواز ہے تو کن اسپورٹس فیڈریشنوں یا ایسوسی ایشنوں سے معاہدے ہ��ں؟ پاکستان کے کتنے رینکنگ رکھنے والے کھلاڑی، جو جمخانہ کے ممبر نہیں، ان سہولتوں سے استفادہ کرتے ہیں؟ کیا کھیل کی اہلیت کافی ہے یا پہلے مراعات یافتہ حلقے کی رکنیت ضروری ہے؟
اس زمین پر دی جانے والی سالانہ رعایت کی مکمل مالی قدر بھی سامنے آنی چاہیے۔ اگر یہ ایک ارب روپے یا اس سے زیادہ بنتی ہے تو اس کے عوض لاہور، اس کے شہریوں اور کھیلوں کو کیا حاصل ہوتا ہے؟ عوامی اثاثے پر اتنی بڑی رعایت کا جواز قابلِ پیمائش عوامی فائدے سے ہی دیا جا سکتا ہے۔
میں نے اپنے سوالات متعلقہ محکموں کے ذریعے ریکارڈ پر پہنچائے ہیں تاکہ کمیٹی حقائق عوام کے سامنے رکھے اور اس جیتی جاگتی ناانصافی ��ر اپنا کردار ادا کرے۔
اشرافیہ ہوش کے ناخن لے۔ عوام بیدار ہو چکے ہیں، سوال پوچھ رہے ہیں، مگر مراعات کے حصار میں بیٹھے لوگوں کا ہاتھ ملک کی نبض پر نہیں۔ اشرافیہ کی مراعات اس ملک پر بوجھ بن چکی ہیں۔ بطور عوامی نمائندہ میری ذمہ داری ہے کہ جن لوگوں کی آواز ان دیواروں کے اندر نہیں پہنچتی، اسے طاقت کے ایوانوں تک پہنچاؤں۔
پاکستان دنیا کی چوتھی بڑی میزائل سپرپاور بن گیا! 🇵🇰
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے فتح 2 ای آر ہائپرسونک بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
ابھی تک دنیا میں صرف روس، چین اور امریکہ کے پاس ہائپر سانک میزائل موجود ہیں جبکہ بھارت، جنوبی کوریا اور ایران ہائپر سانک کے قریب ہیں لیکن انکے میزائل کو مکمل ہائپر سانک نہیں مانا جاتا۔
ہائپرسونک کا مطلب آواز کی رفتار سے کم از کم پانچ گنا تیز۔ رفتار کا اندازہ لگائیں تو سطح سمندر کے معیاری ��الات میں Mach 5 تقریباً 6100 کلومیٹر فی گھنٹہ بنتا ہے۔ بلندی اور درجہ حرارت سے یہ حساب بدلتا ہے۔ اس میزائل کی اصل زیادہ سے زیادہ رفتار اور نئی رینج کے اعداد اعلامیے میں نہیں بتائے گئے۔
سادہ سا مطلب یہ ہے کہ بھارت کا S400 اور ڈیوڈ سلنگ، سب وڑ چکا ہے اور بھارت کے مغرب تک پاکستان کی پہنچ ہوچکی ہے کیونکہ یہ ایکسٹینڈڈ رینج ہے
یہ ہمارے سائنسدانوں اور انجینئروں کی محنت ہے جو پاکستان کی دفاعی قوت بڑھا رہی ہے۔
قوم کو مبارک ہو! 🇵🇰
تیل کی قیمت عالمی منڈی میں کم ہو کر 106 ڈالر بیرل سے 92 ڈالر تک آچکی اس دوران پاکستان میں کم فقط چودہ پیسے کم ہوئی اور آپ انہوں نے تقریباً چار روپے لیٹر بڑھا دی کل جمعہ ہے کل برقرار رکھ کر سوموار تک عوام کو لوٹیں گے
شہباز شریف کی حکومت کے سامنے فرعون نیک پاک صاف نظر آتے ہیں
آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کہہ رہی سب پاکستانیو کو بتا دو کہ ہم نے حکومت سے کہا کہ امیر پر ٹیکس لگائیں غریب کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دیں
جبکہ ہماری حکمران اشرافیہ اس سے الٹ کرتی یہ الیٹ کو نواز رہی اور غریب کی کھال اتار رہی ہے
آئی ایم ایف نے سچ بتا دیا
وہ جو باڈی لینگویج کی بات کیا کرتے تھے کدھر مر گئے ٹرمپ شہبازشریف کے سامنے کے دبک کے بیٹھا بات سن رہا ہے شہبازشریف کا اور ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹھنے کا طریقہ دیکھیں مبینہ پی ٹی آئی کے صحافی ویڈیو سے دور رہیں بہت تکلیف ہونے والی ہے۔
آسٹریلیا کے دارلحکومت سڈنی میں فلسطین کی حمایت میں نکلنے والے جلوس نے دنیا کی تاریخ ہی بدل دی ہے. یہ دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا احتجاجی مجمع ہے
*یہ ہوتا ہے احتجاج*
*مسلمانوں تم کیا منہ دکھاو گے کل قیامت کے دن اللہ کو؟*
😡🤲🏻😡