ویب ڈیسک | ہمزاد ڈیجیٹل
وزیراعظم شہباز شریف نے کوپ 31 کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے وعدوں کے بجائے عملی اقدامات ضروری ہیں۔ پاکستان عالمی کاربن اخراج میں ایک فیصد سے بھی کم حصہ رکھتا ہے، مگر شدید متاثر ہے۔ انہوں نے عالمی تعاون پر زور دیا۔
ویب ڈیسک | ہمزاد ڈیجیٹل
سندھ پولیس کا کراچی میں خواتین کے لیے ’’شی ڈرائیوز‘‘ پروگرام جاری ہے، جس کے تحت سعید آباد ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں کار اور موٹر سائیکل چلانے، ٹریفک قوانین اور محفوظ ڈرائیونگ کی تربیت دی جا رہی ہے۔ تربیت مکمل کرنے والی خواتین کو سرٹیفکیٹ بھی دیے جائیں گے۔
ویب ڈیسک | ہمزاد ڈیجیٹل
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں نورین نیازی اور ڈاکٹر عظمیٰ خان کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا۔ دونوں کی نظر بندی کے احکامات معطل ہونے کے بعد رہائی عمل میں آئی، جبکہ علیمہ خان تاحال جیل میں ہیں۔
ویب ڈیسک | ہمزاد ڈیجیٹل
سعودی عرب میں ایم کیو ایم کے رہنما رؤف صدیقی کی گاڑی کو مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ جاتے ہوئے حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں ان کی اہلیہ شدید زخ��ی ہوگئیں، جبکہ رؤف صدیقی اور ان کے بچے محفوظ رہے۔
ویب ڈیسک | ہمزاد ڈیجیٹل
بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن کو جان سے مارنے اور ان کے ممبئی میں واقع بنگلے کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے۔ دھمکی آمیز ای میل کے بعد پولیس نے سیکیورٹی سخت کر دی، تاہم تلاشی کے دوران کوئی مشتبہ چیز برآمد نہیں ہوئی۔ تحقیقات جاری ہیں۔
ویب ڈیسک | ہمزاد ڈیجیٹل
پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی نئے صوبوں کے خلاف متفقہ قرارداد منظور کر چکی ہے، اس لیے سندھ کی تقسیم اور ریفرنڈم کی باتیں بند کی جائیں۔ آئین کے مطابق صوبے کی حدود میں تبدیلی کے لیے متعلقہ اسمبلی کی دو تہائی منظوری ضروری ہے۔
ویب ڈیسک | ہمزاد ڈیجیٹل
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کے قیام کا فیصلہ عوام کی رائے کے مطابق ہونا چاہیے۔ اگر اکثریت نئے صوبوں کے حق میں ہو تو ریفرنڈم کے بعد آئینی طریقے سے نئے صوبے بنائے جائیں، اور اگر عوام مخالفت کریں تو ان کا فیصلہ بھی قبول ہوگا۔
ویب ڈیسک | ہمزاد ڈیجیٹل
کراچی پریس کلب کے باہر پیکا ایکٹ، جبری برطرفیوں اور میڈیا ورکرز کے مسائل کے خلاف جاری احتجاجی دھرنے میں مرکزی مسلم لیگ کراچی کے سیکرٹری اطلاعات عادل علی کی شرکت۔ صحافیوں کے مطالبات کی بھرپور حمایت اور آزادیٔ صحافت پر پابندیوں کے خلاف آوا�� اٹھانے کا اعلان۔
ویب ڈیسک | ہمزاد ڈیجیٹل
کراچی پریس کلب کے باہر صحافیوں کے احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ صحافیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ خبر دینا سب کا حق ہے، تاہم خبر حقائق پر مبنی ہونی چاہیے۔ میڈیا مالکان کسی ورکر کو جبری ملازمت سے نہ نکالیں۔
ویب ڈیسک | ہمزاد ڈیجیٹل
متحدہ عرب امارات نے بیماریوں کی جلد تشخیص کے لیے قومی جینومکس منصوبہ منظور کر لیا۔ پروگرام میں 10 لاکھ افراد شامل ہو چکے ہیں، جبکہ ملک بھر میں نومولود بچوں کی 815 سے زائد جینیاتی بیماریوں کی اسکریننگ کی جائے گی۔
ویب ڈیسک | ہمزاد ڈیجیٹل
معروف فیشن ڈیزائنر دیپک پروانی نے کہا کہ بڑھتی عمر کو قدرتی انداز میں قبول کرنا چاہیے۔ زیادہ بوٹوکس اور پلاسٹک سرجری چہرے کے تاثرات متاثر کرتی ہے۔ انہوں نے خود بھی ہیئر ٹرانسپلانٹ اور آنکھوں کی سرجری کی پیشکش مسترد کی۔
ویب ڈیسک | ہمزاد ڈیجیٹل
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں 13 نومبر کو ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے، جبکہ 17 سے 18 نومبر کے دوران صبح اور رات کے وقت سردی محسوس ہونا شروع ہوسکتی ہے۔
ویب ڈیسک | ہمزاد ڈیجیٹل
سینئر اداکارہ ثانیہ سعید کا کہنا ہے کہ انہیں بچے پسند ہیں، مگر ان کی پرورش بڑی ذمہ داری ہے۔ اداکارہ کے مطابق وہ اس وقت 12 ریسکیو کی گئی بلیوں کی دیکھ بھال کر رہی ہیں اور جانوروں کی بے لوث محبت ان کے لیے بہت قیمتی ہے۔
ویب ڈیسک | ہمزاد ڈیجیٹل
او جی ڈی سی ایل کے مطابق ضلع خیرپور کے بٹرسیم نارتھ ویسٹ ون کنویں سے روزانہ ایک کروڑ 28 لاکھ مکعب فٹ گیس اور 175 بیرل کنڈنسیٹ حاصل ہوگا۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ نئی دریافت سے مقامی گیس کے ذخائر بڑھیں گے اور گیس جلد قومی نظام میں شامل کی جائے گی۔
ویب ڈیسک | ہمزاد ڈیجیٹل
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔ قرض سیلاب، زلزلوں اور دیگر قدرتی آفات کے بعد فوری مالی مدد فراہم کرنے کے لیے ہوگا۔ اے ڈی بی کے مطابق پاکستان کو قدرتی آفات سے ہر سال تقریباً 2 ارب ڈالر کا نقصان ہوتا ہے۔
ویب ڈیسک | ہمزاد ڈیجیٹل
سینئر اداکار منوج باجپائی نے ٹائیگر شروف پر مبینہ حملے کے بعد فلمی شخصیات کی سیکیورٹی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ جرائم کے طریقے بدل چکے ہیں اور بڑے اداکاروں کو خطرات کا سامنا ہے۔ امید ہے حکومت کے حفاظتی اقدامات مؤثر ثابت ہوں گے۔
ویب ڈیسک | ہمزاد ڈیجیٹل
43 سالہ طویل تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ روزانہ 2 سے 3 کپ کیفین والی کافی پینے والوں میں ڈیمنشیا یعنی یادداشت کی شدید کمزوری کا خطرہ کم پایا گیا۔
تحقیق کے مطابق روزانہ 1 سے 2 کپ چائے پینا بھی دماغی صحت کے لیے فائدہ مند ہو سکتا ہے۔
ویب ڈیسک | ہم��اد ڈیجیٹل
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے عمران خان کی بہنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قید کا ایک ایک دن ناانصافی ہے۔ عمران خان کی صحت پر تشویش ہے، عدالتی احکامات پر عمل ہونا چاہیے۔ سیاسی کشیدگی کا حل صرف مذاکرات ہیں۔
ویب ڈیسک | ہمزاد ڈیجیٹل
سندھ میں سیلاب متاثرین کے لیے 10 لاکھ گھروں کی تعمیر مکمل۔ بلاول بھٹو زرداری کا عالمی ریکارڈ قائم کرنے کا دعویٰ، مزید 10 لاکھ گھر بنانے کا اعلان۔