میرے عشق دے وچ مشکوک نہ ھو
نہی اج تک غلط نگاہ کیتی
تیری ہر ملاقات میں انج کیتی
جیوے موسی نال خدا کیتی
نہی کیتا فرق تیری پوجا وچ
نہی لو کاں دی پرواہ کیتی
اک تینوں رب نہی کہ سکدا
باقی ساری رسم ادا کیتی
تیرے نال حیاتی لا چھڈی
دس کس نے انج وفا کیتی
دے کوئی طبیبـــــــ آ کے، ہمیــں ایسی دوا بھی
لذتــــ بھی رہ��ـے درد کی، مــل جائے شفـــــــا بھی
اکـــــــ ادا سے دل چھلنـی, اکـــــ ادا تسلی کی
یارِ مَـــن ستمگـــــر بھی، یــارِ مَن مسیحــا بھی
جو کوئی آئے وہ دیکھے مرے کھوٹے سِکّے
اپنے یاروں کو چھپا کر نہیں رکھا میں نے
تو مرا شکر ادا کر کہ بچھڑنے کے لیے
کوئی الزام ترے سر نہیں رکھا میں نے
ڈاکٹر شکیل پتافی
گذرے منظر اٹھا کے لے آیا
وقت خنجر اٹھا کے لے آیا
میں نے دو اشک اس کے کیا پونچھے
وہ سمندر اٹھا کے لے آیا
جانے کیا گل فروش پر گذری
آج پت جھڑ اٹھا کے لے آیا
میں کہ چنتا رہا پرائے غم
پھر انہیں گھر اٹھا کے لے آیا
کب سے رکھا ہُوا تھا میں باہر
خود کو اندر اٹھا کے لے آیا
نعیم ضرار
ترکِ الفت کا کہتے ڈرتا ہوں
وہ کہیں میری بات مان نہ لے
یہ عدالت نہیں محبت ہے
تو مرا حلفیہ بیان نہ لے
کر مکمل سفر توکل سے
لے سفینہ تو بادبان نہ لے
وصل اور ہجر سے نکل خالد
کوئی لمحہ کسی سے دان نہ لے