Freelance Journalist | Author | Translator | Editor at Readings/Ilqa | Gen Sec. Art Tree Foundation | Passionate about Truth, Politics, and the power of words.
اچھا، موصوف ایسے سبز قدم واقع ہوئے ہیں کہ ابھی جیل سے پیر باہر بھی نہیں رکھا اور اسٹاک ایکسچینج 2547 پوائنٹس گر گئی ہے۔
اخے پوری قوم کو اس فیصلے سے بڑی خوشی ہوئی ہے۔ 😑
#ہر_دل_سے_دعا_خان_کے_نام
ایک طبقہ ایسا بھی ہے جو پاکستانیوں کو یوم آزادی مناتا ہوا اور باہر نکل کر خوشیاں مناتے نہیں دیکھ پا رہا۔
ان کی اصل تکلیف ہی یہ ہے کہ ہم سوشل میڈیا پر دن رات بکواس کرتے ہیں کہ خان جیت گیا ہے؛ مگر مہاتما کیلئے کوئی گھر سے نکلنے کو تیار نہیں ہے۔
پاکستان ہمیشہ زندہ باد🇵🇰
The fact that some people are calling this a secret or shady deal just shows that it's another big win for Pakistan.
Props to #FMMunir, PM @CMShehbaz, and the unsung hero @MIshaqDar50 👏🇵🇰
8۔ آخر پر مکرر عرض ہے کہ پی ٹی آئی نے اس ترمیم کے موقع پر اپنے رویے سے بار دگر ثابت کردیا ہے کہ استبدادی قوتوں کے پر پھیلانے کیلئے جو معاونت خان صاحب اور ��ن کی تیار کردہ نسل نے کی ہے، اس کی کوئی دوسری مثال نہیں ملتی۔
8/8
عمران زدگاں سے چند سوالات
1۔ ستائیسویں ترمیم کی مخالفت میں پی ٹی آئی کے ہمدردوں اور حمایتیوں کی طرف سے سوشل میڈیا پر بے حد شور مچایا جا رہا ہے؛ لیکن کیا وجہ ہے کہ عمران خان کے نام پر سینیٹ اور قومی اسمبلی کا حصہ بننے والے ممبران نے مخالفت میں ووٹ ڈالنا گوارا نہیں کیا؟
1/8
7۔ کیا بزدلی، اور سیاسی نافہمی کے اس عظیم الشان مظاہرے کے بعد بھی یہ کہتے پھریں گے کہ ہم نے اس ترمیم کی مخالفت کی تھی؟ تاریخ کے ساتھ ساتھ ہم بھی انہیں ہمیشہ یہ یاد دلاتے رہیں گے کہ ایسا نہیں ہے؛ آپ مخالفت کے وقت ڈیسک بجا ��جا کر اپنے مسیحا "عمران خان" کا نام جپ رہے تھے۔
7/8
6۔ مستعفی ججوں پر صدقے واری جانے والوں کو اس بات پر شرم بھی محسوس نہیں ہورہی کہ وہ جج، جو پارلیمان کی کسی ترمیم پر سرے سے سوال کرنے کا بھی حق نہیں رکھتے، وہ مجبور ہوکر استعفے دیتے پھر رہے ہیں، جبکہ حقیقی مینڈیٹ والے 80 مجاہدین اسمبلی میں مخالفت تک نہ کرسکے؟
6/8
5۔ اگر مخالفت میں ووٹ اس لئے ن��یں ڈالا کہ یہ پارلیمان ہی جعلی اور فارم سینتالیس سے بنا ہے، تو ابھی تک اس پارلیمان کا حصہ کیوں ہیں؟ بالفرض پارلیمان جعلی ہے، لیکن عمران خان کے حواریوں کی 80 نشستیں تو اصل ہیں؛ انہیں اپنے حقیقی مینڈیٹ کا خیال کیوں نہ آیا؟
5/8
4۔ اگر فیلڈ م��رشل کی طرف سے سختی یا ریاستی جبر کا خوف ہے تو کیا جے یو آئی کے ممبران کو فیلڈ مارشل یا ریاست سے ڈر نہیں لگتا؟ اگر ریاست کے جبر کی وجہ سے ایک خطرناک ترمیم کی مخالفت میں ووٹ نہیں ڈالا جاسکا تو یہ ٹولہ آخر حقیقی آزادی کیسے حاصل کرے گا؟
4/8
3۔ ریکارڈ کے سینیٹ میں صرف چار ووٹ مخالفت میں ڈالے گئے، اور یہ ووٹ جے یو آئی کے ہیں۔ عمران خان کے نام لیوا سینیٹرز نے سینیٹ میں موجود ہونے کے باوجود، مخالفت میں ووٹ دینے کے بجائے "عمران خان کو رہا کرو" کے نعرے لگا کر گھر کی راہ لینا کیونکر مناسب سمجھا؟
3/8
2۔ کیا فیلڈ مارشل کا غلبہ اس ملک پر اس قدر ہوچکا ہے کہ عوام کے سب سے بڑے نمائندگان، اور اس ملک کی سب سے پاپولر جماعت کے ممبران ایک خطرناک آئینی ترمیم کے خلاف ووٹ ڈالنے کی بھی جرات نہیں کرسکتے؟
2/8