میں نے لوگوں سے دوری کبھی اس بات پر اختیار نہیں کی کہ انہیں سبق سکھاؤں،
میں دوری اس بات پر اختیار کرتا ہوں کہ میں اپنا سبق سیکھ چکا ہوں اور وہ میرے لیے کافی ہے۔
جو دوست اپنے نام کے آگے "چوہدری" " سردار"،" میر"،" ارباب" "وڈیرہ"،"ٹکری"۔ ملک ،، نواب ،، خان ۔۔ اور مختلف القابات لکھتے ہیں۔ وہ صدقہ فطر کشمش 6000۔ عجوہ کھجور 19000کے حساب سےدیں۔
اپنے القابات کی قدر کریں
انسان جتنا زیادہ با شعور ہوتا ہے اتنا ہی زیادہ مہربان ہوجاتا ہے کیونکہ جو گہرائی کو چھو لیتا ہے وہ کسی کو تکلیف نہیں پہنچا سکتا ، تمام شر کی جڑیں جہالت سے آ تی ہیں
دِن گزر جائیں گے اور تم اُن چیزوں کو ترک کر دو گے جن کی تمہیں عادت ھے۔ پسندیدہ انسانوں کو چھوڑ دو گے ، اپنے خوابوں سے دستبردار ھو جاؤ گے۔ اور بالآخر یہ تمہارا حقیقت قبول کرنے کی طرف پہلا قدم ھو گا۔
"نزار قبانی"
’’میں اونچی آوازوں کو ناقابل بیان حد تک ناپسند کرتا ہوں،
اور یہ بدقسمتی ہے کہ ہم ایسے لوگوں سے گھیرے ہوئے ہیں جن کے پاس اپنی بلند آواز کے علاوہ کوئی ہنر نہیں ہے۔‘‘