ابن عمر ؓ فرماتے ہیں:
رسول الله ﷺ نے مسلمانوں کے ہر غلام و ��زاد، مرد و عورت، اور چھوٹے بڑے پر ایک صاع کھجور یا ایک صاع جَو صدقہ فطر فرض فرمایا، اور حکم فرمایا کہ اسے نماز عید کے لئے جانے سے پہلے ادا کر دیا جائے.
(1 صاع = تقریباً 2.7 کلو)
بخاری 1503
(مسلم 2278؛ مشکوٰۃ 1815)