23 مارچ 1997
میاں نواز شریف کے دور حکومت میں انکی کوششوں سے یوم پاکستان کی پریڈ کو 54 اسلامی ممالک کے بادشاہ،صدور، وزرائے اعظم اور انکے نمائندوں نے ایک ساتھ بیٹھ کر دیکھا
#PakistanDay#23rdMarch#ShahidAfridi
وزیراعظم محمد شہباز شریف @CMShehbaz کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر جمہوریہ لبنان کے وزیراعظم عزت مآب نواف سلام سے ملاقات
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (UNGA) کے 81ویں اجلاس کے موقع پر لبنانی وزیراعظم نواف سلام سے ملاقات کی۔
دونوں رہنماؤں نے اعلیٰ سطحی روابط، تجارت و سرمایہ کاری، دفاع اور ادارہ جاتی تعاون سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اقوام متحدہ اور دیگر کثیرالجہتی فورمز پر جاری اہم باہمی تعاون کا بھی اعادہ کیا۔
@pmln_org@TararAttaullah@SidraAslamOff
ستمبر، جمعے کا دن، وزیراعظم شہباز شریف دوبارہ دنیا کے سامنے کھڑے ہوں گے۔ اور جیسے پچھلی بار ہوا، اُسی طرح ہوگا، بھارتی ٹکڑوں پر پلنے والا بکواس گینگ آفتاب اقبال، معید پیرزادہ اور عمران ریاض بالکل شرمندہ نہیں ہوں گے۔ خود کو صحافی کہنے والے گزشتہ سال کے ایڈیٹڈ کلپ پر ناچ رہے ہیں 😂
Had a warm and most cordial exchange with H.E. Mr Tarique Rahman, Prime Minister of Bangladesh, on the margins of UNGA in New York, this morning.
In our most useful discussion, Prime Minister Rehman and I agreed to further deepen Pakistan-Bangladesh bilateral cooperation in trade, investment, connectivity, education, tourism and people-to-people exchanges, while maintaining close coordination between our two countries on regional and global issues as well as at multilateral fora.
I also congratulated Mr. Khalil ur Rehman, Foreign Minister of Bangladesh, on assuming the Presidency of 81st UNGA and assured him of Pakistan's support in the successful conduct of the Assembly.
Prime Minister held a meeting with President of the European Council, H.E. Mr.
António Luís Santos da Costa and the President of the European Commission, H.E. Ms.Ursula Gertrud von der Leyen on the sidelines of the United Nations General Assembly in New York.
نیویارک میں فوزیہ قصوری صاحبہ سے خوشگوار ملاقات ہوئی۔ پاکستان کا نام ایسی محبت سے لیتی ہیں کہ دل خوش ہو جاتا ہے۔ وطن کے لیے مثبت سوچ اور دل میں بےپناہ محبت رکھنے والے یہی چہرے دنیا میں پاکستان کی خوبصورت پہچان ہیں۔ سلامت رہیں!
حکومتِ پنجاب سےاپیل ہےکہ عابد چارلی کےمرنے کاانتظار نہ کیجیےاوراس کی زندگی بچائیے۔جس فنکار نےبرسوں لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیریں آج خود بستر مرگ پر بے بسی کی تصویر بناہواہے۔خدارا سرکاری علاج کا مکمل بندوبست کریں اور عابد چارلی کےخاندان کوبےآسرا نہ چھوڑیں ۔
@AzmaBokhariPMLN
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی فوری انصاف فراہم کرنے کی پالیسی کی تعریف! 👏
اگر یہ کیس پنجاب کا ہوتا تو اب تک مجرم کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جا چکا ہوتا۔ وزیراعلیٰ کی بہترین گورننس کا اعتراف ❤️🙌
وزیراعظم شہباز شریف کی آئی ایم ایف وفد سے متوقع ملاقات میں پیٹرول کی قیمتوں پر عوام کو ریلیف دلانا سرفہرست ایجنڈا ہے
جنگ کی وجہ سے پوری دنیا متاثر ہے،پاکستان میں عوام پر مزید بوجھ کیسے ڈالا جاسکتا ہے؟
اپنے ملک کی خواتین کو فرنٹ لائن پر سیکیورٹی کی ذمہ داریاں نبھاتے دیکھ کر بے حد خوشی اور فخر محسوس ہوا۔
پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں ہماری خواتین کا معاشی و سماجی کردار نہایت اہم ہے۔ یہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ ہم ایسا سازگار اور بااختیار ماحول تشکیل دیں جہاں خواتین آگے بڑھ سکیں، اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا سکیں، ملک و قوم کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیں اور پاکستان کے سبز ہلالی پرچم کے ستارے کی طرح جگمگا سکیں۔
ایک مضبوط اور خوشحال پاکستان، تب ہی ممکن ہے جب اس کی خواتین کو بھی آگے بڑھنے کے برابر مواقع حاصل ہوں۔
وی نیوز کی جانب سے نئے سفر کا آغاز
وی نیوز پشاور کی لانچنگ تقریب۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ، کھلاڑیوں، اساتذہ اور صحافیوں سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت
@TheLehaz
اکیلے جلال خان سے یہ ڈرتے ہیں اسی لئے تو مجھ پر اسمبلی میں بات کرنے پر پابندی عائد کررکھی ہے۔مجھے بولنے نہیں دیتے،اگر ڈرتے نہیں ہیں تو پھر بات کرنے کا موقع تو دیں
انہیں ہر جگہ جمہوریت چاہیے لیکن خیبرپختونخواہ اسمبلی میں آمر بنے بیٹھے ہیں
New York: Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif meets the President of the European Council, H.E. Mr. António Luís Santos da Costa and the President of the European Commission, H.E. Ms.Ursula Gertrud von der Leyen.
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات کی۔
وزیراعظم نے پاکستان کی معیشت کے لیے آئی ایم ایف کی مسلسل معاونت کو سراہتے ہوئے آئی ایم ایف کے تعاون سے جاری اصلاحاتی پروگرام پر کامیابی سے عملدرآمد کے لیے حکومت کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم نے بالخصوص پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تعمیری شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے میں منیجنگ ڈائریکٹر کے کردار کو سراہا۔
وزیراعظم نے اقتصادی اصلاحات کے ایجنڈے کے لیے حکومت کی بھرپور ملکیت اور وابستگی کا اعادہ کرتے ہوئے معیشت کو مستحکم بنانے، پائیدار اور جامع اقتصادی ترقی کی بنیادیں استوار کرنے کے لیے اصلاحات کی رفتار برقرار رکھنے اور ساختی اصلاحات کو آگے بڑھانے کے پاکستان کے پختہ عزم کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ علاقائی تنازعات اور بیرونی مہنگائی کے دباؤ کے باوجود پاکستان محتاط مالیاتی اور زری پالیسیوں کی بدولت معاشی استحکام کے مرحلے سے کامیابی کے ساتھ معاشی بحالی کی جانب گامزن ہے۔
وزیراعظم نے مالیاتی نظم و ضبط، بیرونی مالیاتی ذخائر اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری کو اجاگر کیا۔ انہوں نے نیشنل ٹیرف نظام، ملکی محصولات میں اضافے کے لیے اقدامات اور نجکاری کے عمل میں پیش رفت کو پاکستان کی ان کوششوں کی مثالیں قرار دیا۔
وزیراعظم نے معاشی اصلاحات کے تسلسل کے ساتھ ساتھ معاشرے کے کمزور طبقات کے تحفظ کے لیے حکومت کے عزم پر بھی زور دیا۔
منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت پاکستان کی کارکردگی اور معاشی استحکام کے لیے حکومت کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ ان کوششوں کے نتیجے میں ٹھوس نتائج سامنے آ رہے ہیں۔
دونوں رہنماؤں نے پاکستان کے آئندہ آئی ایم ایف پروگرام جائزے، اصلاحات کو آگے بڑھانے، ملکی معیشت کی مضبوطی اور پائیدار اقتصادی ترقی کے فروغ کے لیے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جاری تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، مشیر برائے نجکاری محمد علی، معاون خصوصی برائے وزیراعظم طارق فاطمی اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔