بچوں نے فون کیا کہ بابا گرمی بہت ہے آم اور دودھ لے کر آنا ٹھنڈا کھانے کو دل کر رہا ہے،
میری جیب میں پیسہ نہیں ہے، میں بائیک آہستہ آہستہ چلا کر گھر جاتا ہوں تاکہ بچے سو جائیں 😭😭😭
#سانحہ_راولاکوٹ
"گولی کیوں چلائی"
یہ پوچھا جائے گا ہر بار، گولی کیوں چلائی تھی؟
بتائے اب ہمیں سرکار، گولی کیوں چلائی تھی
گری تھی کون سی دیوار، گولی کیوں چلائی تھی؟
سبھی ہونٹوں پہ ہے تکرار، گولی کیوں چلائی تھی؟
نہ تھی دشمن کی وہ یلغار، گولی کیوں چلائی تھی؟
نہ تھا جب سامنے ہتھیار، گولی کیوں چلائی تھی؟
نہیں تھے یہ وہ۔کوئی اغیار، گولی کیوں چلائی تھی؟
وطن کے وہ بھی تھے غمخوار، گولی کیوں چلائی تھی؟
نہتوں پر سربازار، گولی کیوں چلائی تھی؟
کیا ہے پیٹھ پر کیوں وار، گولی کیوں چلائی تھی؟
وہ جیتے جاگتے لوگوں کا اک پر امن مجمع تھا
پرندوں کا نہیں تھا ڈار، گولی کیوں چلائی تھی؟
وہ انسانوں کے خوں سے پھوٹنے والے فوارے تھے
نہیں پانی کی تھی وہ دھار، گولی کیوں چلائی تھی؟
میرے گلشن کے یہ کھلتے ہوئے کچھ پھول کلیاں تھیں
ذہن کے دائمی بیمار! گولی کیوں چلائی تھی؟
نجانے کتنی آنکھیں اب بھی ان کی راہ تکتی ہیں
سبھی رکھتے تھے یہ گھر بار، گولی کیوں چلائی تھی؟
مٹا ڈالو بھی جو دھبے، لہو ہے پھر بھی بولے گا
تمہیں رینا ہے اب تیار! گولی کیوں چلائی تھی؟
تیرے لشکر میں کوئی ایک بھی مرد مسلماں تھا؟
ہوا ناں ایک سے انکار! گولی کیوں چلائی تھی؟
بڑا چھوٹا تھا عہدیدار، گولی کیوں چلائی تھی؟
وہ کرنل تھا یا صوبیدار، گولی کیوں چلائی تھی؟
بھڑک اٹھے گی اب یہ آگ جب بھی سامنا ہوگا
دہکتا جائے گا انگار، گولی کیوں چلائی تھی؟
لہو دینا تو کیا ہم۔کو لہو پینا بھی آتا ہے
کریں جینا تیرا دشوار؟ گولی کیوں چلائی تھی؟
امن خواہش سہی لیکن یہ کمزوری نہیں اپنی
اٹھا لیں ہم بھی اب ہتھیار؟ گولی کیوں چلائی تھی؟
شہیدوں کے لہو پہ سودا بازی ہو نہیں سکتی
بتا اے بزدل و مکار، گولی کیوں چلائی تھی؟
خرم ذیشان ایڈووکیٹ
کوہاٹ
نومبر 30، 2024
نہ زمین پھٹی نہ آسمان گرا….
لاہور، ماڈل ٹاؤن میں کم عمر گھریلو ملازمہ کو مالکن کے بیٹے اور ڈرائیور نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ بچی کے حاملہ ہو جانے پر مالکن نے نجی کلینک میں اسقاط حمل کروانے کی کوشش کی۔ طبعیت بگڑنے پر لڑکی کو سروسز ہسپتال لیجایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔
یہ مرنے سے پہلے اس بچی کا وڈیو ہے۔
کیا ان ذمہ داران کے خلاف کاروائی ہو گی؟ کیا اس غریب کو کبھی انصاف ملے گا؟
آواز اٹھائیں 🚨
عاشق خان لاہور میں ملٹری قید میں ، اس کی نو عمر بیٹیاں، سلمیٰ اور فاطمہ، دونوں اپنے والد کو ملنے کے لئے ترس گئی ہیں۔
ان بچوں کی آنکھوں میں دیکھیں اِن کا بچپنا ان سے چھین لیا گیا ہے۔ کھلونوں سے کھیلنے کی بجائے باپ کی رہائی کے لئے رو رہی ہیں
🚨BREAKING: For the first time, the original Pakistani cypher — cable I-0678, the document that triggered the removal of former Pakistani Prime Minister Imran Khan — is being released in full by Drop Site.
نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کی طرف سے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ یاسر محمود نے گرفتار صحافی فخر الرحمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم جاری کر دیا۔اسکے بعد صحافی کے وکیل بیرسٹر احد کھوکھر نے درخواست ضمانت دائر کر دی جو پیر کے دن سماعت کے لئیے مقرر کر دی گئی۔
زیر نظر تصویر میں 61 سالہ صحافی فخر کی آنکھوں میں بہت سے سوال ہیں۔
ہم نے اس نئے پاکستان کو چاٹنا ہے
جب نیا پاکستان بنانے والا نہیں رہے گا
پھر یہ قیادت ائے گی
اور کہے گی
ہم نیا پاکستان بنا رہے ہیں
تم سے کیا نیا پاکستان بنے گا تم تو عمران خان کو دوائی تک نہیں دلوا پا رہے
اڈیالہ جیل کے باہر خواجہ سرا کی دبنگ گفتگو...