Stay Informed, Keep Informed.
The official Twitter account of Islamabad Police | Call 15 for emergencies | 1915 for Traffic Updates | 1715 for Complaints
جعلی ای چالان سے محتاط رہیں، غیر مصدقہ لنکس پر کلک کرنے یا ذاتی و مالی معلومات درج کرنے سے گریز کریں۔ ای چالان کی تصدیق صرف اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مستند ذرائع سے کریں۔
#WeRIslamabadPolice
Baseless allegations are being circulated on social media against Islamabad CIA Police regarding accused Muazzam.
The facts are that accused Muazzam was arrested along with other gang members in connection with two robbery cases. During the investigation, snatched mobile phones, cash and the motorcycle used in the criminal activities were recovered from his possession.
The accused is a member of an active gang with a previous criminal record and charge-sheeted cases involving serious offences, including robbery and street crime.
Islamabad Police continues to take indiscriminate action against criminal elements, and legal proceedings will be ensured against all those involved in criminal activities in accordance with the law.
سوشل میڈیا پر ملزم معظم سے متعلق اسلام آباد سی آئی اے پولیس پر بےبنیاد الزامات لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ ملزم معظم کو ڈکیتی کے 02 مقدمات میں گینگ کے دوسرے ممبران کے ہمراہ گرفتار کیا گیا ہے، جبکہ دورانِ تفتیش ملزم کے قبضے سے چھینے گئے موبائل فونز، نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل برآمد کیا گیا۔
ملزم ڈکیتی، راہزنی جیسے سنگین جرائم کے متعدد مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ اور چالان یافتہ متحرک گینگ کا حصہ ہے، اسلام آباد پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے، جبکہ جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔
چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کائنات اظہر خان کی زیرنگرانی اسلام آباد ٹریفک پولیس کی وفاقی دارالحکومت میں غیر قانونی ٹنٹڈ شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت موثر کارروائی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
#WeRIslamabadPolice
اسلام آباد پولیس کی غیر قانونی کالے شیشوں کے خلاف کارروائیاں جاری۔
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی ہدایات پر شہر کے مختلف مقامات پر بلاتفریق گاڑیوں سے غیر قانونی ٹنٹڈ پیپرز ہٹائے جا رہے ہیں۔
قانون سب کیلئے برابر ہے، اس کا یکساں نفاذ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
#weRIslamabadPolice
ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا کا سٹی زون کے مختلف پولیس اسٹیشنز کا دورہ۔
سیپس (SIPS) پروٹوکولز کے تحت جاری تزئین و آرائش، جدید سہولیات اور انتظامات کا تفصیلی معائنہ کیا، اس موقع پر ایس پی سٹی ڈاکٹر ایاز حسین بھی ان کے ہمراہ تھے۔
پولیس اسٹیشنز میں شہریوں کو معیاری سہولیات کی فراہمی اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
#weRIslamabadPolice
Following the special directives of IGP Islamabad Syed Ali Nasir Rizvi, indiscriminate action against vehicles with tinted glasses is underway.
Citizens are advised to refrain from using illegal tinted glasses and ensure compliance with traffic laws.
#weRIslamabadPolice
وفاقی دارالحکومت میں غیر قانونی کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں جاری۔
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی ہدایات پر گزشتہ ایک ماہ کے دوران اسلام آباد ٹریفک پولیس نے 450 سے زائد گاڑیوں کے خلاف بلاتفریق قانونی کارروائیاں عمل میں لائیں۔
قانون کی یکساں عملداری اور محفوظ سفر اسلام آباد ٹریفک پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
#weRIslamabadPolice
"اسلحہ سے پاک اسلام آباد" مہم کے تحت اسلام آباد پولیس کی موثر کارروائیاں جاری۔
پرامن اور محفوظ اسلام آباد کے قیام کیلئے غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی۔
#WeRIslamabadPolice
غیر قانونی ٹنٹڈ شدہ شیشوں کے خلاف کارروائیاں جاری۔
اسلام آباد پولیس قوانین پر عملدرآمد اور شہریوں کی حفاظت کیلئے پرعزم ہے۔ شہری اپنی گاڑیوں سے غیر قانونی بلیک پیپر ہٹائیں اور قانون کی پابندی یقینی بنائیں۔
#WeRIslamabadPolice
ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا کا تھانہ شالیمار اور کیپیٹل پٹرولز یونٹ ھیڈ کوارٹرز کا دورہ۔
تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ،تھانے کی تزئین و آرائش اور تعمیراتی کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔
#WeRIslamabadPolice
ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا کا ایس پی صدر زون کاظم نقوی کے ہمراہ تھانہ رمنا کا دورہ۔
تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا ،تھانے کی تزئین و آرائش اور تعمیراتی کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں
#WeRIslamabadPolice
Your safety starts before the journey.
Verify your taxi, driver and vehicle through the Islamabad Police Taxi Verification App before you ride.
#WeRIslamabadPolice#SCI
When you need support, Islamabad Police is here for you.
Women facing an emergency can call 1815 for dedicated, confidential and reliable assistance.
#WeRIslamabadPolice
ایس پی انڈسٹریل ایریا زون خالد محمود اعوان کی زیرِ صدارت انسداد جرائم کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد
میٹنگ میں جرائم کی صورتحال، مقدمات کی تفتیش، زیرِ تفتیش کیسز اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
#WeRIslamabadPolice