Stay Informed, Keep Informed.
The official Twitter account of Islamabad Police | Call 15 for emergencies | 1915 for Traffic Updates | 1715 for Complaints
ٹریفک پلان برائے 26 صفر مورخہ 10 اگست 2026۔
روٹ۔
26 صفر کا جلوس مکان نمبر 510 آئی ٹین ون سے برآمد ہوگا جو براستہ سی ڈی اے ڈبل روڈ گلی نمبر 70 مکان نمبر 2305 ڈبل روڈ سے ہوتا ہوا امام بارگاہ موسیٰ کاظم پر اختتام پذیر ہوگا۔
ڈائیورشنز۔
1۔ آئی ٹین ون حبیب ترپال تا سی ڈی اے ناکہ سروس روڈ تک بند ہوگا۔
2۔ آئی ٹین ون ڈبل روڈ سی ڈی اے چوک تا آئی ٹین مرکز مارکیٹ تک روڈ بند ہوگا۔
3۔ آئی ٹین فور سروس روڈ تا سی ڈی اے ناکہ تک روڈ بند ہوگا۔
4۔ سی ڈی اے روڈ چوک بند ہوگا۔
متبادل راستے۔
1۔ آئی ٹین ون سروس روڈ استعمال کی جا سکتی ہے۔
2۔ آئی ٹین ون سروس روڈ اور گلی نمبر 23 آئی ٹین فور استعمال کریں۔
3۔ آئی ٹین فور سروس روڈ بجانب سوئی گیس چوک استعمال کریں۔
4۔ آئی جے پی روڈ استعمال کریں۔
شہریوں سے گزارش ہے کہ دورانِ جلوس متبادل راستے استعمال کریں۔ ٹریفک اپڈیٹس کے لیے اسلام آباد ٹریفک پولیس کے سوشل میڈیا پیجز کو فالو کریں یا FM 92.4 سنتے رہیں۔
#TrafficUpdates
Islamabad Police senior officers continue to ensure a safe and well-managed environment, with a clear focus on citizens’ safety, convenience, and well-being.
#IndependenceDay#WeRIslamabadPolice
SSP Operations Islamabad Qazi Ali Raza, along with CTO Kainat Azhar Khan and SP City Zone Dr. Ayaz Hussain, reviewed the arrangements for a safe, smooth and well-coordinated celebration in Islamabad.
#IndependenceDay#WeRIslamabadPolice
ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا کا چیف ٹریفک آفیسر کائنات اظہر خان اور ایس پی سٹی زون ڈاکٹر ایاز حسین کے ہمراہ مکہ معاہدے کی خوشی میں منعقد ہونے والی آتش بازی کی تقریب کے لیے مختص مقام کا دورہ۔
سکیورٹی، ٹریفک و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا اور ڈیوٹی پر مامور افسران و جوانوں کو ہدایت کی کہ تقریب کے دوران فول پروف سکیورٹی، ٹریفک کی بلا تعطل روانی، مؤثر باہمی رابطہ اور شہریوں کی سہولت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
#IndependenceDay #WeRIslamabadPolice
اسلام آباد ٹریفک پولیس ہر لمحہ آپ کی حفاظت کے لیے کوشاں ہے۔ شہری دورانِ سفر ہیلمٹ پہنیں، سیٹ بیلٹ باندھیں، ون وے اور حد رفتار کی پابندی کریں۔
#WeRIslamabadPolice
اسلام آباد ٹریفک پولیس کے "اُڑان سکوٹی اینڈ موٹر رائیڈنگ اسکول" میں داخلے جاری ہیں، رجسٹریشن کے لئے رابطہ کریں:
👉 03252786915
#WeRIslamabadPolice#URAAN
79واں یومِ آزادی؛ عزم، قربانی، اتحاد اور روشن مستقبل کا جشن۔ اسلام آباد پولیس کی خواتین افسران بھی جذبہ حب الوطنی اور شہریوں کے تحفظ کا عزم لئے میدان عمل میں ہیں۔
#PakistanZindabad#IndependanceDay
محترم سوشل میڈیا پر زیرِ گردش واقعے کے حوالے سے وضاحت کی جاتی ہے کہ متاثرہ خاتون کی درخواست پر فوری قانونی کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
دورانِ تفتیش دستیاب شواہد، میڈیکل رپورٹ اور قانونی تقاضوں کی روشنی میں سر پر آنے والے زخم سے متعلقہ دفعہ بھی مقدمے میں شامل کر دی گئی ہے۔
تیزاب پھینکنے سے متعلق الزامات سمیت کیس کے تمام پہلوؤں کی میرٹ، شفافیت کے اصولوں کے مطابق مکمل تفتیش جاری ہے۔ تفتیشی عمل میں سامنے آنے والے شواہد اور میڈیکل رپورٹس کی بنیاد پر قانون کے مطابق مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اسلام آباد پولیس ہر مقدمے کی تفتیش کو بلاامتیاز، شفاف اور قانون کے مطابق انجام دینے کے لیے پرعزم ہے اور کسی بھی فریق کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دی جائے گی۔
SSP Operations Qazi Ali Raza at the Open Court listened to citizens’ complaints and issued directions for their prompt resolution.
#WeRIslamabadPolice#Islamabad