پاکستان میں عمران خان صاحب کی وفاقی جمہوری حکومت کو ۹ اپریل ۲۰۲۲ کو بیرونی سازش پر اندرونی غداروں کے ذریعے گرایا گیا۔ تابعدار قیادت کو ملک پر مسلط کر کے مستحکم پاکستان کو تباہی کی طرف دھکیلا گیا۔ پاکستان کے سابقہ وزیراعظم اور مقبول لیڈر کو جعلی کیسز میں ناحق جیل بھیج دیا گیا۔ تمام صوبوں اور گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں وفاداریاں خرید کر حکومتیں تبدیل کی گئی۔ تمام اداروں ��ے مل کر عمران خان صاحب کو شکست دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ لیکن ۸ فروری ۲۰۲۴ کو پاکستانی قوم نے تمام تر ظلم جبر فسطائیت کے باوجود عمران خان صاحب کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنایا۔ عسکریت نے اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کر کے پاکستان پر ایک دفعہ پھر نا اہلوں کا ٹولہ مسلط کیا۔
آج ایک دفعہ پھر گلگت بلتستان کے غیور پاکستانیوں نے طاقتوروں کو شکست دے کر عمران خان صاحب پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ لیکن بدقسمتی سے وہاں پر بھی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ ریاست بندوق کے زور پر لوگوں کی رائے تبدیل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ عمران خان صاحب کو جھکانے اور اُن کی پارٹی کو ختم کرنے میں ناکام رہی ہے۔ اور انشاء اللّٰہ یہ خواب عمران خان صاحب کے دشمنوں کا ہمیشہ ادھورا ہی رہیگا۔
زور زبردستی، ڈنڈے اور بندوق کے زور پر حکومت کرنے سے ۴ سال میں ہمارا پیار�� پاکستان اور پاکستانی قوم تاریخ کے سب سے کمزور موڑ پر آگئی ہے۔ مہنگائی ، بے روزگاری، بدامنی، تباہ حال معیشت اور ناکام پالیسیوں نے پاکستانی قوم کو خودکشیاں کرنے پر مجبور کردیا ہے۔ کشمیر لہو لہان ہے۔ گلگت میں غم و غصہ ہے۔ تو فیصلہ سازوں کو سو��نا چاہئے کہ نا اہلوں کا اقتدار بچانا ہے یا پاکستان کو ؟ نتیجے بدلنے سے نظریے نہیں بدلتے۔ نتیجے بدلنے سے تقدیر نہیں بدلتے۔ لہٰذا نتیجے نہیں اپنی پالیسی بدلو۔
عظیم لیڈر کی عظیم قوم نے بہادری کی ایک اور مثال قائم کر دی۔
شکریہ گلگت بلتستان کے دلیر اور محبِ وطن پاکستانیوں! آپ نے ثابت کر دیا کہ ظلم، جبر اور فسطائیت کے باوجود عوامی طاقت اور شعور کو شکست نہیں دی جا ��کتی!
#جی_بی_کا_فیصلہ_عمران_خان
#قید_میں_خان_ووٹ_میں_خان
جیل میں بیٹھا تن تنہا پورے نظام کو مسلسل شکست دے رہا ہے، تمام دنیاوی طاقتیں ایک طرف اور وہ توکل اللہ والا شخص ایک طرف۔ اللہ عمران خان کا سایہ اس قوم پر سلامت رکھے اور یزید وقت کے قبضے سے پاکستان کو اللہ آزاد کروائے۔ آمی��
#قید_میں_خان_ووٹ_میں_خان
”ہمیں فخر ہے کہ عمران خان ہمارا بھائی ہے۔ عمران خان نے تین سال جیل میں رہ کر پاکستانی قوم کو بتایا ہے کہ جب اپنی حقیقی آزادی کے لیے کھڑا ہونا پڑے تو اسے عبادت سمجھ کر کریں۔ عمران خان نے کہا، یہ جدوجہد ایک عبادت ہے“
@Aleema_KhanPK#زندان_ٹوٹے_گا_خان_چھوٹے_گا
آج ہمارے سامنے وہ بات کھل کر آ گئی جس کا ہم تین سال سے اعادہ کر رہے ہیں کہ اپریل 2022 میں عمران خان کی حکومت کو سازش کے تحت گرایا گیا۔ پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ نے بین الاقوامی اسٹیبلشمنٹ سے مل کر عمران خان کو ہٹایا۔
پاکستان کی پارلیمنٹ میں ہمیشہ وہ لوگ بٹھائے جاتے ہیں جو اسٹیبلشمنٹ کے اشارے پر چلتے اور ان کی مرضی پر ووٹ دیتے ہیں۔ جمہوریت کو پابندِ سلاسل کرنے کے لیے برسوں سے ایک نظام قائم کیا جا چکا ہے۔
ڈراپ سائٹ نے سائفر پوسٹ کر کے ثابت کر دیا کہ عمران خان سچا تھا۔ اس ��یں بتایا گیا کہ سائفر آیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ عمران خان کو ہٹا دو، یہی تمہارے لیے اچھا ہوگا۔ حکومت اگر انکار کر سکتی تو کرے کہ ڈراپ سائٹ پر جو شائع ہوا وہ جھوٹ ہے، لیکن ان کی اتنی جرات نہیں کہ اسے جھٹلا سکیں۔
سلمان اکرم راجہ
@salmanAraja
میرا رب سچ کا خُدا ہے۔ اللّٰہ تعالیٰ ہمیشہ حق اور سچ پر رہنے والوں کا ساتھ دیتا ہے۔ آج سائفر کی حقیقت سامنے آگئی۔ عمران خان صاحب نے ہمیشہ سچ بولا ہے۔ ہمیشہ حق بات کی ہے۔
عمران خان صاحب نے ہمیشہ پاکستان اور پاکستانیوں کی سالمیت اور خودمختاری کی بات کی ہے۔ اپنی قوم کی عزت نفس کا خیال رکھا ہے۔ غلامی قبول نہیں کی۔ وہ ایک آزاد شخص ہے اور اپنی قوم کو بھی آزاد دیکھنا ان کا خواب ہے۔ جو ہر صورت پورا ہوگا انشاء ا��لّٰہ
اڈیالہ کی دیواریں کچھ وقت کے لئے انہیں قید تو رکھ سکتی ہے لیکن دیواروں کے پیچھے بھی وہ ایک آزاد شخص ہیں۔ انشاء اللّٰہ یہ دیواریں ایک آزاد شخص کو زیادہ دیر قید نہیں رکھ پائینگی۔ ناجائز طریقے سے کرسیوں پر بیٹھے بیرونی غلام آزاد ہو کر بھی غلام ہیں۔
پاکستانیوں کا مینڈیٹ چوری کر کے نااہلوں کو ملک پر مسلط کیا گیا ہے۔ اپنے آقاؤں کو خوش کرنے کے لیے پاکستان کو تباہی کی طرف دھکی�� دیا گیا ہے۔ عوام پر قرضوں، مہنگائی اور بیروزگاری کے پہاڑ توڑے گئے ہیں۔ پاکستان دن بدن تباہی کی طرف جا رہا ہے لیکن کچھ لوگوں کا مفاد اور مقصد عمران خان صاحب کو جُھکانا اور پاکستان تحریک انصاف کو ختم کرنا ہی ہے اور یہ خواب انشاء اللّٰہ کبھی پورا نہیں ہوگا۔
یہ نااہلوں کا ٹولہ اب مزید ملک پر اور مُلک پر مسلط کرنے والوں پر بوجھ بن گیا ہے۔ عمران خان صاحب واحد شخص ہے جو پاکستان کو بچا سکتا ہے۔ جو آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بیرونی طاقتوں سے پاکستان کے لیے فیصلے کر سکتا ہے۔ بیرونی غلامی کو Absolutely Notبول سکتا ہے۔ معیشت بہتر کر سکتا ہے۔ قوم کو اکٹھا کر سکتا ہے۔ قوم کو صرف اس پر ا��تماد ہے۔ عمران خان صاحب نے اب آنا ہے۔ یہ قوم کی ضد ہے اور ملک کی ضرورت۔
🚨BREAKING: For the first time, the original Pakistani cypher — cable I-0678, the document that triggered the removal of former Pakistani Prime Minister Imran Khan — is being released in full by Drop Site.
میرے پاس 2011 کے بعد آئی ایس ایف کی کوئی ذمہ داری نہیں۔ میں آئی ایس ایف کا بانی تھا (بانی تو قائد اعظم بھی تھے لیکن اس ملک میں نواز شریف اور مشرف بھی تھے) لیکن کسی کے انفرادی فعل کا میں ذمہ دار نہیں، سہیل آفریدی سے متعلق سوال پر مراد سعید کا جواب
ہم سب کارکنان اور عہدیداروں نے جتنا ظلم جبر اور فسطائیت اکٹھے مل کر برداشت کر لیا ہے اور ہمارے بھائیوں نے اپنی جانیں قربان کر دی ہیں یہ سب کسی عہدے کے لالچ میں نہیں کیا
یہ سب ہم سب نے مل کر صرف ایک مقصد کیلئے برداشت کیا ہے،- @MuradSaeedPTI
9 مئی پاکستان کے خلاف سازش تھی، یہ ثابت ہوا ہے۔ عمران خان کو جیل میں بھیج کر پاکستان کا آئین توڑ دیا گیا۔ مارشل لا پلس نظام متعارف کرایا گیا۔ 26ویں اور 27ویں ترمیم کر کے آئین پاکستان ختم کیا گیا۔ 9 مئی کے بعد جو کچھ بلوچستان، خ��بر پختونخوا اور فاٹا میں ہوتا تھا، وہ سب پہلی بار پنجاب میں کیا گیا۔ لوگوں کی چاردیواریاں پھاڑی گئیں اور عزتوں کو پاؤں تلے روندا گیا۔
مراد سعید کا بیرسٹر شہزاد اکبر کو خصوصی انٹرویو
@MuradSaeedPTI
@ShazadAkbar