خیبر، باڑہ — 2026
باڑہ، خیبر میں سیکیورٹی فورسز کی اہم بروقت کارروائی، فتنہ الخوارج کا خارجی کمانڈر صفی اللہ ہلاک جہنم واصل
خیبر کے علاقے باڑہ میں سیکیورٹی فورسز نے بروقت انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئےفتنہ الخوارج کے خارجی کمانڈر صفی اللہ کو جہنم واصل کر دیا۔
سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں دہشت گرد عناصر کے خلاف متعدد کاروائیاں جاری ہیں، جن کے ذریعے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کے خاتمے اور امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
خیبر پختونخوا میں امن و امان کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ امن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
#Pakistan #PakistanArmy #Khyber #Bara
‼️اپڈیٹ
شمالی وزیرستان، اَپی — 7 نومبر 2026
آپریشن 11 گرج کے دوران 4 خوارج برقعے پہن کر رکشے میں سوار ہوکر فرار ہونے کی کوشش میں ناکام، رکشے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد
شمالی وزیرستان کے علاقے اپی میں 4 خوارج برقعے پ��ن کر رکشے میں سوار ہوکر فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے کہ انہیں روکنے پر سیکورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
فائرنگ کے دوران رکشہ الٹ گیا جبکہ چاروں زخمی خوارج آبادی میں روپوش ہوگئے۔
��کشے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔
خوارجیوں کے تلاش کے لیے سیکورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔
#Pakistan #PakistanArmy #Waziristan #PakArmyDestroyingTerrorism
6 نومبر 2026
خیبر پختونخوا
بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبر پختونخوا
تیرہ سالہ پی ٹی آئی دورِ حکومت میں منشیات کے نیٹ ورکس مضبوط، نوجوان نسل کا مستقبل تباہ!
خیبر پختونخوا میں منشیات کے خلاف پابندیاں تو عائد ہوئیں، مگر عملی اقدامات اور مؤثر نگرانی کا فقدان رہا۔ نتیجہ یہ نکلا کہ منشیات اور اسمگلنگ کے نیٹ ورکس پھیلتے گئے اور صوبے کے نوجوان اس خطرناک کاروبار اور نشے کی تباہ کاریوں کی لپیٹ میں آتے رہے ۔
سیاسی مفادات کی سیاست نے نوجوان نسل کے مستقبل کو پسِ پشت ڈال دیا۔ بے روزگاری، معاشی مشکلات اور منشیات کے بڑھتے اثرات نے ایک پوری نسل کو خطرات سے دوچار کر دیا۔
نوجوانوں کو سیاسی نعروں کی نہیں، محفوظ مستقبل اور باعزت روزگار کی ضرورت ہے!
گورنر راج کے نفاذ کے بعد غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔ منشیات اور اسمگلنگ کے نیٹ ورکس کے خاتمے، عوام کے تحفظ اور خیبر پختونخوا میں امن و خوشحالی کا قیام اولین ترجیح ہے ۔
#Peshawar #GovernorRule
#خیبر_پختونخوا_کا_نیا_دور
#خیبرپختونواہ_کا_نیا_سفر
06 نومبر 2026
بنوں
بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبر پختونخوا
بنوں میں ہاکی کے فروغ کیلئے ضلعی انتظامیہ متحرک طلباء و طالبات میں ہاکی کٹس کی تقسیم
ڈپٹی کمشنر بنوں کی نگرانی میں باچا خان ہال میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سیکرٹری انٹر پرووینشل کوآرڈینیشن و صدر ہاکی فیڈریشن کی فراہم کردہ مرد و خواتین کھلاڑیوں کی ہاکی کٹس تقسیم کی گئیں۔
تقریب میں چیف فنانس آفیسر، ایریا ڈویلپمنٹ کونسل کے ایڈوائزرز سمیت ضلعی حکام اور اساتذہ نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر نے بنوں میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوان ٹیلنٹ کو آگے لانے کے عزم کا اظہار کیا، جبکہ قاضی محب ہاکی اسٹیڈیم میں نئی آسٹروٹرف کی تنصیب کیلئے کوششوں کی یقین دہانی کرائی گئی۔
عوام اس ��قدام کو خوش آئند قرار دے رہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ کھیلوں کے فروغ کی یہ مہم مسلسل جاری رہے تاکہ بنوں کے نوجوانوں کو کھیلوں کے بہترین مواقع میسر آئیں۔
یہ وہ خیبر پختونخوا ہے جو اب بدلنے، نکھرنے اور مضبوط ہونے کے راستے پر ہے۔
#Peshawar #GovernorRule
#خیبر_پختونخوا_کا_نیا_دور
#خیبرپختونواہ_کا_نیا_سفر
06 نومبر 2026
بنوں
بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبر پختونخوا
گورنر راج کے بعد ضلعی انتظامیہ متحرک صفائی، تجاوزات کے خاتمے اور ہسپتالوں کے نظام میں بہتری
گورنر راج کے بعد ضلعی انتظامیہ مختلف علاقوں کے دورے کر رہی ہے اور مسائل کا فوری نوٹس لے رہی ہے۔ صفائی کا نظام بہتر ہوا ہے، سڑکیں صاف کی جا رہی ہیں اور مختلف بازاروں سے گندگی اٹھائی جا رہی ہے۔ بنوں میں تجاوزات کا بھی خاتمہ کیا جا رہا ہے۔
ہسپتالوں کا نظام بھی بہتر ہوا ہے۔ ڈپٹی کمشنر اور دیگر افسران ہسپتالوں کے دورے کر رہے ہیں اور جہاں عوام کو کوئی مسئلہ ہو اس کا فوری نوٹس لیا جا رہا ہے۔
عوام دیکھ رہے ہیں کہ صفائی بہت اچھے طریقے سے ہو رہی ہے۔ گورنر راج کے بعد دہشت گردی میں بھی کمی آئی ہے اور امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔کمشنر بہترین افسر ہیں، عام لوگوں سے ملتے ہیں، ان کے مسائل سنتے اور حل کرتے ہیں۔
یہ وہ خیبر پختونخوا ہے جو اب بدلنے، نکھرنے اور مضبوط ہونے کے راستے پر ہے۔
#Peshawar #GovernorRule
#خیبر_پختونخوا_کا_نیا_دور
#خیبرپختونواہ_کا_نیا_سفر
‼️بریکنگ
6 نومبر 2026
بدلتا، نکھرتا اور مضبوط خیبر پختونخوا
نئی صوبائی حکومت کے محکمہ صحت نے غیر فعال موبائل ڈرگ لیبارٹریز کو فعال بنا کر ادویات کے معیار کی جدید جانچ کا آغاز کر دیا
خیبر پختونخوا کی نئی صوبائی حکومت کی مشیر برائے صحت لیفٹیننٹ جنرل(ر) نگار جوہر کی نگرانی میں محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے ڈائریکٹوریٹ جنرل ڈرگ کنٹرول اینڈ فارمیسی سروسز نے سابقہ حکومت کی نا اہلی کی وجہ سےطویل عرصے سے غیر استعمال شدہ موبائل لیبارٹری گاڑیوں کو نئے انتظامات کے تحت فعال بنا دیا ہے۔
جدید FTIR اور Raman ٹیکنالوجی سے لیس ان موبائل لیبارٹریز کے ذریعے اب صوبے کے مختلف ڈویژنز میں ادویات کے معیار کی موقع پر ابتدائی جانچ ممکن ہوگی۔
اس جدید نظام کے ذریعے مشکوک، جعلی اور غیر معیاری ادویات کی بروقت نشاندہی، ڈرگ انسپکٹرز کی استعداد کار میں اضافہ اور ضرورت پڑنے پر تفصیلی لیبارٹری ٹیسٹنگ کے لیے نمونے بھجوانے کا عمل مزید مؤثر بنای�� جائے گا۔
پہلے سے موجود وسائل کو فعال بنا کر جدید ٹیکنالوجی کا استعمال، عوامی صحت کے تحفظ کی جانب ایک عملی پیش رفت ہے۔
محفوظ ادویات، بہتر نگرانی اور صحت مند عوام
#Peshawar #GovernorRule
#خیبر_پختونخوا_کا_نیا_دور
#خیبرپختونواہ_کا_نیا_سفر
‼️گورنر راج کے بعد خیبر پختونخوا میں حکومتی مشینری متحرک، عوام کا اظہارِ اطمینان
کرپشن کے خاتمے، احتساب اور غیر قانونی تجاوزات کے خلاف مؤثر کاروائی کا م��البہ
خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کے بعد امن و امان، گورننس اور ترقیاتی منصوبوں پر توجہ میں اضافے پر عوام کا اظہارِ اطمینان۔
گزشتہ 13 سال ضائع کیے گئے، کرپشن میں ملوث سابق حکمرانوں کی جائیدادیں ضبط کرکے قومی خزانے میں جمع کرائی جائیں۔ عوام
تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن سے انتظامی سرگرمیوں میں تیزی آئی ہے۔ عوام
صحت کارڈ سمیت دیگر سرکاری منصوبوں میں مبینہ کرپشن کرنے والوں کا کڑا احتساب کیا جائے اور انہیں قانون کے مطابق سزا دی جائے۔ عوام
#Peshawar #GovernorRule
#خیبر_پختونخوا_کا_نیا_دور
#خیبرپختونواہ_کا_نیا_سفر
پشاور
5 نومبر 2026
‼️ بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبر پختونخوا
خیبر بازار میں تجاوزات کے خاتمے کے بعد دکانداروں کی جانب سے چھوڑا گیا بلڈنگ میٹریل کنٹونمنٹ بورڈ پشاور کے عملے نے مشینری کے ذریعے ہٹانے کا عمل شروع کر دیا
بازار کے اطراف اور گلی محلوں میں ملبہ ہٹانے کا کام تیز کر دیا گیا ہے تاکہ تجارتی علاقے کو مکمل صاف بنایا جا سکے۔
محکمہ انتظامیہ اور کنٹونمنٹ بورڈ کے اہلکار پوری مستعدی کے ساتھ عوام کی سہولت کے لیے اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔
ان اقدامات کا مقصد بازار میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنا اور عوام کو آمدورفت میں کسی قسم کی دشواری سے بچانا ہے۔
شہریوں اور دکانداروں سے اپیل ہے کہ انتظامیہ کا ساتھ دیں، ملبہ اور کچرا مقررہ جگہ پر ڈالیں اور ��ازار کو صاف ستھرا رکھنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
#Peshawar #GovernorRule
#خیبر_پختونخوا_کا_نیا_دور
#خیبرپختونواہ_کا_نیا_سفر
‼️پشاور —5 نومبر 2026
بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبر پختونخوا
نئی صوبائی حکومت بننے کے بعد پشاور میں تجاوزات کے خلاف میگا آپریشن تیزی سے جاری — ابتک 900 سے زائد دکانیں، مارکیٹیں اور غیر قانونی تعمیرات مسمار
ضلعی انتظامیہ پشاور کی جانب سے رنگ روڈ پر تجاوزات کے خلاف میگا آپریشن کیا گیا، جس کے دوران مشینری کی مدد سے درجنوں غیر قانونی تعمیرات مسمار کر دی گئیں۔
آپریشن کے دوران اب تک 900 سے زائد دکانیں، مارکیٹیں اور غیر قانونی تعمیرات مسمار کرکے سرکاری اراضی واگزار کرائی جا چکی ہے۔
آپریشن کا مقصد سڑکوں اور عوامی گزرگاہوں کو تجاوزات سے پاک کرنا، ٹریفک کی روانی بہتر بنانا اور شہریوں کے لیے آمدورفت میں آسانی یقینی بنانا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کے خاتمے اور عوامی راستوں کی بحالی کے لیے کاروائیاں جاری ہیں۔
#Peshawar #GovernorRule
#خیبر_پختونخوا_کا_نیا_دور
#خیبرپختونواہ_کا_نیا_سفر
‼️پشاور
5 نومبر 2026
بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبر پختونخوا
رنگ روڈ پر سرکاری اراضی واگزار کرانے اور شاہراہوں سے تجاوزات کے خاتمے کے لیے بلاامتیاز کاروائیاں جاری ہیں
ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیر کا تجاوزات کے خلاف آپریشن بلاامتیاز جاری رکھنے کا فیصلہ
نئی صوبائی حکومت کی خصوصی ہدایات پر پشاور رنگ روڈ پر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔
آپریشن کے دوران غیر قانونی تجاوزات کے خاتمے اور سرکاری اراضی کی بحالی کے لیے کارروائیاں عمل میں لائی گئی۔
پشاور رنگ روڈ کی تعمیر اور خوبصورتی گذشتہ 13 سالوں میں سیاسی سرپرستی سے قبضہ مافیا کی غیر قانونی تعمیرات سے شدید متاثر رہی۔
آپریشن کا مقصد سڑکوں اور عوامی گزرگاہوں کو تجاوزات سے پاک کرنا، ٹریفک کی روانی بہتر بنانا اور شہریوں کے لیے آمدورفت میں آسانی یقینی بنانا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کے خاتمے اور عوامی راستوں کی بحالی کے لیے کاروائیاں جاری ہیں۔
یہ کاروائیاں آخری تجاوزات کے خاتمے تک بلا تعطل جاری رہیں گی۔
#Peshawar #GovernorRule
#خیبر_پختونخوا_کا_نیا_دور
#خیبرپختونواہ_کا_نیا_سفر
‼️ایبٹ آباد — 4 نومبر 2026
بدلتا، نکھرتا�� مضبوط خیبر پختونخوا
نئی صوبائی حکومت کے قیام کے بعد ایبٹ آباد میں پختہ تجاوزات کے خلاف رات گئے آپریشن جاری
ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور ٹی ایم اے ایبٹ آباد کی جانب سے میرپور میں پختہ تجاوزات کے خاتمے کے لیے رات گئے آپریشن کیا گیا۔
کاروائی کے دوران نجی اسکول کی غیر قانونی دیواریں مسمار کر دی گئیں، جبکہ نالے پر تجاوزات کے خاتمے کے لیے آپریشن بھی جاری رہا۔
یاد رہے کہ اس کاروائی کا مقصد عوامی راستوں کو تجاوزات سے پاک کرنا، نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانا اور شہریوں کو آمدورفت میں سہولت فراہم کرنا ہے۔
#Peshawar #GovernorRule
#خیبر_پختونخوا_کا_نیا_دور
#خیبرپختونواہ_کا_نیا_سفر
‼️اپڈیٹ
پشاور — 4 نومبر 2026
بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبرپختونخوا
نئی صوبائی حکومت کے قیام کے بعد پشاور میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن تیزی سے جاری — ورسک روڈ پر درجنوں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات مسمار، سرکاری اراضی واگزار
پشاور کے ورسک روڈ پر تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن جاری ہے، جس کے دوران درجنوں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات مسمار کرکے سرکاری اراضی واگزار کرالی گئی۔
آپریشن کا مقصد عوامی گزرگاہوں کو بحال کرنا، سڑکوں کو تجاوزات سے پاک کرنا اور ٹریفک ��ی روانی بہتر بنانا ہے
ضلعی انتظامیہ پشاور کی جانب سے تجاوزات کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری ہیں
#Peshawar #GovernorRule
#خیبر_پختونخوا_کا_نیا_دور
#خیبرپختونواہ_کا_نیا_سفر
‼️اپڈیٹ
کُرم سیکٹر
افغانستان سے پاکستان میں در اندازی کےناقابل تردید شواہد ‼️
اپر کُرم میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بڑی کامیابی،مسلح افغان خارجی گرفتارکرلیا۔ سیکیورٹی ذرائع
افغانستان سے دراندازی کرنے والی دہشت گرد تشکیل کا ایک مسلح خارجی گرفتار، جبکہ باقی بارڈر کراس کرنے میں ناکام۔ سیکیورٹی ذرائع
گرفتار خارجی کی شناخت قاری وقاص عرف قدوس کے نام سے ہوئی، جس کا تعلق اسپین غر افغانستان سے ہے، سیکیورٹی ذرائع
گرفتار افغان خارجی نے دورانِ تفتیش خارجی کاظم گروپ میں شمولیت کے لیے پاکستان میں داخل ہونے کا انکشاف کیا، سیکیورٹی ذرائع
تلاشی کے دوران گرفتار افغان خارجی قاری وقاص کے قبضے سے ایک سب مشین گن، چار میگزین اور 88 گولیاں برآمد کی گئیں، سیکیورٹی ذرائع
افغان خارجی کے قبضے سے مختلف مقامات اور بم بنانے کی تکنیک سے متعلق نوٹس پر مشتمل نوٹ بک بھی برآمد ہوئی، سیکیورٹی ذرائع
افغان خارجی قاری وقاص سے تفتیش جاری ہے، سیکیورٹی ذرائع
#Afghanistan #Pakistan #AfghanTaliban #Kurram #PakistanArmy
ابتدائی تفصیلات کے مطابق تھانہ حیات آباد کی حدود میں فیز 5 نادرا آفس کے عقب میں فائرنگ کرکے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فہد ولد شاروم سکنہ کافور ڈھیری کو قتل کردیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کے 8 خالی خول برآمد کرلیے۔
مقتول کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،
سیف سٹی کیمروں کے ذریعے ملزمان کی شناخت کی جا رہی ہے
ابتدائی تحقیقات کے مطابق وجہ قتل سابقہ دشمنی ہے
دہشت گردی کی کوئی شواہد نہیں
واقعہ سابقہ خاندانی دشمنی کا کو شاخسانہ ہے
واقعے کے اصل حقائق جاننے اور ملزمان کا سراغ لگانے کے لیے تفتیشی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہے، سی سی پی او @DrMianSaeedPSP@MahmoodJanPTI@KP_Police1
مولانا فضل الرحمن پر ٹکٹوں کی خرید و فروخت اور بھاری مالی لین دین کے سنگین الزامات ‼️
سینیٹ، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ٹکٹ نظریاتی وابستگی کے بجائے بھاری رقوم کے عوض دینے کے الزامات سامنے آگئے۔
بلوچستان میں احمد خان نامی ٹھیکیدار کو مبینہ طور پر ایک ارب روپے کے عوض سینیٹ ٹکٹ دینے کا انکشاف، اسد محمود کا نام بھی ڈیل میں سامنے آیا۔
عبدالشکور نامی ٹھیکیدار پر سرحد پار تجارتی منصوبے میں سہولت کاری کے عوض سینیٹ ٹکٹ حاصل کرنے کا الزام۔
خیبر پختونخوا میں ٹکٹوں کی قیمتیں مقرر کرنے کے معاملے میں فضل الرحمن کے بھائی سینیٹر عطاء الرحمن کا نام سامنے آیا۔
انتخابی کامیابی کے امکانات کے مطابق امیدواروں سے مبینہ طور پر زیادہ یا کم رقم طلب کی جاتی تھی۔
نوشکی کے ٹھیکیدار عثمان بدینی سے قومی اسمبلی کا ٹکٹ کنفرم کرنے کے لیے مزید ایک ارب روپے طلب کیے جانے کا الزام۔
ان انکشافات نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کی سیاسی ساکھ اور انتخابی شفافیت پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
اہم سوالات:
کیا سیاسی ٹکٹ نظریاتی کارکنوں کے بجائے پیسے دینے والوں کو فروخت کیے جاتے رہے؟
ایک ارب روپے کی مبینہ ادائیگی کس کو کی گئی؟
اسد محمود اور عطاء الرحمن کا ان معاملات میں کیا کردار تھا؟
عثمان بدینی سے مزید ایک ارب روپے کس نے طلب کیے؟
اب وقت آگیا ہے کہ تمام الزامات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں اور متعلقہ افراد اپنی پوزیشن واضح کریں۔ احتسابی ادارے فوری نوٹس لیں۔
#FazluTheCorrupt #Pakistan #Corruption
بریکنگ نیوز
پشاور، لاہور براہِ راست فضائی سروس
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا 9 نومبر سے پشاور، لاہور براہِ راست فضائی سروس شروع کرنے کا اعلان ‼️
خیبرپختونخوا کے عوام کیلئے
گورنر فیصل کریم کنڈی کی طرف سے خوشخبری
یومِ اقبال کے موقع پر پشاور سے لاہور کے لیے براہِ راست پروازوں کا آغاز ہوگا، گورنر
ساؤتھ ایئرویز کے تعاون سے پشاور اور لاہور کے درمیان فضائی راب��ہ بحال کیا جا رہا ہے، فیصل کریم کنڈی
پشاور سے لاہور کا سفر تقریباً 50 منٹ سے ایک گھنٹے میں طے ہوگا، گورنر خیبرپختونخوا
ابتدائی طور پر پشاور، لاہور روٹ پر ہفتے میں چار پروازیں چلائی جائیں گی، فیصل کریم کنڈی
پشاور سے لاہور کے لیے پہلی پرواز 9 نومبر کو تقریباً دوپہر ایک بجے روانہ ہوگی، گورنر
لاہور میں مقیم خیبرپختونخوا کے شہریوں، کاروباری افراد اور ملازمین کو سفری سہولت ��یسر آئے گی، فیصل کریم کنڈی
پشاور سے کوئٹہ کے لیے براہِ راست فضائی سروس کامیابی سے جاری ہے، گورنر خیبرپختونخوا
پشاور، لاہور فضائی سروس کی پروازوں کی تعداد میں مستقبل میں اضافہ کیا جائے گا، فیصل کریم کنڈی
دیر، ڈیرہ اسماعیل خان، چترال اور پاراچنار کے لیے بھی فضائی رابطہ کاری کے امکانات پر کام جاری ہے، گورنر
صوبے کے مختلف علاقوں کو فضائی رابطوں کے ذریعے منسلک کرنے کے لیے مزید اقدامات کریں گے، فیصل کریم کنڈی
پشاور کو ایک بار پھر پھولوں کا شہر بنانے کے لیے اقدامات جاری رکھیں گے، گورنر خیبرپختونخوا
#Peshawar #GovernorRule
#خیبر_پختونخوا_کا_نیا_دور
#خیبرپختونواہ_کا_��یا_سفر #Lahore
پشاور — 5 نومبر 2026
پی ٹی آئی کی کرپشن کی غضب کہانی!
سہیل آفریدی کے گارڈ عارف خٹک کے اکاؤنٹ میں 19 کروڑ روپے موجود — اندازہ لگائیں کہ پی ٹی آئی کے باقی راہنماؤں اور سہیل آفریدی کے اپنے اکاؤنٹس میں کتنی رقم ہوگی؟
ذرائع کے مطابق اس وقت سہیل آفریدی کے گارڈ عارف خٹک کے اکاؤنٹ میں کرپشن کے 19 کروڑ روپے موجود ہیں۔ سوال یہ ہے اگر سابق وزیراعلیٰ کے ایک گارڈ کے اکاؤنٹ میں واقعی 19 کروڑ روپے موجود ہیں تو سہیل آفریدی کے اپنے اکاؤنٹ، بھائیوں کے اکاؤنٹ، کزن پتنگ کے اکاؤنٹ میں باقی وزرا کے اکاؤنٹس میں کتنی رقم موجود ہوگی؟
جس وقت سہیل آفریدی نے اقتدار سنبھالا، اُس وقت ان کے اکاؤنٹ میں صرف 2 لاکھ روپے تھے، لیکن اب ایک گارڈ کے اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے کی موجودگی کی خبر سامنے آ رہی ہے��
سوال سادہ ہے یہ رقم کہاں سے آئی؟ کس نے جمع کروائی؟ اور اس کے ذرائع کیا ہیں؟
#SohailAfridi #PtiExposed #PtiLetsDownKpk #ArifKhattak
‼️کُرم سیکٹر - اپڈیٹ
شلوزان سیکٹر (کُرم) میں پاک افغان سرحد پرفِتنہ الخوارج کی دہشت گرد تشکیل کی دراندازی کی کوشش ، سیکیورٹی ذرائع
پاکستانی سکیورٹی فورسز کی جانب سے بارڈر پر دہشت گرد تشکیل کو روکنے پر افغان طالبان نےبلا اشتعال فائرنگ شروع کر دی ، سیکیورٹی ذرائع
جوابی کاروائی کرتے ہوئے پاکستانی سکیورٹی فورسز نے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے اس افغان طالبان کی جارحیت کا فوری، مؤثر اور منہ توڑ جواب دیا ، سیکیورٹی ذرائع
سیکیورٹی فورسز کی جوابی کاروائی کے نتیجے میں دہشت گرد تشکیل کی در اندازی ناکام اور افغان طالبان کی پوسٹوں کو بھاری نقصان پہنچا ، سیکیورٹی ذرائع
#Peshawar #GovernorRule
#خیبر_پختونخوا_کا_نیا_دور
#خیبرپختونواہ_کا_نیا_سفر
05 نومبر 2026
ڈیرہ اسماعیل خان
بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبر پختونخوا
ڈیرہ اسماعیل خان کے عوام کا واضح پیغام: گورنر راج لگنے کے بعد برسوں سے کھڑی ناکارہ مشینری چل پڑی ہے، لانگ مارچ ختم ہو گئے، صفائی اور ترقی شروع ہو گئی
ڈیرہ اسماعیل خان کے عوام کہتے ہیں کہ گورنر راج کے بعد جو کام رکا ہوا تھا وہ اب شروع ہو چکا ہے۔ جو مشینری برسوں سے کھڑی تھی وہ اب حرکت میں آ گئی ہے۔ تیرہ چودہ سال سے جو مشینری بے کار پڑی تھی اس میں اب برکت آ گئی ہے اور لوگ خوش ہیں۔
پچھلی حکومت کا زیادہ وقت لانگ مارچوں میں گزر جاتا تھا۔ ہر ہفتے یا مہینے کے بعد لانگ مارچ شروع کر دیا جاتا تھا۔ گورنر راج لگنے سے یہ فائدہ ہوا کہ یہ لانگ مارچ ختم ہو گئے۔
سڑکوں اور راستوں کا کام بھی شروع ہو چکا ہے۔ راستے کھل گئے ہیں۔ گورنر راج میں ہر طرف کام ہو رہا ہے اور پورے ڈیرہ اسماعیل خان میں صفائی ستھرائی ہو رہی ہے، انشاءاللہ مزید بھی ہوگی۔
پچھلی حکومت میں امن نام کی کوئی چیز نہیں تھی۔ ایک دن کے بعد دوسرے دن ٹارگٹ کلنگ ہوتی تھی۔ اب امید ہے کہ گورنر راج میں ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی مکمل ختم ہو جائے گی۔
#Peshawar #GovernorRule
#خیبر_پختونخوا_کا_نیا_دور
#خیبرپختونواہ_کا_نیا_سفر
05 نومبر 2026
جنوبی وزیرستان لوئر
بدلتا، نکھرتا اور مضبوط ہوتا خیبر پختونخوا
جنوبی وزیرستان لوئر کا عملہ ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی کی سرگرمیوں میں مصروفِ عمل ہے ۔ گلیوں، محلوں، بازاروں اور چوراہوں سے کوڑا کرکٹ ہٹانے اور نالیوں کی صفائی کا عمل جاری ہے ۔
صاف ستھرا خیبر پختونخوا کے تحت عملہ اور مشینری میدان میں ہیں تاکہ علاقے صاف ستھرے رہیں اور عوام کو بہتر ماحول میسر آئے ۔
مقامی لوگوں نے اس عمل کا خیر مقدم کیا ہے اور چاہتے ہیں کہ صفائی کی یہ مہم مسلسل جاری رہے تاکہ علاقہ منظم اور صاف نظر آئے۔ یہی وہ خیبر پختونخوا ہے جو اب عملی سطح پر بدل رہا ہے، نکھر رہا ہے اور مضبوط ہو رہا ہے ۔
#Peshawar #GovernorRule
#خیبر_پختونخوا_کا_نیا_دور
#خیبرپختونواہ_کا_نیا_سفر