لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سنٹر کی چھت گرنے کا افسوسناک واقعے میں معصوم بچوں کے جاں بحق اور زخمی ہونے کی اطلاعات انتہائی د�� دہلا دینے والی ہیں۔ اللہ تعالیٰ جاں بحق بچوں کی مغفرت فرمائے، ان کے والدین اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا کرے اور زخمیوں کو جلد صحتِ کاملہ نصیب فرمائے۔ آمین
صدر استحکام پاکستان پارٹی و وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی کاوشوںسے گلگت بلتست��ن کی اہم شاہرائوں کی تعمیر کیلئے102 ارب روپے مختص ؕ۔ جنرل سیکرٹری استحکام پاکستان پارٹی میاں خالد محمود کی نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو
#IstehkamePakistanParty #ippgilgitbaltistan
ممبر صوبائی اسمبلی و جنرل سیکرٹری آئی پی پی پنجاب محمدشعیب صدیقی سے گلگت بلتستان ضلع غذر سے راجہ وسیم داد کی ملاقات اور استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان۔
خیبرپختونخوا، بلوچستان اور کراچی میں پاکستان رینجرز کے کیمپ پر دہشت گرد حملوں کے بعد سکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز اور آپریشن "غضبُ للحق" کے تحت دہشت گرد ٹھکانوں پر کامیاب کارروائیاں قابلِ تحسین ہیں۔ فتنہ الخوارج اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف یہ مؤثر کارروائیاں پاکستان کے امن و استحکام کے عزم کی عکاس ہیں۔
دشمن عناصر اور ان کے پراکسی نیٹ ورکس کو واضح پیغام ہے کہ پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور عوام کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ ہماری بہادر افواج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے "عزمِ استحکام" کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔ پوری قوم اپنے سکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
کراچی میں رینجرز پر بزدلانہ دہشتگرد حملہ قابل مذمت اور افسوسناک ہے۔ وطن عزیز کے دفاع اور امن کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراجِ عقیدت اور سلام، قوم کو ان کی قربانیوں پر فخر ہے۔ دہشتگردی کسی صورت قابل قبول نہیں، ہمارے سکیورٹی ادارے اور قانون نافذ کرنے والے اہلکار ایسے عناصر کو منہ ��وڑ جواب دیتے رہیں گے۔ شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔ اللہ تعالیٰ پاکستان کو امن و استحکام عطا فرمائے اور وطن عزیز کو ہر شر سے محفوظ رکھے۔ آمین۔
شہدائے کربلا کو سلام
شہادتِ امام حسینؑ محض ایک تاریخی واقعہ نہیں بلکہ حق و باطل کا ابدی معیار ہے۔ واقعہ کربلا ہمیں سکھاتا ہے کہ جب اصولوں اور دین کی بات آئے تو جابر وقت کے سامنے سر جھکانے کے بجائے کٹ جانا ہی اصل ایمان ہے۔ میدانِ کربلا میں جہاں ایک طرف ظلم کی انتہا تھی، وہیں دوسری طرف صبر، شجاعت اور تسلیم و رضا کا وہ سمندر تھا جس کی مثال تاریخِ انسانی میں نہیں ملتی۔ آلِ محمدؐ نے پیاس، بھوک اور اپنوں کے جنازے اٹھا کر بھی حق کا پرچم سرنگوں ہونے نہیں دیا۔ انہوں نے اپنے خون سے وفا اور جرات کی ایسی داستان لکھی جس نے انسانیت کو جینے کا سلیقہ سکھایا، اُن کا کردار ہم سب کے لیے مشعلِ راہ ہے۔
شہداء کربلا کو سلام ،شہادتِ امام حسین ؓ اُمت مسلمہ کے لیے ایک عظیم درس ہے۔ واقعہ کربلا باطل کے سامنے ڈٹ جانے اور حق بات کہنے کا حوصلہ دیتا ہے-اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں اسوۂ امام حسین ؓ پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین!
#Moharram#YoumeAshur
صدر استحکام پاکستان پارٹی اور وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے پا��ٹی کے اراکین قومی اسمبلی عون چوہدری، گل اصغر بگھور، ممبر صوبائی اسمبلی شعیب صدیقی اور سیکرٹری جنرل میاں خالد کی ملاقات، آزاد جموں اینڈ کشمیر، گلگت بلتستان اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ۔۔
سیکرٹری جنرل استحکامِ پاکستان پارٹی میاں خالد محمود سے چیف منسٹر گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ اور سابق سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیر احمد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں گلگت بلتستان کی موجودہ سیاسی صورتحال، عوامی مسائل اور خطے کی ترقی و خوشحالی سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گلگت بلتستان اسمبلی کے رکن انور علی بھی موجود تھے۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان کی ملاقات ،پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں گلگت بلتستان میں حکومت سازی سمیت مختلف امور پر گفتگو، پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و ایم این اے راجہ پرویز اشرف اور استحکام پاکستان پارٹی کی طرف سے عون چوہدری ، گل اصغر ��گھور اور منزہ حسن بھی ملاقات میں موجود تھیں۔ بلاول بھٹو زرداری اور عبدالعلیم خان کے مابین ملاقات میں خوشگوار جملوں کا تبادلہ ، پیپلز پارٹی اور استحکام پاکستان پارٹی کا گلگت بلتستان میں آئندہ بھی ساتھ چلنے پر اتفاق
#IPPGilgitBaltistan #IstehkamePakistanParty #AbdulAleemKhan